Tag: Train march

  • جماعت اسلامی پاکستان کا ٹرین مارچ لاہور پہنچ گیا، آج راولپنڈی روانہ ہوگا

    جماعت اسلامی پاکستان کا ٹرین مارچ لاہور پہنچ گیا، آج راولپنڈی روانہ ہوگا

    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کا ٹرین مارچ لاہور پہنچ گیا، آج راولپنڈی روانہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں بدترین مہنگائی، لوڈ شیڈنگ، اور سودی معیشت کے خلاف جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ دوسرے روز لاہور پہنچ گیا۔

    ٹرین مارچ آج راولپنڈی روانہ ہوگا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق مختلف ریلوے اسٹیشنز پر عوام سے خطاب کریں گے، یہ ٹرین مارچ امیر جماعت اسلامی کی قیادت میں 25 جون کو رحیم یار خان سے روانہ ہوا تھا۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ رحیم یار خان سے لاہور تک ہر ریلوے اسٹیشن پر عوام کی شرکت مثالی رہی، لوگ مہنگائی سے تنگ ہیں، اور نالائق حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی نے لاہور پہنچنے پر ٹرین مارچ کے شرکا سے خطاب میں کہا پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کا مقابلہ نالائق اور سپر نالائق ہونے میں ہے، ان کے درمیان جھوٹ، نا اہلی اور نالائقی کا مقابلہ ہے۔

    انھوں نے کہا حکومت نے ٹیکس آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لیے لگائے، پارلیمنٹ میں بیٹھے مافیاز کے نمائندے عوام کا نہیں سوچتے، اس وقت وہاں ڈمی حکومت اور ڈمی اپوزیشن ہے۔

    سراج الحق نے کہا عوام پریشان ہیں مگر حکمرانوں کے کاروبار میں اضافہ ہو رہا ہے، ملک میں خانہ جنگی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے، حکمران مہنگائی ختم کریں۔

  • بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی کا کاروان بھٹو اپنی منزل لاڑکانہ پہنچ گیا

    بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی کا کاروان بھٹو اپنی منزل لاڑکانہ پہنچ گیا

    لاڑکانہ: بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی کا کاروان بھٹو اپنی منزل لاڑکانہ پہنچ گیا، بلاول بھٹو کے لاڑکانہ پہنچنے پر کارکنان کی جانب سے شاندار استقبال کیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کا کاروان 40 گھنٹے سے زائد وقت میں کراچی سے لاڑکانہ پہنچا، اس موقع پر بلاول بھٹو نے کارکنان سے خطاب بھی کیا۔

    انہوں نے کہا کہ گھرپہنچ گیاہوں، آپ سب کا شکرگزار ہوں، 4اپریل کو قائد عوام کا40واں یوم شہادت ہے، اس دن ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کریں گے، قائدعوام نے شہادت قبول کی، عوام کو دھوکا نہیں دیا، احتساب کے نام پر انتقام قبول نہیں کریں گے۔

    بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کا راستہ روکا گیا، پیپلزپارٹی کو پشاور میں انتخابی مہم چلانے نہیں دی گئی،ب پیپلزپارٹی کا راستہ روکنے کیلئے سارے ہتھکنڈے استعمال کئے گئے، پارٹی کے وفاداروں کو نااہل کیا گیا، پی پی سمجھتی ہے جمہوریت میں انصاف ہوتا ہے۔

    چیئرمین پی پی نے کہا کہ آغاسراج کے گھر پر حملہ کیا گیا، بیوی، بچوں کو یرغمال بنایا گیا، پیپلزپارٹی کو احتساب سے اعتراض نہیں، نیب گردی سے اعتراض ہے، قائم علی شاہ جیسے شریف آدمی کو بھی نیب بلا رہا ہے، قائم علی شاہ کو نیب تنگ کر رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 1973 کا آئین ذوالفقار علی بھٹو کا دیا ہوا ہے، ذوالفقار علی بھٹو کے دیئے گئے آئین پر آنچ نہیں آنے دیں گے، یہ صوبے کے اختیارت چھیننا چاہتے ہیں، کسان، مزدور کا معاشی قتل ہو رہا ہے، احتساب سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے، احتساب کے نام پر سیاسی انتقام قبول نہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھ سے وہ سوال کیے جارہے ہیں جب میں ایک سال کا تھا، سازش کے تحت بینظیر کا راستہ روکنے کیلئے نیب کے کیسز بنائے گئے، نیب سے نہیں ڈٖرتے، کسی کا خوف نہیں ہے، پہلے بھی نیب کاسامنا کیا ہے، کرپشن ختم کرنے کیلئے انتقام نہیں، بلاامتیاز احتساب کا نظام ہونا چاہیے۔

  • شہید بے نظیر کا بیٹا کٹ سکتا ہے مگر جھک نہیں سکتا،  بلاول بھٹو زرداری

    شہید بے نظیر کا بیٹا کٹ سکتا ہے مگر جھک نہیں سکتا، بلاول بھٹو زرداری

    مٹیاری : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ شہید بینظیر کا بیٹا کٹ سکتا ہے جھک نہیں سکتا، آئین میں ہمارا خون شامل ہے اس کی حفاظت کریں گے۔

    یہ بات انہوں نے ٹرین مارچ کے مٹیاری پہنچنے پر وہاں پر استقبال کیلئے آنے والے کارکنان و عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، بلاول بھٹو نے کہا کہ بھٹو کو شہید کرکے غریب کی آواز کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔

    وہ کیا سمجھتے ہیں کہ بھٹو کا نواسا اور بی بی کا بیٹا ڈرجائے گا؟ ہم ایوب خان، ضیاءالحق اور پرویز مشرف سے نہیں ڈرے تو عمران خان سے کیا ڈریں گے۔

    چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ آئین میں ہمارا خون شامل ہے، اس کی حفاظت کریں گے،20سال بعد بلاول کی شکل میں بھٹو اسمبلی گیا، نیب گردی کے ذریعے ہماری زبانیں بند نہیں کی جاسکتیں۔

    مزید پڑھیں : ذوالفقاربھٹو نے جان دیدی لیکن نظریے سے یوٹرن نہیں لیا ، بلاول بھٹو

    انہوں نے کہا کہ شہید بینظیر کا بیٹا کٹ تو سکتا ہے مگر جھک نہیں سکتا، ہرپاکستانی کیلئے یکساں قانون ہونا چاہیے، سابق صدر آصف زرداری11سال بعد باعزت بری ہوئے ان کا حساب کون دے گا؟ ہم عوام کےحقوق چھین کر رہیں گے۔

  • ذوالفقاربھٹو نے جان دیدی لیکن نظریے سے یوٹرن نہیں لیا ، بلاول بھٹو

    ذوالفقاربھٹو نے جان دیدی لیکن نظریے سے یوٹرن نہیں لیا ، بلاول بھٹو

    کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے ذوالفقاربھٹونےجان دیدی لیکن نظریےسےیوٹرن نہیں لیا، کچھ لوگ آج بھی بھٹوشہید کے نظریے اور فکر سے ڈرتے ہیں، قومی اسمبلی میں ذوالفقاربھٹو کا نام لیا جاتا ہے تو وزیر جل جاتے ہیں، ان کےوزیروں کی چیخیں نکلتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے لانڈھی ریلوے اسٹیشن پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا آپ سب کا، ملیر کے جانثاروں کا بی بی کے کارکنوں کا شکرگزار ہوں، آپ سب استقبال کرنے کے لیے یہاں آئے ہیں، 4 اپریل کو بھٹو کاچالیسواں یوم شہادت ہے، ہم ہرسال گڑھی خدابخش پہنچتے ہیں، ہم اس سال بھی بڑی تعدادمیں گڑھی خدابخش پہنچیں گے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا ہم دنیا کو پیغام دیں گے کہ کل بھی بھٹو زندہ تھا آج بھی بھٹو زندہ ہے، شہید ذوالفقاربھٹو نے آمر کے سامنے سر نہیں جھکایا، 40 سال پہلے غیر جمہوری قوتوں نے بھٹوتختہ دار پر لٹکادیا، انھوں نے جان دیدی لیکن نظریے سے یوٹرن نہیں لیا۔

    [bs-quote quote=”کچھ لوگ آج بھی بھٹو شہید کے نظریے اور فکر سے ڈرتے ہیں” style=”style-7″ align=”left” author_name=”بلاول بھٹو "][/bs-quote]

    پی پی چیئرمین نے ذوالفقاربھٹوکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نظم پیش کی ، "وہ قائد عوام تھا، وطن کا افتخار تھا” اور کہا کچھ لوگ آج بھی بھٹو شہید کے نظریے اور فکر سے ڈرتے ہیں، قومی اسمبلی میں ذوالفقار بھٹو کا نام لیا جاتا ہے تو وزیر جل جاتے ہیں، ان  کے وزیروں کی چیخیں نکلتی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا جب آپ کے نواسے کو بھٹو کے نام سے پکارا جاتا ہے تو وزیروں کی نیندیں اڑ جاتی ہیں، یہ ان سے برداشت نہیں ہو رہا تھا کہ بھٹوکا نواسا الیکشن میں حصہ کیوں لے رہا ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا تاریخ میں بدترین دھاندلی کی گئی، میڈیا کی بد ترین سنسرشپ کی گئی، کے پی کے لیے ہمارے جہاز کو اڑنے نہیں دیاگیا، پشاور میں ہمیں گھر سے باہر جانے نہیں دیاگیا، مالاکنڈ میں نامعلوم افراد نے دھاندلی کی ہے، فارم 45 آج بھی نہیں، لیاری میں آج بھی ہمار افارم 45 لاپتہ ہے۔

    چیئرمین پی پی کا کہنا تھا لاڑکانہ میں بھی کوشش کی گئی لیکن ان سے نہیں ہوسکا، کوشش ناکام ہوئی اور20 سال بعد بھٹو اسمبلی میں پہنچ گیا، یہ لوگ اپوزیشن کو برداشت نہیں کرتے ان کے لیے مسئلہ ہوگیا، یہ لوگ پرویز مشرف کی پیداوار ہیں، جو الیکشن اور دھاندلی سے حاصل نہ کرسکے نیب کے ذریعے حاصل  کرنا چاہتے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا الیکشن میں ناکام رہےوہ اس طریقےمیں بھی ناکام رہیں گے، نیب مشرف کابنایاگیا ادارہ ہے، 2011 میں پولیٹیکل انجینئرنگ کی گئی تو نیب کا اہم کردار تھا، نیب کاآج بھی وہی کردارہے، وہ سمجھتےہیں وہ ہمیں ڈراسکتے ہیں؟ وہ ہماری زباں بند کرسکتے ہیں؟ وہ سمجھتے ہیں بلاول بھٹو کا نواسہ  ڈرجائےگا، وہ سمجھتے ہیں ہم انسانی اور معاشی حقوق کادفاع نہیں کریں گے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کارکن 4 اپریل کوگڑھی خدابخش میں جمع ہوکر پوری دنیا کو پیغام دیں گے، پیغام دیں گے کہ آج بھی بھٹو اور بے نظیر کے کارکن موجود ہیں، ہم مشرف کی آمریت سےنہیں ڈریں گے۔

    اس سے قبل بلاول بھٹوزرداری نے کینٹ اسٹیشن پر خطاب کرتے ہوئے کہا تھا آج بھی شہید بھٹو کا کارکن انسانی حقوق کے تحفظ کےلیےموجودہے، کراچی سے لاڑکانہ تک کا سفر کررہا ہوں، امید ہے کارکن بھی گڑھی خدا بخش پہنچیں گے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا یہ ٹرین مارچ ہے نہ احتجاجی ریلی ہے ، ابھی سے عمران خان کی چیخیں نکل گئی ہیں ، جب ٹرین مارچ کریں گے تو لگ پتہ جائے گا، کارکنوں کا شکریہ کہ استقبال کرنے آئے ، اپریل کو بھٹو کی برسی ہے اس کے لئے ٹرین کا سفر کر رہا ہوں، کارکن ماضی کی طرح اس برسی میں بھرپور شرکت کریں۔

  • پیپلزپارٹی کا حکومت مخالف ٹرین مارچ آج کراچی کینٹ سے شروع ہوگا

    پیپلزپارٹی کا حکومت مخالف ٹرین مارچ آج کراچی کینٹ سے شروع ہوگا

    کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی زیر قیادت حکومت مخالف ٹرین مارچ آج کراچی سے شروع ہوگا، شرکاء صبح دس بجے کینٹ ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی پی اور پی ٹی آئی کے درمیان کشیدگی کے بعد پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کے خلاف احتجاجی ٹرین مارچ کی تیاریاں مکمل کرلیں، حکومت مخالف ٹرین مارچ آج سے شروع ہوگا۔

    بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں قافلہ صبح دس بجے کینٹ ریلوے اسٹیشن کراچی سے اندرون سندھ روانہ ہوگا، جیالوں نے کمر کس لی، تمام بڑے اسٹیشنوں پر دما دم مست قلندر ہوگا، جہاں کاروانِ بھٹو کا شاندار استقبال ہوگا۔

    بلاول بھٹو جیالوں کا لہو گرمائیں گے، ٹھٹھہ، جامشورو اور حیدرآباد اسٹیشنوں پر بڑے اجتماعات ہوں گے، رات آٹھ بجے قافلہ نواب شاہ پہنچے گا جہاں خطاب کے بعد قافلہ قیام کرے گا۔

    اس حوالے سے خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ٹرین مارچ وفاقی حکومت کی ناکام پالیسیوں اور عوام کی زندگی اجیرن بنانے والی مہنگائی کے خلاف ہے۔

    بدھ کی صبح دس بجے ٹرین مارچ کے شرکا براستہ سکھر اسٹیشن لاڑکانہ کے لیے روانہ ہوں گے اور رات آٹھ بجے سرشاہنواز بھٹو ریلوے اسٹیشن لاڑکانہ میں بلاول بھٹو اختتامی تقریر کریں گے۔

    مزید پڑھیں : بلاول بھٹوکی قیادت میں حکومت مخالف ٹرین مارچ 26 مارچ کو کراچی سے شروع ہوگا

    پارٹی ذرائع کے مطابق احتجاجی ٹرین دو دن میں کراچی سے لاڑکانہ پہنچے گی، پی پی کی تمام اضلاع میں ٹرین مارچ کے لئے رہنماؤں اور کارکنان کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

  • بلاول بھٹوکی قیادت میں حکومت مخالف ٹرین مارچ 26 مارچ کو کراچی سے شروع ہوگا

    بلاول بھٹوکی قیادت میں حکومت مخالف ٹرین مارچ 26 مارچ کو کراچی سے شروع ہوگا

    کراچی: حکومت مخالف ٹرین مارچ بلاول بھٹوکی قیادت میں 26 مارچ کو کراچی سے شروع ہوگا.

    یہ فیصلہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیرصدارت کراچی میں‌ ہونے والے اہم اجلاس کیا گیا، اجلاس میں ٹرین مارچ کی تیاریوں اور دیگرامور کاجائزہ لیا گیا.

    پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کےخلاف احتجاجی ٹرین مارچ کی تیاریاں مکمل کر لیں، پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹرین مارچ کا آغاز کراچی سے اور اختتام سرشاہنواز بھٹو ریلوے اسٹیشن پرہوگا.

    وزارت ریلوے نے بھی بلاول بھٹو کے ٹرین مارچ کے لئے چار ٹرین کی منظوری دی ہے، ٹرین مارچ 26مارچ کو کراچی سے شروع ہوگا.

    پارٹی فیصلوں کے مطابق احتجاجی ٹرین 2 دن میں کراچی سے لاڑکانہ پہنچےگی، پی پی کی تمام اضلاع میں ٹرین مارچ کے لئے رہنماؤں اور کارکنان کوہدایات جاری کردیں.؎

    مزید پڑھیں: میں حیران ہوں بلاول بھٹو نے بھارتی مؤقف بیان کیا: شیریں مزاری

    بلاول بھٹو کی احتجاجی ٹرین مختلف اسٹیشنز پر مختصر قیام کرے گی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو مختلف اسٹیشنز پر کارکنان سےخطاب کریں گے.

    خیال رہے کہ اس وقت پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی حکومت میں تعلقات سخت کشیدہ ہیں۔ ایک جانب جہاں بلاول حکومت کوآڑے ہاتھ لینے کا کوئی موقع جانے نہیں دیتے، وہیں پی ٹی آئی وزرا نے بھی بلاول بھٹو کو نشانے پر رکھا ہوا ہے۔

  • وزیراعظم کا استعفی، پی پی کا ٹرین مارچ پر غور

    وزیراعظم کا استعفی، پی پی کا ٹرین مارچ پر غور

    کراچی: وزیر اعظم پر استعفیٰ کے لیے دباؤ بڑھانے کے غرض سے پیپلز پارٹی نے کراچی تا اسلام آباد ٹرین مارچ پر غور شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ سامنے آنے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم پر استعفیٰ کےلیے دباؤ بڑھانا شروع کردیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے اپنی قیادت کو تجویز دی ہےکہ کراچی تا اسلام آباد گو نواز گو ٹرین مارچ کیا جائے، اس بڑے مظاہرے کے ذریعے نواز شریف پر استعفیٰ کے لیے دباؤ بڑھایا جائے۔

    تجویز میں کہا گیا ہے کہ ٹرین مارچ کے آغاز پر سندھ میں اور اختتام پر اسلام آباد میں بلاول بھٹو خطاب کریں۔

    اطلاعات ہیں کہ بلاول بھٹو سمیت پارٹی قیادت نے تجویز پر غور شروع کردیا ہے تاہم ابھی اس تجویز کو منظور نہیں کیا گیا۔

  • کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ آج سے شروع ہوگا

    کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ آج سے شروع ہوگا

    پشاور: پامانہ لیکس کے معاملے پر جماعت اسلامی کی جانب سے ملک میں کرپشن کے خاتمے کے لیے ’’ پاکستان فری ٹرین مارچ آج 25 مئی سے شروع کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اس مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی سراج الحق کریں گے، اس کا آغاز عوامی ایکسپریس ٹرین کے ذریعے پشاور سے کیا جائے گا۔

    پہلے مرحلے میں کرہپشن فری مارچ  کا قافلہ پشاور سے دوپہر ایک بجے راولپنڈی پہنچے گا جہاں سے جماعت اسلامی کے کارکنان کی بڑی تعداد اس قافلے میں شامل ہونگے۔

    پشاور سے شروع ہونے والا کرپشن فری پاکستان ٹرین مارچ  کا قافلہ 27 مئی کو کراچی پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

    واضح رہے پانامہ لیکس میں وزیر اعظم پاکستان کے صاحبزادوں کے آف شور کمپنیوں اور اثاثوں سے متعلق اپوزیشن اور حکومت نے ٹی او آرز کی حتمی تشکیل کے لیے کمیٹی قائم کی ہے۔جو کرپشن کی روک تھام اور پانامہ کے حوالے سے لگنے والے الزامات کی حتمی رپورٹ ایوان میں جمع کروائے گی۔

     

  • پاناما لیکس : جماعت اسلامی کا کراچی سے خیبر تک ٹرین مارچ کا اعلان

    پاناما لیکس : جماعت اسلامی کا کراچی سے خیبر تک ٹرین مارچ کا اعلان

    اسلام آباد : جماعت اسلامی نے پاناما لیکس کے معاملے پر کراچی سے خیبر تک ٹرین مارچ کا اعلان کیا ہے جب کہ سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس والوں کے لئے اڈیالہ جیل میں جگہ کم پڑ جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما ہنگامہ پر ملک بھرمیں ہنگامہ برپا ہے۔ کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی نے بھی کمر کس لی۔ کراچی سے خیبر تک ٹرین مارچ کا اعلان کردیا۔

    اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ کرپشن کرنے والے اب بچ نہیں سکیں گے۔

    ایوانوں میں بیٹھے لوگ آئندہ چند دنوں میں جیلوں میں ہوں گے۔ سراج الحق کا کہنا تھا پاناما لیکس والوں کے لئے اڈیالہ جیل میں جگہ کم پڑ جائے گی لہٰذا بلوچستان اور سندھ کی جیلوں میں بھی رنگ و روغن کر لیا جائے۔

    جماعت اسلامی کے ذرائع کے مطابق ٹرین مارچ جماعت اسلامی کی ’’کرپشن فری پاکستان‘‘ مہم کا حصہ ہے، مارچ رواں ماہ کے آخری ہفتے میں کیا جائے گا جس میں دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

    مارچ کے دوران تمام چھوٹے بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر عوامی اجتماعات منعقد ہوں گے۔جس میں عوام کو متحرک کیا جائے گا۔ ٹرین مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی سراج الحق کریں گے۔