Tag: Train not for PTI

  • چین پاکستان کو ریلوے کی بحالی کیلئے3 ارب 50 کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کرے گا

    چین پاکستان کو ریلوے کی بحالی کیلئے3 ارب 50 کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کرے گا

    اسلام آباد: چین پاکستان کو کراچی سے پشاور تک ریلوے لائنز کی مرمت اور بحالی کیلئے تین ارب پچاس کروڑ ڈالر کا قرضہ آسان شرائط پر فراہم کرے گا۔

    پاکستان ریلوے زرائع کے مطابق چینی تکنیکی ماہرین کے وفد کی آمد رواں ماہ کے آخر تک متوقع ہے، اس دورے کے دوران چینی وفد چودہ سو کلومیٹر پر پھیلے ہوئے ریلوے ٹریک کی مرمت اور بحالی کیلئے تیکنیکی معاونت فراہم کرے گا ۔

    اس سروے میں چینی وقد تئس سو چالیس پلوں اور گیارہ سرنگوں کا بھی جائزہ لے گا،نیشنل انجینئرنگ سروس آف پاکستان اور ریلوے ایڈوائزری بورڈ چینی وفد کے ساتھ مل کر اس منصوبے پر عمل درآمد کر ےگا۔

    یہ قرض ڈیڑھ فیصد شرح سود پر پاکستان چائنا اکنامک کوریڈور کے تحت دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق یہ رقم ایگزم بینک آف چائنا کے زریعے حکومت پاکستان کی ضمانت پر جاری کی جائے گی ۔

  • پاک ریلوے کا تحریک انصاف کو مارچ کیلئے ٹرین نہ دینے کا فیصلہ

    پاک ریلوے کا تحریک انصاف کو مارچ کیلئے ٹرین نہ دینے کا فیصلہ

    کراچی :پاکستان ریلوے نے لانگ مارچ کیلئے تحریک انصاف کو ٹرین نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، بوگیوں کی کمی کے باعث فوری انتظام ممکن نہیں، ڈی ایس ریلوے نے حکام کو آگاہ کردیا ہے۔

    تحریک انصاف چودہ اگست کو اسلام آباد میں بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے جارہی ہے، کارکنان کی سہولت کیلئے تحریک انصاف نے پاکستان ریلوے کودرخواست دی تھی کہ آزادی مارچ میں شرکت کے لیے بارہ اگست کو کراچی سے پنڈی کےلیے اسپشل ٹرین فراہم کی جائے۔

    ذرائع کے مطابق ریلوے حکام نے پی ٹی آئی کو ٹرین نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی نے بوگیوں اور انجنوں کی کمی کوجواز بنا کرفوری طور پر انتظام سے معذرت کرلی ہے۔

    ڈی ایس ریلوے نے حکام کو آگاہ کیا کہ اسپیشل ٹرین کی سیکورٹی بھی ممکن نہیں ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ اس عمل سے حکومت کو فائدہ پہنچے گا  یا تحریک انصاف کوئی اور راستہ استعمال کرے گی۔