Tag: train operation

  • ملک بھر میں ٹرینیں کب چلیں گی ؟ حتمی فیصلہ آج متوقع

    ملک بھر میں ٹرینیں کب چلیں گی ؟ حتمی فیصلہ آج متوقع

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران ملک بھر میں ٹرینیں چلانے سے متعلق حتمی فیصلہ آج کریں گے، قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سندھ ، بلوچستان حکومت نےٹرین آپریش بحال کرنے کی مخالفت کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق عیدسےپہلےپاکستان ریلویزکا30ٹرینیں چلانےکاپلان تیار ہے ، وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس آج سہ پہر 3بجےہوگا ،اجلاس میں کوروناوائرس کی صورتحال کاجائزہ لیاجائےگا اور ایس اوپیزکےتحت ٹرینیں کھولنےیانہ کھولنےسےمتعلق فیصلہ ہوگا۔

    شیخ رشید اجلاس میں وزیراعظم کوریلوےکی تیاریوں سےآگاہ کریں گے اور وزیراعظم کوٹرینیں چلانےسےمتعلق قائل کریں گے۔

    مزید پڑھیں : ٹرینیوں کو کھولنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، شیخ رشید

    گذشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ٹرینوں کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا، وزیر اعظم عمران خان نے ٹرینیں کھولنے کی اجازت دی تو پندرہ ٹرینیں کھول دیں گے، میں وزیر اعظم کے ماتحت ہوں وزرائے اعلیٰ کے نہیں۔

    شیخ رشید نے کہا تھا کہ موجودہ حالات میں ریلوے کا 5 ارب روپے مہینے کا نقصان ہورہا ہے، ملک میں سفید پوش طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔

    خیال رہے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سندھ ، بلوچستان حکومت نے ٹرین آپریش بحال کرنےکی مخالفت کی تھی۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کی خاطر وفاقی حکومت کی جانب سے ایک ماہ قبل لاک ڈاؤن کرکے اندرون ملک فضائی سفر کے ساتھ ساتھ ٹرینوں کی آمد و رفت پر بھی تاحکم ثانی پابندی عائد کردی تھی۔

  • عید کی آمد ، حکومت کا ٹرین آپریشن شروع کرنے سے متعلق بڑا فیصلہ

    عید کی آمد ، حکومت کا ٹرین آپریشن شروع کرنے سے متعلق بڑا فیصلہ

    لاہور : حکومت نے عید سے قبل محدود ٹرین آپریشن شروع کرنےکا فیصلہ کرلیا، ریلوے نے سفر کے ایس او پیز تیار کرلیے ہیں، ٹکٹ کی صرف آن لائن بکنگ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے عید سے قبل محدود ٹرین آپریشن شروع کرنےکا فیصلہ کرلیا ، پہلے مرحلے میں 24 ٹرینوں کوآپریشن کی اجازت دی جائے گی، ریلوے نےسفر کے ایس او پیز تیار کرلیے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکٹ کی صرف آن لائن بکنگ ہوگی، ٹکٹ گھراوربکنگ آفس بندرہیں گے، ٹرین روانگی سے24 گھنٹے قبل آن لائن بکنگ بند ہوجائےگی، صرف بکنگ والےمسافر ہی اسٹیشن میں داخل ہوسکیں گے۔

    ذرائع کے مطابق مسافر اپنےماسک اور دستانے کے بغیر ٹرین پرسفر نہ کر سکیں گے ، اسٹیشن پرٹی اسٹال بند ہوں گے، مسافروں کو کھانے کا انتظام خود کرنا ہوگا۔

    مزید پڑھیں : ‘خواہش ہےعید سےقبل غریب کی سواری ٹرین بحال ہو

    ذرائع کے مطابق ہر بوگی میں 78 کی بجائے60مسافر سفر کرسکیں گے جبکہ ٹرین کی بزنس کلاس کیبن میں 6 کی بجائے4 افرادسفرکریں گے، بوگی کےدروازے صرف ریلوے اسٹیشن پر کھلیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر اپنے موبائل میں سےٹکٹ والا پیغام خود دکھائے گا ، ریلوے اہلکار موبائل فون کوہاتھ نہیں لگائےگا، اسٹیشن یاٹرین پرکوروناٹیسٹ مثبت آنے پر مسافر کو قرنطینہ منتقل کردیاجائے گا۔

    یاد رہے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا تھا کہ خواہش کے عید سے قبل غریب کی سواری ٹرین سروس بحال کی جائے،احتیاطی تدابیر کےتحت تمام ایس او پیز پر عمل کریں گے، وزیراعظم عمران خان نے جمہوری پرائم منسٹر ہوتے ہوئے صوبوں کے فیصلوں کو تسلیم کیا تاہم وزیراعظم ٹرین آپریشن کی بحالی پر غور کیلئے 3دن مشاورت کریں گے۔