Tag: Train service

  • کئی دہائیوں کے بعد سبی اور ہرنائی میں ٹرین چلے گی: خواجہ سعد رفیق

    کئی دہائیوں کے بعد سبی اور ہرنائی میں ٹرین چلے گی: خواجہ سعد رفیق

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کئی دہائیوں کے بعد سبی اور ہرنائی میں ٹرین چلے گی، گوادر میں ریلوے کی کافی جگہ موجود ہے، گوادرمیں ریلوے کا دفتر کھول دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کا مسافروں کی سہولت کے لیے معاہدہ ہوا ہے، معاہدے کے ذریعے جہاں رکاوٹیں تھیں وہ ختم کردیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے ٹرین کی ٹکٹ، ہوٹل اور کھانے پینے کی سہولت میسر ہوگی، ایپ کے ذریعے پارسل کی بکنگ اور ٹریکنگ بھی ہو سکے گی، رابطہ ایپ کے ذریعے شہری اپنا سفر آسان بنا سکے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ریونیو شیئرنگ کی بنیاد پر یہ سروس ریلوے میں دستیاب ہوگی، یہ ایپ ریلوے کے آپریشنل معاملات کو بہتر بنانے میں اہم قدم ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سبی ہرنائی ٹریک اور چیک پوسٹ کو جلد مکمل کیا جائے گا، کئی دہائیوں کے بعد سبی اور ہرنائی میں ٹرین چلے گی، گوادر میں ریلوے کی کافی جگہ موجود ہے، گوادرمیں ریلوے کا دفتر کھول دیا گیا ہے، حالیہ سیلاب سے ریلوے کو بہت نقصان پہنچا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تنخواہوں کے معاملے میں وزارت خزانہ سے بات چیت کی ہے انشا اللہ کوئی حل نکلے گا، ہمیں توقع ہے قسطوں میں ہی صحیح تنخواہوں کے لیے پیسہ ملے گا۔

  • چین اور ایران کے درمیان ٹرین جلد شروع ہونے کا امکان

    چین اور ایران کے درمیان ٹرین جلد شروع ہونے کا امکان

    تہران: ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ چین اور ایران کے درمیان براہ راست ریلوے جلد شروع ہوگی، گزشتہ برس ایک مال بردار گاڑی اس راستے پر چلائی گئی تھی۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ایرانی وزارت سڑک اور شہری ترقی کے تجارتی امور کے لیے مینجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ چین سے ایران تک براہ راست ریلوے شروع کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ یہ ٹرانزٹ اور ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں ایران کی شنگھائی تنظیم میں رکنیت کی حمایت اور تقویت کے فریم ورک میں ایک مثبت علامت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں رکنیت اقتصادی استحکام پیدا کرنے اور ملکوں کے درمیان تجارتی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے زمین ہموار کر سکتی ہے۔

    ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ جب ملکوں کے درمیان تجارت کی گنجائش بڑھے گی تو نقل و حمل اور ٹرانزٹ میں بھی اضافہ ہوگا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل چین سے تہران تک پہلی مال بردار ٹرین گزشتہ سال پہنچی تھی۔

    اس سال جب چینی صدر شی نے ایران کا دورہ کیا تو انہوں نے مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی امن اور استحکام میں ایران کی مدد کرنے کے اپنے عزائم کے بارے میں بات کی تھی۔

    بیجنگ کا خیال ہے کہ خطے کا ریلوے نیٹ ورک علاقائی انضمام کو آگے بڑھانے میں مدد کر سکتا ہے، چین کے مغربی علاقے سے ریل گاڑیاں سابق سوویت ٹرین نیٹ ورک کے ساتھ قازقستان میں داخل ہو کر خرگوس گیٹ وے تک جاتی ہیں۔

  • سعودی عرب : ٹرین مسافروں کیلئے حکومت کا اہم اقدام

    سعودی عرب : ٹرین مسافروں کیلئے حکومت کا اہم اقدام

    ریاض : سعودی محکمہ ریلوے "سار” نے آئندہ جمعرات31 مارچ سے ریاض تا القریات ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے، ٹرین کا افتتاح ایک دن قبل کیا جائے گا۔

    سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سار کی انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ القریات کے لیے بکنگ پیر21 مارچ سے شروع ہوجائے گی۔ یاد رہے کہ ریاض سے القریات کا فاصلہ 1215 کلو میٹر ہے۔

    سار انتظامیہ کے مطابق ماہ رواں 30 مارچ کو القریات ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ القریات ریلوے سٹیشن الشمال مسافر ٹرین منصوبے کا چوتھا اور آخری مرحلہ تھا۔

    سار نے مسافروں سے کہا ہے کہ جو اس روٹ پر سفر کے لیے بکنگ کرانا چاہتے ہوں وہ کمپنی کی ویب سائٹ یا موبائل ایپ کے ذریعے ایسا کرسکتے ہیں۔

  • لاہور آنے اور جانے والی ٹرینوں کے روٹ میں تبدیلی

    لاہور آنے اور جانے والی ٹرینوں کے روٹ میں تبدیلی

    لاہور: ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ پشاور اور راولپنڈی سے لاہور آنے اور جانے والی ٹرینوں کے روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے، متعدد ٹرینوں کو آج کے روز کے لیے معطل کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور اور راولپنڈی سے لاہور آنے اور جانے والی ٹرینوں کے روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے، ٹرینوں کو براستہ جنڈ، بسال، سرگودھا، سانگلہ ہل اور شیخو پورہ، لاہور روانہ کیا جا رہا ہے۔

    ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ سبک خرام، اسلام آباد ایکسپریس، راول ایکسپریس کو آج معطل کیا گیا ہے، جعفر ایکسپریس کو پشاور اور لاہور کے درمیان آج کے روز معطل کر دیا گیا جبکہ خیبر میل کو پشاور اور لاہور کے درمیان آج کے روز معطل کیا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق گرین لائن کو راولپنڈی اور لاہور کے درمیان آج کے روز معطل کیا گیا ہے، تیز گام ایکسپریس کو راولپنڈی، لاہور اور کراچی کے درمیان جبکہ پاکستان ایکسپریس کو راولپنڈی اور کراچی کے درمیان آج کے روز معطل کیا گیا ہے۔

  • بحرین اور سعودی حکومت کا عوام کی سہولت کیلئے بڑا فیصلہ

    بحرین اور سعودی حکومت کا عوام کی سہولت کیلئے بڑا فیصلہ

    ریاض : سعودی عرب اور بحرین کے مابین ریلوے سروس شروع کرنے کے حوالے سے عوامی سروے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ سروے کا اہتمام دونوں ممالک کی سرحد پر واقع شاہ فہد پل کے ادارے کی جانب سے کیا گیا ہے۔

    ادارے کی جانب سے کہا گا ہے کہ ریلوے سروس شروع کرنے کے حوالے سے عوامی سروے کے بعد دونوں ممالک اس کا جائزہ لے کرفیصلہ کریں گے۔

    ویب نیوز اخبار 24 نے شاہ فہد پل کی انتظامیہ کے حوالے سے کہا ہے کہ سعودی عرب اور بحرین کے مابین لوگوں کی آمدورفت کو مزید بہتر بنانے اور انہیں سفر کی سہولت فراہم کرنے کے لیے جو سروے کیا جائے گا۔

    اس میں شریک لوگوں کی ذاتی معلومات پبلک میں نہیں لایا جائے گا۔ سروے کا مقصد دونوں طرف کے عوام کی رائے معلوم کرنا ہے تاکہ فیصلہ کرنے میں سہولت ہو۔

    واضح رہے سعودی عرب اور بحرین کو جوڑنے والا مشہور پل دمام میں میں ہے جس کا آدھا حصہ سعودی عرب میں جبکہ باقی آدھا حصہ بحرین میں ہے۔

    شاہ فہد پل کی لمبائی 25 کلو میٹر ہے یہ پل الخبر دمام شہر کے علاقے العزیزیہ سے شروع ہوتا ہے جبکہ بحرین میں منامہ کے مغربی علاقے میں ختم ہوتا ہے۔

    پل 536 کنکریٹ کے ستونوں پر تعمیر کیا گیا ، پل دو رویہ ہے، ہر رو 11.6 میٹر چوڑی ہے۔ پل پر گاڑی کھڑی کرنے کے لیے مخصوص برتھ بھی بنائے گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں : سعودی عرب کے شاہ فہد پل پر جدید ٹول ٹیکس سسٹم نصب

    شاہ فہد پل پر کسٹم ، محکمہ پاسپورٹ اورقانونی نافذ کرنے والے اداروں کی چوکیاں بھی قائم کی گئی ہیں جبکہ وہاں آنے والوں کے لیے موٹیل ، کافی شاپس اور مارکیٹ بھی موجود ہے۔

  • دمام اور ریاض کے درمیان ریلوے سروس کی اپ گریڈیشن

    دمام اور ریاض کے درمیان ریلوے سروس کی اپ گریڈیشن

    ریاض: سعودی عرب شہروں دمام اور ریاض کے درمیان ریلوے لائن ڈبل کی جائے گی جس کے بعد ٹرین سروس کی استعداد میں 60 فیصد اضافہ ہوگا۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی ریلوے جنرل کارپوریشن نے کہا ہے کہ دمام اور ریاض کے درمیان ریلوے لائن ڈبل کی جائے گی جس سے کارگو اور مسافروں کو مزید سہولت حاصل ہوگی اور موجودہ استعداد کے مقابلے میں 60 فیصد کا اضافہ ہوگا۔

    ریلوے کارپوریشن کا کہنا ہے کہ اعلیٰ آئی درجے کی جدید ٹرینوں میں مزید 6 کا اضافہ کیا گیا ہے، اس کی بدولت 2 ہزار سے زائد نشستوں کا اضافہ ہوا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر 5 ہزار مسافر ٹرین سے سفر کرنے لگے ہیں۔

    حکام کے مطابق جلد ہی 4 نئی ٹرینیں ریاض دمام ریلوے لائن پر چلائی جائیں گی۔ دہری ریلوے لائن بچھانے کی صورت میں دمام ریاض ریلوے منصوبہ مکمل ہو جائے گا۔

    ریلوے کارپوریشن نے کارگو کے لیے 8 ٹرینوں کا انتظام کیا ہے، علاوہ ازیں کارگو کے لیے 220 بوگیوں کا معاہدہ بھی کر لیا گیا ہے۔

    فی الوقت ریلوے کارپوریشن کے پاس 102 ٹرینیں ہیں جن میں سے 87 فعال ہیں، مسافروں کی بوگیوں کی تعداد 75 اور کارگو بوگیوں کی تعداد 2 ہزار 596 ہے۔

  • حکومت کا ٹرین سروس رمضان تک معطل رکھنے کا فیصلہ

    حکومت کا ٹرین سروس رمضان تک معطل رکھنے کا فیصلہ

    لاہور : حکومت نے کوروناکےپیش نظرریلوے کا ٹرین سروس رمضان تک معطل رکھنے کا فیصلہ کرلیا  ، شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 14 اپریل کے بعددیکھیں گے کہ لاک ڈاؤن کیسے ختم کیاجائے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر ٹرین سروس رمضان تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    قومی کوآرڈینیشن اور آپریشن سینیٹر کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹرین سروس بحال کرنے کا فیصلہ رمضان سے قبل کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق قومی کوآرڈینیشن اور آپریشن سینیٹر کے اجلاس ہوا، جس میں وزیر ریلوے شیخ رشید اور چیف سیکریٹریز نے شرکت کی، اجلاس میں ملک بھر میں ٹرین سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ 14 اپریل کے بعد دیکھیں گے کہ لاک ڈاؤن کیسے ختم کیاجائے، وزیراعظم عمران خان اور جہانگیرترین کے تعلقات میں تھوڑی اونچ نیچ ہوئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ریلوے کو بندش کے باعث یومیہ 20 کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے، محکمے نے 15 اپریل کو ٹرینیں بحال کرنے کا ہوم ورک مکمل کر رکھا تھا لیکن وسیع تر عوامی مفاد میں ٹرینیں بند رکھی جا رہی ہیں۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے باعث 14 اپریل تک ٹرین سروس معطل ہے جبکہ وزیر ریلوے شیخ رشید کہہ چکے ہیں کہ اگر لاک ڈاؤن ختم ہوا تو 14 اپریل سے 22 ٹرینیں چلا دیں گے۔

  • پڈ عیدن : پٹریوں کی مرمت، اٹھارہ گھنٹے بعد ریلوے ٹریک کھول دیا گیا، آمد و رفت بحال

    پڈ عیدن : پٹریوں کی مرمت، اٹھارہ گھنٹے بعد ریلوے ٹریک کھول دیا گیا، آمد و رفت بحال

    پڈ عیدن : سکھر کے قریب پٹریوں کی مرمت کر دی گئی، اٹھارہ گھنٹے بعد پڈعیدن ریلوے ٹریک بحال کردیا گیا مال گاڑی کی بوگیاں الٹنےسےٹریک اکھڑ گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے علاقے پڈعیدن کے قریب مال گاڑی کی13بوگیاں پٹری سے اترگئی تھیں جس کے بعد ریلوے کا اپ اورڈاؤن ٹریک بلاک جبکہ ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنزپر روک لیا گیا تھا۔

    بھریا روڈ پر مال گاڑی کی تیرہ بوگیاں الٹنے سےایک کلومیٹر کا ٹریک اکھڑگیا تھا، پڈعیدن بھریا روڈ پر مال گاڑی کی تیرہ بوگیاں الٹنے سےایک کلومیٹر کا ٹریک اکھڑگیا۔

    کراچی سےروانہ ہونےوالی نو ٹرینیں مختلف اسٹیشنوں پر روکی گئیں، نواب شاہ، خیرپور اوردوسرے اسٹیشنوں پر کھڑی گاڑیوں کے مسافر روزے کی حالت میں سخت پریشان ہوئے، ٹرینوں میں پانی بھی ختم ہو گیا۔

    سحری و افطاری بھی وہیں کرنا پڑی۔ بوگیاں ہٹانے کے لیے کرینیں چھ گھنٹے بعد پہنچیں۔ امدادی کاموں کے دوران کرین کا رسہ بھی بار بار ٹوٹتا رہا، کراچی ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کے لئے افطاری کا انتظام کیا گیا۔