Tag: train accident

  • شکارپور: بولان ایکسپریس کو حادثہ، 3 بوگیاں پٹری سے اترگئیں

    شکارپور: بولان ایکسپریس کو حادثہ، 3 بوگیاں پٹری سے اترگئیں

    شکار پور: کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان ایکسپریس مدیحی کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔

    دادو کینال میں شگاف پڑنے کے باعث مدیجی کے قریب ٹرین کو حادثہ پیش آیا، حادثے میں ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئی۔ جس کے نتیجے میں کئی مسافر زخمی ہوگئے۔

    واقع کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

    حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین کے مسافروں کو ریلیف دینے کے لیے متبادل ٹرین پہنچا دی گئیں۔

    ڈی سی او ریلوے کا کہنا ہے کہ سکھر سے کوئٹہ جانے والی اکبر بگٹی ٹرین میں اضافی پانچ بوگیاں لگا دی گئی ہیں جب تک کینال کا شگاف بند نہیں کیا جائے گا تب ریلوے ٹریک کی بحالی ناممکن ہے۔

  • تامل ناڈو میں ٹرین کو حادثہ، چارمسافر ہلاک

    تامل ناڈو میں ٹرین کو حادثہ، چارمسافر ہلاک

    نئی دہلی: بھارت میں حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں ریل گاڑی کے حادثے میں کم ازکم چارافراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

    بھارتی ریلوے کے افسرانل کماراگروال کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ جمعے کوکرناٹک اورتامل ناڈو کی سرحد پر ہوسر کے علاقے میں ہوا۔

    ریلوے کے یونین وزیر سریش پھربھو کا کہنا ہے کہ حادثہ ریل گاڑی کے ٹریک پرگری چٹان سے ٹکرانے کے نتیجے میں پیش آیا اوربنگلورسے ارناکلم جانے والی ٹرین کی نو بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں۔

    وزیرنے ٹوئٹرپراپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ حالات پرمسلسل نظررکھے ہوئے ہیں اور متعلقہ حکام سے رابطے میں بھی ہیں۔

    خبررساں ادارے اے پی کے مطابق کرناٹک ریلوے کے اہلکارانل اگروال نے حادثے میں چار ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں کو بنگلورکے مختلف ہسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

    بھارت میں ریل کے نظام کا شمار دنیا کے سب سے بڑے ریل نیٹ ورکس میں ہوتا ہے اور روزانہ دو کروڑ 30 لاکھ افراد ریل گاڑیوں پر سفر کرتے ہیں۔

    ملک میں ریل کے حادثات عام ہیں جن میں بڑی تعداد میں لوگ ہلاک ہوتے ہیں۔

    گذشتہ برس کے دوران ہی بھارت میں ریل کے پانچ بڑے حادثے ہوئے تھے جن میں سینکڑوں افراد مارے گئے تھے۔

    سنہ 2012 میں جاری کی جانے والی ایک سرکاری رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ بھارت میں ہر سال تقریباً 15 ہزار افراد مختلف حادثات میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔

    رپورٹ میں خراب حفاظتی معیار کی وجہ سے ہونے والی ان اموات کو ایک طرح کا قتل عام قراردیا گیا تھا۔

  • نیویارک: مسافر کار ٹرین کے زد میں آگئی، 6 افرادہلاک

    نیویارک: مسافر کار ٹرین کے زد میں آگئی، 6 افرادہلاک

     نیویارک :امریکا کے شہر نیویارک میں مسافر کار ٹرین کی زد میں آگئی، جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور  متعدد زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کے وال ہیلا میں تیز رفتار میٹرو نارتھ ٹرین نے کار کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں کار کا ڈرائیور سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے۔

    حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے فوری طور پر طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا ہے۔

    نیویارک حکام کے مطابق حادثہ نیویارک سٹی سے اڑتالیس کلومیٹر دور پیش آیا، حادثے کے بعد گاڑی اور ٹرین کی بوگی میں آگ بھڑک اُٹھی۔

    حادثے کے باعث میڑو ٹرین سروس بھی معطل ہوگئی، تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • رن پٹھانی: ریلوے کا ڈاؤن ٹریک بحال

    رن پٹھانی: ریلوے کا ڈاؤن ٹریک بحال

    رن پٹھانی: حادثے کی شکار بزنس ٹرین کو متاثرہ بوگیاں نکال کرلاہور روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ کراچی میں روکی گئی گاڑیاں بھی اپنی منزل کی جانب چل پڑیں ہیں۔

    رن پٹھانی میں ٹریک پر کھڑی مال گاڑی اور بزنس ٹرین میں تصادم ہوا، چار گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ڈاؤن ٹریک بحال اور بزنس ٹرین کو متاثرہ بوگیوں سے الگ کرکے لاہور روانہ کر دیا گیا ہے۔

    بزنس ٹرین کی روانگی کے بعد بن قاسم پر روکی گئی قراقرم ایکسپرس اور کراچی کینٹ پر روکی گئی، تیز گام، کراچی ایکسپریس اور دیگر گاڑیاں بھی اپنی منزل کیجانب روانہ کر دی گئیں ہیں۔

    گذشتہ روز کراچی سے لاہور جانے والی بزنس ٹرین رن پٹھانی کے مقام پر مین لائن پر کھڑی مال گاڑی سے جا ٹکرائی تھی، جس کے نتیجے میں ٹرین کا اسسٹنٹ ڈرائیور جاں بحق اور ڈرائیور زخمی ہوگیا تھا۔

    حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ وفاقی وزیرِ ریلوے کو ابتدائی رپورٹ آج پیش کی جائے گی ۔

  • رن پٹھانی: دو ٹرینوں میں تصادم، اسسٹنٹ ڈرائیورجاں بحق

    رن پٹھانی: دو ٹرینوں میں تصادم، اسسٹنٹ ڈرائیورجاں بحق

    کراچی: رن پٹھانی کے مقام پر خوفناک ٹرین حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی بزنس ٹرین رن پٹھانی کے مقام پر مین لائن پر کھڑی مال گاڑی سے جا ٹکرائی ، جس کے نتیجے میں ٹرین کا اسسٹنٹ ڈرائیور جاں بحق ہو گیا ۔

    کراچی سے بروقت روانہ ہونے والی بزنس ٹرین نے ابھی سفر شروع کیا ہی تھا کہ اسے حادثہ پیش آگیا،کراچی چھاؤنی جنکشن سے روانہ ہونے والی بزنس ٹرین کو تمام سگنل کھلے ملتے گئے اور اس نے اسپیڈ پکڑ لی لیکن کسے خبر تھی کہ رن پٹھانی پر سگنل کی منتظر مال گاڑی اس کا راستہ روک لے گی ۔

    بزنس ٹرین کے ڈرائیور نے مال گاڑی دیکھ کر ٹرین کو روکنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا اور بزنس ٹرین سامنے کھڑی مال گاڑی سے جا ٹکرائی،جی ایم ریلویز کا کہنا ہے کہ ٹرین کی چھ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ، لیکن خوش قسمتی سے کسی مسافر کی جان ضائع نہیں ہوئی.

    انکا کہنا تھا کہ دونوں ٹرینوں کے ایک ٹریک پرآنے کی تحقیقات شرو ع کر دی گئی ہیں ۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹرین رن پٹھانی روانہ کر دی گئی ، جبکہ ٹرین کے مسافروں کو کراچی اور حیدر آباد روانہ کر دیا گیا۔

    حادثےکےباعث کراچی سےاندرون ملک ٹرینوں کی آمدودرفت معطل ہو گئی اور قراقرم ایکسپریس کوبن قاسم ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ، جبکہ کراچی سے روانہ ہونے والی ،ملت ایکسپریس ۔کراچی ایکسپریس ،شالیمار،تیزگام اورنائٹ کوچ کی کینٹ اسٹیشن سے روانگی موخر کر دی گئی ۔

    وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے حادثہ کی رپورٹ چوبیس گھنٹے میں طلب کر لی ہے۔