Tag: train accident

  • بھارت: ٹرین حادثے میں 12 ہلاک، متعدد زخمی

    بھارت: ٹرین حادثے میں 12 ہلاک، متعدد زخمی

    بھارت کے جھارکھنڈ میں پیش آنے والے خوفناک ٹرین حادثے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسنسول ڈویژن کے جنتارا علاقے میں خلجیریا ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین حادثہ رونما ہوا، جس کے باعث 12 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھاگلپور سے بنگلور جانے والی انگا ایکسپریس میں آگ لگنے کی افواہ سے مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں بعض مسافر آگ سے بچنے کے لئے ٹرین سے اتر گئے۔

    بعض مسافر مبینہ آگ سے بچنے کے لئے پٹریوں پر دوڑنے لگے، اسی اثناء میں ایک اور لائن پر آرہی ٹرین کی زد میں آگئے جس کے باعث 12 مسافر اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    ریلوے پولیس اور مقامی لوگ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ زخمیوں کو ایمبولینسوں میں قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ حادثہ میں ہلاک افراد کی نعشیں نکال لی گئیں۔

  • چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش مسافر کو مہنگی پڑ گئی، ویڈیو وائرل

    چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش مسافر کو مہنگی پڑ گئی، ویڈیو وائرل

    بھارتی حیدرآباد میں چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش مسافر کو مہنگی پڑ گئی، مسافر ریلوے پلیٹ فارم اور ٹرین کے درمیان پھنس گیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ آج ریاست تلنگانہ کے وقار آباد ریلوے اسٹیشن میں پیش آیا۔جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    سامنے آنے والی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مسافر ریلوے اسٹیشن میں داخل ہوا، اس نے دیکھا کہ ٹرین نکل چکی ہے تو وہ دوڑتا ہوا چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کرنے لگا۔

    مسافر اچانک توازن کھو جانے کے باعث ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان گر پڑا، کافی دور تک ٹرین اسے گھسیٹتی ہوئی لے گئی، اس کے بعد ٹرین کو روک دیا گیا۔

    30سالہ شخص نے چلتی ٹرین کے سامنے چھلانگ لگادی، ویڈیو وائرل

    ریلوے پولیس نے تقریباً دو گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد پلیٹ فارم کو توڑ کر مسافر کو بہ حفاظت باہر نکالا، مذکورہ شخص کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ زخمی کی شناخت ستیش کے طور پر ہوئی ہے۔

  • ٹرین حادثہ : یو اے ای کے رضا کاروں کی امدادی سرگرمیاں

    ٹرین حادثہ : یو اے ای کے رضا کاروں کی امدادی سرگرمیاں

    کراچی : نواب شاہ میں ہونے والے ہزارہ ایکسپریس کے المناک حادثے کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) ہلال احمر کے رضاکاروں نے امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹرین حادثے پر یو اے ای قونصل جنرل کراچی نے اپنے شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی بخیت عتیق الرومیتی تمام مصروفیات چھوڑ کر ریسکیو آپریشن کی نگرانی میں مصروف ہوگئے۔

    انہوں نے فوری طور پر یو اے ای ہلال احمر کے رضا کاروں کو ریسکیو آپریشن میں ہراوّل دستے کا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔

    قونصل جنرل کو بتایا گیا کہ شدید زخمیوں کو بہترین علاج کیلئے کراچی کے بڑے اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے، یو اے ای حکومت اور ہلال احمر پاکستانی بھائیوں کی خدمت میں پیش پیش ہے۔

    بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ زخمیوں کو بہترین علاج کی ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی، حکومتی مشینری اور ہلال احمر کے رضا کاروں سے براہ راست رابطے میں ہوں، ریسکیو آپریشن کو کامیاب بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جارہی۔

  • علامہ اقبال ایکسپریس کو حادثہ، ڈرائیور نے بروقت ایمرجنسی بریک لگا کر بڑے حادثے سے بچا لیا

    علامہ اقبال ایکسپریس کو حادثہ، ڈرائیور نے بروقت ایمرجنسی بریک لگا کر بڑے حادثے سے بچا لیا

    نوشہروفیروز: پڈعیدن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرین کی 2 بوگیاں پٹری سے اتریں تاہم مسافر محفوظ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے سیالکوٹ جانے والی ٹرین علامہ اقبال ایکسپریس کو پڈ عیدن کے مقام پر حادثہ پیش آیا ہے، تاہم ٹرین ڈرائیور نے بروقت ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔

    6 گھنٹے گزرنے کے باوجود اپ ریلوے ٹریک کلیئر نہ ہو سکا ہے، پڈعیدن میں ٹرین حادثے کے مقام پر مرمت کا کام جاری ہے، روہڑی سے آئی ریلیف ٹرین متاثرہ بوگیاں اٹھانے میں مصروف ہے۔

    ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 2 سے 4 گھنٹے میں مکمل کر کے اپ ٹریک کو بحال کر دیا جائے گا، علامہ اقبال ایکسپریس شیڈول سے پہلے ہی ڈیڑھ گھنٹے تاخیر کا شکار تھی، ٹرین کی بوگیاں اترنے سے اپ ٹریک پر دیگر ٹرینوں کی آمد و رفت بھی معطل ہو گئی۔

    ریلوے انتظامیہ کے مطابق ملتان جانے والی بہاالدین ذکریا ایکسپریس کو کوٹ لالو اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے، جب کہ ملتان جانے والی فریدالدین ایکسپریس کو باندی اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔

    ریلوے ذرائع کے مطابق ریلیف ٹرین روہڑی سے کرین بوگی کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچی، تاہم اسے جائے حادثہ پہنچنے میں 3 گھنٹے لگے، ریلیف ٹرین کی کرین سے بوگیوں کو ٹریک سے اٹھایا جا رہا ہے۔

    ڈی سی او کا کہنا ہے کہ متاثرہ بوگیوں سے آگے والی بوگیوں کو الگ کر کے بھریا روڈ اسٹیشن روانہ کر دیا گیا تھا، دوسری طرف مسافروں کی پریشانی کم کرنے کے لیے سکھر ڈویژن انتظامیہ کی جانب سے چائے، جوسز اور پانی کی فراہمی کا انتظام کیا گیا۔

    پشاور جانے والی خیبر میل کو 4 گھنٹے سے نوابشاہ اسٹیشن پر روکا گیا ہے، جب کہ پرئمیر ٹرین گرین لائن ایکسپریس 4 گھنٹے سے دوڑ اسٹیشن پر رکی ہوئی ہے۔ اسٹیشن ماسٹر پڈعیدن کا کہنا ہے کہ اپ ٹریک بند ہونے پر ٹرینوں کو ڈاؤن ٹریک سے گزارا جا رہا ہے۔

  • خوفناک ٹرین حادثہ : دیکھنے والوں کے دل دہل گئے

    خوفناک ٹرین حادثہ : دیکھنے والوں کے دل دہل گئے

    بھارت میں ریلوے لائن پر چلنے والا گائیوں کا ریوڑ ٹرین نے کچل دیا، جس کے نتیجے میں 11 گائے ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئیں۔

    بھارتی ریاست اتر پردیش کے سنبھل ضلع میں کسانوں نے آوارہ مویشیوں سے پریشان ہوکر گائیوں کے ایک ریوڑ کو ریلوے ٹریک پر ہانک دیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دو درجن آوارہ جانوروں کا ریوڑ ریلوے ٹریک پر دوڑ رہا تھا کہ اسی دوران وہاں تیز رفتار دہرادون ایکسپریس پہنچ گئی جس کی زد میں آ کر 11 گائے کچلی گئیں اور کئی شدید زخمی ہوگئیں۔

    گائیوں کے ریوڑ سے ٹکرانے کے بعد ٹرین کو روک دیا گیا ور ایک گھنٹہ بعد اسے آگے کے لئے روانہ کیا جا سکا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہاں کی گائیں علی گڑھ، مراد آباد ریلوے ٹریک کے قریب کھیتوں میں کھڑی فصلوں کو تباہ کر رہی ہیں۔ کسانوں نے غالباً ناراض ہو کر ان گائیوں کو ریلوے ٹریک کی طرف ہانک دیا ہوگا۔

    ایک مقامی شخص نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ دو ماہ میں اس علاقے میں اس طرح کے 12 سے زیادہ واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

  • ٹنڈوآدم ٹرین حادثہ کی جوائنٹ سرٹیفیکیٹ رپورٹ جاری، مقدمہ درج

    ٹنڈوآدم ٹرین حادثہ کی جوائنٹ سرٹیفیکیٹ رپورٹ جاری، مقدمہ درج

    ٹنڈوآدم : گزشتہ دنوں ٹنڈوآدم میں ہونے والے رحمان بابا ایکسپریس اور گیس باؤزر حادثہ کی جوائنٹ سرٹیفیکیٹ رپورٹ جاری کردی گئی ہے، حادثے کا ذمہ دار گیس باؤزر کے ڈرائیور اور مالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    جوائنٹ سرٹیفیکیٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چھبیس جون کی شام کراچی سے پشاور جانے والی 47 اپ رحمان بابا ایکسپریس سے ٹندوآدم کے نزدیک پھاٹک پر گیس باوزر ٹکرایا۔

    ٹنڈو آدم پھاٹک نمبر 36 کے دونوں گیٹ کیپرز کے ابتدائی بیان کے مطابق پھاٹک کو ٹرین آنے سے قبل بند کر دیا گیا تھا، رحمان بابا ایکسپریس وہاب شاہ اور ٹنڈو آدم اسٹیشن کے درمیان 5 بج کر 6 منٹ باوزر سے ٹکرائی۔

    رپورٹ کے مطابق گیٹ کیپرز نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ گیس باؤزر ڈرائیور نے جلد بازی میں بند پھاٹک کو توڑتے ہوئے ریلوے ٹریک سے گزرنے کی کوشش کی جو حادثے کا سبب بنی۔

    جوائنٹ سرٹیفیکیٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرین اور باؤزر کی ٹکر کے نتیجے میں رحمان بابا ایکسپریس کے انجن نمبر8219 کے اگلا حصہ کو کافی نقصان پہنچا۔

    حادثے سے رحمان بابا ایکسپریس کی پہلی بوگی کو شدید نقصان پہنچا انجن اور بوگی دونوں ڈی ریل ہوگئے، حادثے کے بعد ریلوے کے دونوں ٹریک بند ہونے سے ٹرین آپریشن بند ہو گیا اور محکمہ ریلوے کو کافی نقصان ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق رحمان بابا ٹرین ڈرائیور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ باؤزر کو دیکھ کر ایمرجنسی بریک بھی لگائی تاہم پھر بھی ٹکراؤ ہوگیا۔
    محکمہ ریلوے نے ٹرالر ٹرک کے مالک اور ڈرائیور کیخلاف مقدمہ بھی درج کروالیا ہے۔

    ٹکر مارنے والے گیس باؤزر ٹرک کے ڈرائیور اور اس کے مالک کیخلاف مقدمہ ریلوے پولیس حیدرآباد میں ریلوے ایکٹ کے تحت دائر کیا گیا ہے۔ ڈرائیور تمام قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور پھاٹک کا گیٹ توڑ کر ٹرین کے انجن سے ٹکرایا۔

    گیس باؤزر ٹرک ڈرائیور کی لاپرواہی، جلد بازی اور بے احتیاطی سے انجن، لگیج بوگی اور ٹریک کو بھاری نقصان پہنچا ہے ، مجرمانہ غفلت سے مسافروں کی زندگی بھی خطرے کی زد میں آگئی تھی۔

    مزید پڑھیں : ریلوے پھاٹک پر ٹرین کے سامنے گیس ٹینکر آ گیا، حادثے میں کئی افراد زخمی

    علاوہ ازیں ریلوے حکام کے مطابق ریلوے افسر محمد عدنان کی مدعیت میں ایف آئی آر نمبر 45 ریلوے پولیس تھانہ حیدرآباد میں درج کی گئی ہے۔ جس میں درجن بھر دیگر دفعات کے علاوہ انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے بھی شامل کی گئی ہے۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق ریلوے افسر محمد عدنان نے ایل پی جی گیس سے بھرے ٹینکر مالک حاجی سراج الدین اور ڈرائیور سکندر علی کو موردِ الزام ٹھہراتے ہوئے مقدمے میں نامزد کیا ہے۔

  • گھوٹکی ٹرین حادثہ : جاں بحق افراد کی تعداد 62 تک جا پہنچی

    گھوٹکی ٹرین حادثہ : جاں بحق افراد کی تعداد 62 تک جا پہنچی

    سکھر : گھوٹکی کے نزدیک ہونے والے المناک ٹرین حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا، مزید چار لاشیں ملنے کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہوگئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پرریسکیو آپریشن جاری ہے اس دوران بوگیوں کو کاٹ کر اس میں سے مزید4 لاشیں نکال لی گئیں، ڈی سی گھوٹکی عثمان عبداللہ نے بتایا ہے کہ ٹرینوں میں تصادم سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہوگئی ہے۔

    ڈی سی گھوٹکی کے مطابق بیشتر زخمی مسافر رحیم یارخان کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں، جن میں سے10زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ٹریک کی بحالی کا کام بھی جاری ہے جبکہ متاثرہ بوگیوں کو جائے وقوعہ سے ہٹادیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ملت ایکسپریس کی بوگی نمبر 10 کے مسافر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بوگی کا کلمپ ٹوٹا ہوا تھا ، ٹرین کے ڈرائیور نے عملے سے کہا بھی کہ اسے ٹھیک کیا جائے مگر عملے نے انکار کر دیا جس کے بعد ڈرائیور ٹرین کو ویسے ہی لے آیا۔

    زخمی مسافر کے مطابق روہڑی کراس کرنے کے بعد ٹرین کو جھٹکا لگتا محسوس ہوا اور حادثے کے وقت بوگی نمبر 10 گھسیٹتے ہوئے دوسرے ٹریک پر آئی تو سامنے سے آنے والی ٹرین سے ٹکرا گئی۔

    واضح رہے کہ ملت ایکسپریس اور سر سید احمد ایکسپریس کو حادثہ گزشتہ رات گئے 3 بج کر 48 منٹ پیش آیا تھا جس میں ملت ایکسپریس کی بوگیاں ڈہرکی کے قریب پٹری سے اتر گئیں جبکہ سرسید ایکسپریس آکر ملت ایکسپریس سے ٹکرا گئی ، حادثے میں 62 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو ئے ہیں، ملت ایکسپریس کی 8 بوگیاں بھی پٹری سے اتر گئیں۔

  • ٹرین حادثہ: ’کوئی انکوائری رپورٹ نہیں آئے گی فاتحہ پڑھ لی جائے‘

    ٹرین حادثہ: ’کوئی انکوائری رپورٹ نہیں آئے گی فاتحہ پڑھ لی جائے‘

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے ریلوے کے اجلاس میں رکن اسمبلی رمیش لال نے کہا کہ ٹرین حادثے کی کوئی انکوائری رپورٹ نہیں آئے گی فاتحہ پڑھ لی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس رکن اسمبلی رمیش لال کی زیر صدارت ہوا، سیکرٹری ریلوے بورڈ مظہر رانجھا نے ڈہرکی حادثے پر کمیٹی کو بریفنگ دی۔

    بریفنگ میں سیکریٹری ریلوے بورڈ کا کہنا تھا کہ ڈہرکی حادثے کی ذمہ دار وزارت نہیں ہے، رمیش لال نے کہا کہ ایک ماہ پہلے کہا تھا اس ٹریک پر حادثہ ہوگا۔

    سیکریٹری نے کہا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری جاری ہے، ممکن ہے حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا ہو۔ رمیش لال نے کہا کہ ڈی ایس سکھر نے ٹریک کو ان فٹ قراردیا تھا جس پر سیکریٹری ریلوے بورڈ نے کہا کہ ڈی ایس سکھر کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، حادثے کا شکار ٹرین کی آخری 3 بوگیاں ڈی ریل ہو گئی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ وقت کی کمی پر ٹرین روکنے کا آرڈر جاری نہیں ہوسکا، رمیش لال نے برہمی سے کہا کہ افسران بیڑا غرق کر رہے ہیں، بدنام سیاستدان ہو رہے ہیں۔

    رمیش لال کا کہنا تھا کہ کراچی میں ڈی ایس کا گھر دیکھیں تو 100 کنال کا گھر ہوگا دوسری طرف عوامی نمائندے ایک کمرے کے اپارٹمنٹ میں رہ رہے ہیں۔ انہوں نے دریافت کیا کہ ریل حادثے میں جاں بحق مسافروں کی موت کا کون ذمہ دار ہے؟

    رکمن کمیٹی آفتاب جہانگیر نے کہا کہ 2 دن بعد انکوائری رپورٹ آجائے گی پتہ چل جائے گا جس پر رمیش لال نے کہا کہ کوئی انکوائری رپورٹ نہیں آئے گی فاتحہ پڑھ لی جائے گی۔

    یاد رہے کہ آج علیٰ الصبح گھوٹکی اسٹیشن پر کراچی جانے والی سرسید ایکسپریس، ٹریک پر موجود ملت ایکسپریس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

  • گھوٹکی میں ٹرین حادثہ کیسے پیش آیا؟ زخمی مسافر نے  آنکھوں دیکھا حال بتادیا

    گھوٹکی میں ٹرین حادثہ کیسے پیش آیا؟ زخمی مسافر نے آنکھوں دیکھا حال بتادیا

    صادق آباد: گھوٹکی ٹرین حادثے کے ایک زخمی مسافر نے بتایا ہے کہ ملت ایکسپریس کی بوگی نمبر10 کا کلمپ ٹوٹا ہوا تھا ، کلمپ کی مرمت کےبجائے عارضی حل کیاگیا، جس کی وجہ سے بوگی الٹ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گھوٹکی ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والے مسافر نے آنکھوں دیکھا حال بیان کرتے ہوئے کہا ملت ایکسپریس حادثہ ریلوے حکام کی غفلت سے ہوا ، ملت ایکسپریس کی بوگی نمبر10 کا کلمپ ٹوٹا ہوا تھا ، جس کے بارے میں کراچی کینٹ پر ریلوے عملہ کو آگاہ کیاتھا۔


    زخمی مسافر نے بتایا ہ کلمپ کی مرمت کےبجائے عارضی حل کیاگیا ، جس کے بعد ریتی کے قریب جھٹکا لگا اور کلمپ ٹوٹا گیا ، جس کے باعث بوگی الٹ گئی اور بوگی الٹنے کے فوری بعدسر سید ایکسپریس ٹکراگئی۔

    دوسری جانب ترجمان ریلوے نے کہا تھا کہ ملت ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سےاتر کرڈاؤن ٹریک پرجا گریں، گرنےوالی بوگیاں راولپنڈی سےآنے والی سرسیدایکسپریس سےٹکرائیں، ریلوے،مقامی پولیس کےساتھ انتظامیہ ریلیف کے لیے موقع پر موجود ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹرین حادثہ ریتی اورڈھرکی کےدرمیان ریتی کے قریب پیش آیا، زخمیوں کوروہڑی، پنوعاقل اورسول اسپتال سکھر منتقل کیاگیا، زیادہ تر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا تاہم ٹریک بحال ہوتے ہی ٹرینوں کوروانہ کردیا جائے گا۔

    یاد رہے رات گئے گھوٹکی اسٹیشن پر کراچی جانے والی سرسید ایکسپریس ٹریک پرموجود ملت ایکسپریس سے ٹکراگئی تھی ، جس کے نتیجے میں 50 افراد جاں بحق اور 70 سے زائد زخمی ہوئے۔

  • شیخوپورہ ٹرین حادثہ، جاں بحق ہونے  والے 19 سکھ یاتریوں کی آخری رسومات ادا

    شیخوپورہ ٹرین حادثہ، جاں بحق ہونے والے 19 سکھ یاتریوں کی آخری رسومات ادا

    اٹک : شیخوپورہ ٹرین حادثے میں مرنے والے انیس سکھ یاتریوں کی آخری رسومات ادا کردی گئیں، سکھ یاتریوں کی وین پھاٹک نہ ہونےکے باعث فاروق آبادمیں ٹرین کی زد میں آئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کی پشاور کے علاقےجوگن شاہ میں گزشتہ رات شیخوپورہ ٹرین حادثے کے شکار انیس سکھ یاتریوں کی میتیں پہنچیں توشہربھرکی فضا سوگوار ہوگئی، جوگن شاہ کے گوردوارے میں دعائیہ تقریب میں شرکت کرنےسکھ برادری کی کثیر تعداد پہنچی، میتیوں کا آخری دیدارکرنے کے بعد اٹک میں آخری رسومات اداکردی گئیں۔

    گزشتہ روز شیخوپورہ میں ننکانہ صاحب کی یاترا سے واپس آتے ہوئے سکھ یاتریوں کی بھری ہوئی کوسٹرٹرین کی زدمیں آگئی تھی، جس میں بائیس افرادلقمہ اجل بن گئے تھے، مرنے والوں میں دس خواتین اور ایک بچہ بھی شامل تھا۔

    واقعے پروزیراعظم اور آرمی چیف نےاظہارافسوس کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا تھا۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر پیرنورالحق قادری نے ٹرین حادثےمیں سکھ یاتریوں کی موت پرا ظہار افسوس کرتے ہوئے کہا  جانی نقصان پرسکھ برادری کےدکھ میں برابرکےشریک ہیں۔

    پیرنورالحق قادری نے متروکہ وقف املاک بورڈکو ہلاک شدگان اور زخمیوں کے لواحقین سےرابطےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا مشکل کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کی ہرممکن مددکی جائے۔