Tag: Train Derails

  • روس میں خوفناک ٹرین حادثہ، 7 افراد ہلاک

    روس میں خوفناک ٹرین حادثہ، 7 افراد ہلاک

    روس کے علاقے بریانسک میں ایک خوفناک ٹرین حادثہ پیش آیا ہے جو ایک پل کے گرنے کے بعد پیش آیا، پُل ٹرین پر جاگرا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

    ماسکو ریلویز کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کی رات بریانسک ریجن میں پیش آیا، جو یوکرین کی سرحد کے قریب واقع ہے، ٹرین کلیموف شہر سے ماسکو جا رہی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق یہ خوفناک حادثہ ویگونچی نامی گاؤں کے قریب ہوا جو سرحد سے تقریباً 100 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ہلاک ہونے والوں میں ٹرین کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔

    بریانسک کے گورنر الیگزینڈر بوگوماز کے مطابق زخمیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں اور دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

    ایمرجنسی کیمپ ایک اسکول میں قائم کیا گیا ہے تاکہ مسافروں کو عارضی سہولت دی جاسکے، امدادی کارکن ٹرین کے اندر پھنسے ہوئے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

    روسی حکام کے مطابق پل کی تباہی غیر قانونی مداخلت کا نتیجہ تھی، لیکن مزید تفصیلات نہیں دی گئیں۔

    Baza نامی روسی چینل، جو سیکیورٹی اداروں سے خبریں دیتا ہے، نے دعویٰ کیا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق پل کو دھماکے سے اُڑایا گیا۔

    حالیہ مہینوں میں روس کے یوکرین کے قریب علاقوں میں متعدد ٹرینوں پر حملے ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر مال گاڑیاں شامل تھیں۔

    دوسری جانب یوکرین کی جانب سے اس واقعے پر کوئی فوری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

    حادثے کے کچھ دیر بعد کیف (یوکرین) کے میئر نے بتایا کہ روس کی جانب سے ہوائی حملہ کیا جا رہا ہے اور یوکرینی دفاعی نظام اسے روکنے کی کوشش کر رہا ہے، روس کے ڈرون اور میزائل حملوں میں بھی دو افراد مارے گئے۔

    امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ امن معاہدے پر کام کریں۔ روس نے تجویز دی ہے کہ اگلے ہفتے استنبول میں یوکرین سے براہ راست مذاکرات کیے جائیں۔

  • روہڑی اسٹیشن کے قریب ٹرین کو حادثہ

    روہڑی اسٹیشن کے قریب ٹرین کو حادثہ

    سکھر: صوبہ سندھ میں روہڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب شالیمار ایکسپریس کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی، حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق روہڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب شالیمار ایکسپریس کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی۔

    ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روہڑی اسٹیشن پر پہنچنے سے قبل آؤٹر سگنل کے قریب بوگی نمبر 5 پٹری سے اتر گئی۔

    ریلوے حکام کے مطابق بوگی اترنے کی وجہ سے اپ ٹریک بلاک ہوگیا، امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں، مین ٹریک کو جلد بحال کردیا جائے گا۔