Tag: Train Incident

  • قدرت کا کرشمہ، چلتی ٹرین کے نیچے آنے والے ماں بچہ محفوظ

    قدرت کا کرشمہ، چلتی ٹرین کے نیچے آنے والے ماں بچہ محفوظ

    بھارت میں خاتون ریلوے ٹریک عبور کرنے کے دوران نو ماہ کے بچے سمیت پٹری پر گر پڑی، اسی وقت تیز رفتار ٹرین وہاں آگئی لیکن دونوں کی زندگی محفوظ رہی۔

    کبھی کبھی ہماری اطراف میں ایسے واقعات پیش آتے ہیں جنہیں سن کر یقین نہیں آتا لیکن جب یہ واقعات ہماری آنکھوں کے سامنے ہوں تو عقل حیران ہوجاتی ہے۔

    ایسا ہی کچھ ہوا بھارتی ریاست تامل ناڈو کے علاقے کٹپاڈی میں جہاں ایک خاتون اپنے 9ماہ بچے سمیت ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے گرپڑی اور اسی وقت وہاں ایک ٹرین آگئی۔

    37 سالہ یوارانی نے اپنے 9 ماہ کے بچے کو گود میں اٹھائے ریلوے ٹریک عبور کرکے دوسری طرف جانے کی کوشش کی اسی دوران غیرمتوقع طور پر وہ پھسل کر پٹریوں پر گر گئی۔

    اچانک یہ دیکھ کر اس کے اوسان خطا ہوگئے کہ ایک تیز رفتار ٹرین اسی ٹریک پر آرہی ہے۔

    اس موقع پر ماں نے کمال پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو بچے سمیت ٹریک کے بالکل وسط میں کرلیا۔

    حادثے کی اطلاع ملنے پر ریلوے حکام نے فوری طور پر ارناکولم ایکسپریس کو روک دیا اور خاتون اور بچے کو ریسکیو کیا۔

    ریلوے حکام نے مسافروں کے ساتھ مل کر خاتون اور بچے کو ٹرین کے نیچے سے نکالا تو بچی تو محفوظ تھی تاہم اسکی ماں یوارانی کو سر میں چوٹ آئی تھی۔

    ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد خاتون سکتے جیسی کیفیت میں ہے۔

    خاتون اور بچے کو ریسکیو کرنے کے بعد طبی امداد کے لیے ویلور اسپتال منتقل کردیا گیا۔

  • بلاول بھٹو  نے وزیرریلوے شیخ رشید کے استعفےٰ کا مطالبہ کردیا

    بلاول بھٹو نے وزیرریلوے شیخ رشید کے استعفےٰ کا مطالبہ کردیا

    اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ٹرین حادثے پر وزیرریلوے شیخ رشید کے استعفےٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ٹرین حادثے معمول بن رہےہیں، ریلوے کے وزیر کچھ نہیں کر پارہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے صادق آباد ٹرین حادثے میں انسانی جانوں کے ضائع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا متاثرہ خاندانوں کے لئے یہ قیامت کی گھڑی ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ٹرین حادثے معمول بن رہےہیں، ریلوے کےوزیر کچھ نہیں کرپارہے،انکوائری مکمل ہونے تک شیخ رشید وزارت سے مستعفی ہوجائیں۔

    پی پی چیئرمین نے کہا ٹرین حادثوں پر مستعفی ہونے کی مثالیں دینے والےعمران خان کیا استعفیٰ مانگیں گے؟،پہلے بھی شیخ رشید نے ریلوے کا محکمہ تباہ کیا تھا، کھڑی بوگیوں کو ملا کر نئی ٹرینیں چلانے والے پوائنٹ اسکورنگ کے چکرمیں ہیں۔

    مزید پڑھیں : صادق آباد : اکبرایکسپریس اور مال گاڑی میں تصادم، 11 افراد جاں بحق

    یاد رہے کوئٹہ جانے والی اکبرایکسپریس ولہار اسٹیشن کی لوپ لائن پر کھڑی مال گاڑی سے جا ٹکرائی تھی ، جس کے باعث اسسٹنٹ ڈرائیور سمیت گیارہ مسافر جاں بحق اورساٹھ سےزائدزخمی ہوگئے۔

    ریسکیوٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں جب کہ پاک فوج کےجوان اورہیلی کاپٹربھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ ڈی پی او کے مطابق حادثہ بروقت کانٹا تبدیل نہ ہونے کے باعث پیش آیا۔

    وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اکبر ایکسپریس حادثے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کرلی اور کہا انسانی غفلت ہوئی تو ذمہ داروں کو نہیں چھوڑیں گے۔

  • ٹرین حادثہ، متاثر ہونے والوں کو ہر ممکنہ سہولیات دیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ

    ٹرین حادثہ، متاثر ہونے والوں کو ہر ممکنہ سہولیات دیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مسافر ٹرین کے تصادم میں زخمی ہونے والے افراد کے علاج اور اس میں جاں ہونے والے افراد کی میتوں کو اُن کے آبائی علاقے بھیجنے کے تمام تر اخراجات سندھ حکومت برداشت کرے گی۔

    جناح اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ عالمی حادثاتی انشورنش پالیسی کے تحت جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو ایک لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی جبکہ تمام تر زخمیوں کے علاج کی ذمہ داری سندھ حکومت کی ہے۔


    پڑھیں: ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کیلئے 15 لاکھ اور زخمیوں کو3 لاکھ روپے دینے کا اعلان


     انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک سانحہ ہے جس میں ہم پوری طرح سے متاثرین کے ساتھ ہیں اور اُن کی ہر ممکنہ مدد کے لیے تیار ہیں، تمام زخمیوں کو بہتر سے بہتر سہولیات مہیا کرنے کے لیے انہوں نے جناح اسپتال کے عملے کو ہدایات بھی دیں۔

    مراد علی شاہ نے لانڈھی کے قریب مسافر ٹرینوں کے تصادم اور اس میں انسانی جانوں کے ضیاء پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کی۔


    یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کی جناح اسپتال آمد، ٹرین حادثے کے زخمیوں کی عیادت


     اُن کا کہنا تھا کہ ریلوے کے نظام کو بہتر ہونا چاہیے، وزیر اعلیٰ نے مطالبہ کیا کہ اس سانحے کی اعلی سطح پر تحقیقات ہونی چاہیے اور جو بھی اس میں ذمہ دار ہو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے اپیکس کمیٹی کے اجلاس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم نے اپنی پوری توجہ دہشت گردی کے خاتمے مرکوز کی ہوئی ہے اور انشاء اللہ جلد کراچی میں پوری طرح سے امن و امان قائم ہوجائے گا‘‘۔

    یاد رہے آج صبح کراچی میں لانڈھی کے علاقے قذافی ٹاؤن کے قریب فرید ایکسپریس اور زکریا ایکسپریس آپس میں ٹکرا گئیں تھیں، جس کے باعث اب تک 20 سے زائد افرادجاں بحق جبکہ 45 افراد زخمی ہوئے، زخمی اور جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ حادثے کے نتیجے میں ٹرین کی تین بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں تھیں جبکہ فرید ایکسپریس کا انجن تباہ ہو گیا تھا۔

  • ملتان ٹرین حادثہ، سیاسی رہنمائوں کا تحقیقات کا مطالبہ

    ملتان ٹرین حادثہ، سیاسی رہنمائوں کا تحقیقات کا مطالبہ

    ملتان میں ٹرین حادثے پر سیاسی رہنماؤں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات اور لواحقین و زخمیوں کی مدد کا مطالبہ کیا ہے جبکہ خورشید شاہ نے نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹوئٹ کیا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہوا، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، انہوں نے ٹرین حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کی آزادانہ اورمنصفانہ تحقیقات کرائی جائیں۔

    سابق وزیراعظم و پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حادثے پر دکھ ہوا، معاملے کی تحقیقات کرائی جائیں، لواحقین اور زخمیوں کے لیے معاوضوں کا اعلان کیا جائے۔

    قبل ازیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے ٹرین حادثے پر نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عوام کو صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    یہ پڑھیں: نواز شریف نہیں عمران خان کے لیے دعاگو ہوں، خورشید شاہ