Tag: train

  • لندن : ساؤتھ ویسٹرن ٹرین میں 3 دھماکے

    لندن : ساؤتھ ویسٹرن ٹرین میں 3 دھماکے

    لندن : برطانوی دارالحکومت لندن میں ساؤتھ ویسٹرن ٹرین میں 3 دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی تاہم ٹرین میں سوار مسافر محفوظ رہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن میں ساؤتھ ویسٹرن ٹرین میں 3 دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی، ٹرین مالڈین اسٹیشن سے گزر رہی تھی۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق سینکڑوں مسافروں کواسٹیشن سے نکال لیا گیا ہے جبکہ ٹرین میں سوار مسافروں کو بھی بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

    برطانوی ریلوے حکام کے مطابق ٹرین میں دھماکے بجلی کے نظام میں خرابی کی وجہ سے ہوئے۔


    لندن کی زیر زمین ٹرین میں دھماکہ، متعدد زخمی


    خیال رہے کہ گزشتہ سال 15 ستمبرکو لندن کے جنوبی حصے میں واقع زیر زمین ٹرین اسٹیشن پارسنز گرین انڈر گراؤنڈ میں کھڑی ٹرین میں دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ 17 اکتوبرکولندن میں پارسن گرین کے ٹیوب اسٹیشن کے باہر نامعلوم شخص نے چاقو کے وار کرکے ایک شخص کو ہلاک جبکہ دو کو زخمی کردیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • فیصل آباد سے کراچی لائی گئی 66 کلو گرام چرس ضبط، ملزم گرفتار

    فیصل آباد سے کراچی لائی گئی 66 کلو گرام چرس ضبط، ملزم گرفتار

    کراچی: ریلوے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فیصل آباد سے کراچی لائی جانے والی 66 کلو گرام چرس ضبط کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ریلوے پولیس نے ایک اطلاع پر ڈرگ روڈ پر فیصل آباد سے کراچی آنے والی پاکستان ایکسپریس کے ایک ڈبے پر چھاپہ مار کر 66 کلو گرام چرس برآمد کرلی جو کہ اعلیٰ معیار کی حامل چرس ہے۔

    چھاپہ ایس ایچ او کینٹ اشفاق ندیم کی سربراہی میں ٹیم نے مارا جس نے کارروائی میں ایک ملزم ندیم کو حراست میں لے لیا۔

    ایس ایس پی ریلوے روبن یامین نے میڈیا کو بتایا کہ چرس کافی کے پیکٹ میں اسمگل کی جارہی تھی جسے خفیہ اطلاع پر پکڑ لیا گیا، کارروائی کرنے والے پولیس کی ٹیم کے لیے انعام کی سفارش کی جائے گی۔

  • میؤنگ ٹرین میں بلیوں کے ساتھ سفر کرنا چاہیں گے؟

    میؤنگ ٹرین میں بلیوں کے ساتھ سفر کرنا چاہیں گے؟

    جانوروں اور خصوصاً بلیوں سے محبت کرنے والے افراد کو دوران سفر بھی جانوروں کو ساتھ رکھنا بے حد پسند ہوتا ہے۔ ایسے ہی لوگوں کے لیے جاپان میں ایک ٹرین میں بلیوں کے لیے کیٹ کیفے بنایا گیا ہے۔

    جاپانی شہر اوگاکی میں اندرون شہر سفر کرنے والی اس منفرد ٹرین کا نام میؤنگ ٹرین رکھا گیا ہے۔ پوری ٹرین میں مختلف رنگ و جسامت کی بلیاں آزادنہ گھوم پھر سکتی ہیں جن کی تعداد تقریباً 30 ہے۔

    خاص بات یہ ہے کہ یہ تمام بلیاں گلیوں میں پھرنے والی آوارہ بلیاں ہیں اور جانوروں کی ایک فلاحی تنظیم نے حفاظت اور دیکھ بھال کی غرض سے ان کے لیے ٹرین میں کیٹ کیفے قائم کیا ہے۔

    سفر کے دوران مسافر ان بلیوں سے کھیل سکتے ہیں، انہیں گود میں اٹھا کر پیار بھی کرسکتے ہیں کیونکہ یہ بہت صاف ستھری حالت میں ہیں، علاوہ ازیں انہیں ان کی پسندیدہ چیزیں بھی کھلا سکتے ہیں۔

    اس کیٹ کیفے کو قائم کرنے کا اصل مقصد عوام میں جانوروں سے محبت کا شعور اجاگر کرنا ہے۔ کئی مسافر صرف کیٹ کیفے کو دیکھنے کے لیے ہی اس ٹرین میں سفر کرنے لگے ہیں۔

    کیا آپ اس ٹرین میں بلیوں کے ساتھ ایک خوشگوار سفر کرنا چاہیں گے؟


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نئی دہلی :گوشت کھانے کا شبہ،4 افراد پر ہجوم کا بدترین تشدد، ایک شخص ہلاک،3زخمی

    نئی دہلی :گوشت کھانے کا شبہ،4 افراد پر ہجوم کا بدترین تشدد، ایک شخص ہلاک،3زخمی

    نئی دہلی : بھارت میں ہندوانتہا پسندوں کی دہشتگردی گائے کا گوشت کھانے کے شبے میں ہجوم نے 4افراد پر بدترین تشدد کیا ، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک،3افراد زخمی ہوگئے۔

    بھارت میں انتہا پسندی کا ایک اور گھناؤنا واقعہ پیش آیا، نئی دہلی سے متھرا جانے والی ٹرین میں عید کی شاپنگ کے بعد گھرجانے والے چارافراد پر ہجوم نے بدترین تشدد کیا، جس کے باعث ایک شخص ہلاک اور 3افراد زخمی ہوئے۔

    چاروں افراد کو گائے کا گوشت کھانے کا الزام لگا کرتشدد کا نشانہ بنایا گیا۔


    مزید پڑھیں :  بھارت میں گائے کا گوشت کھانے کے شبہ میں مسلمان قتل


    ہجوم میں پھنسے افراد کو بچانے کے بجائے متعصب پولیس نے واقعہ کو سیٹوں کی لڑائی قرار دے دیا۔

    یاد رہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے انتخابات میں کامیابی کے بعد بی جے پی کے رہنما ادتیہ ناتھ نے وزیر اعلیٰ بنتے ہی مذبح خانے بند کرنے کی ہدایت کر دی، جس سے کروڑوں روپے کی تجارت متاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے اور اس شعبہ سے وابستہ افراد میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    واضح رہے کہ مودی سرکار میں مسلمانوں پر ظلم کا یہ واقعہ نہ پہلا ہے اور نہ ہی آخری ہوگا، اس سے قبل بھی گائے کے گوشت کے بہانے ہندوانتہاپسند متعدد مسلمانوں کی جان لے چکے ہیں۔

    گذشتہ سال ی دہلی میں صرف گائے کا گوشت کھانے کی افواہ پر ہندو انتہاپسندوں 50سالہ محمداخلاق اور اسکے 22 سالہ بیٹے کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا ، جس کے نتیجے میں محمداخلاق جان کی بازی ہی ہار گیا تھا، جن کے لواحقین انصاف کے حصول کے لئے آج بھی دردرکی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • راولپنڈی تا کراچی نئی ٹرین چلانے کا اعلان

    راولپنڈی تا کراچی نئی ٹرین چلانے کا اعلان

    اسلام آباد: محکمہ ریلوے نے پاکستان ایکسپریس کے نام سے نئی ٹرین متعارف کروادی جو راولپنڈی سے کراچی تک چلائی جائے گی۔

    محکمہ ریلوے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایکسپریس کی افتتاحی تقریب کل منعقد کی جائے جس کا افتتاح وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کریں گے۔

    ریلوے کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ریلویز کے نام سے چلائی جانے والی ٹرین راولپنڈی سے براستہ فیصل آباد اور کراچی کے لیے چلائی جائے گی، راولپنڈی سے کراچی تک کا سفر 1400 روپے ہوگا۔

    پڑھیں: ’’ کراچی : 10 ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ ‘‘

    ترجمان ریلوے کے مطابق محمکہ نئے سنگِ میل عبور کررہا ہے اور مسافروں کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید کام کیے جارہے ہیں، ٹرینوں کی پاور سپلائی 110 سے 220 میگا واٹ کردی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں: ’’ رہائشی عمارت کے اندر سے گزرنے والی ٹرین ‘‘

    یاد رہے 2013 کے عام انتخابات کے بعد مسلم لیگ ن نے ریلوے کی وزارت خواجہ سعد رفیق کے ذمہ سونپی تاہم انہیں مخالف جماعتوں کی وجہ سے اکثر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ گزشتہ دنوں اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے کراچی سے لاہور بذریعہ ٹرین سفر کیا اور اس میں ہونے والی تبدیلیوں کی تعریف بھی کی تھی۔

  • رہائشی عمارت کے اندر سے گزرنے والی ٹرین

    رہائشی عمارت کے اندر سے گزرنے والی ٹرین

    بیجنگ : یقیناً آپ نے دنیا بھر میں ریلوے ٹریک کے ارد گرد تو سینکڑوں بازار اور رہائشی عمارتیں آباد تو دیکھی ہوں گی یا ٹرینوں کو سرنگوں سے گزرتا بھی دیکھا ہوگا لیکن چین میں ایک ایسا انوکھی ٹرین ہے جو کسی سرنگ میں سے نہیں بلکہ ایک رہائشی عمارت میں سے گزرتی ہے۔

    چین کے گنجان آباد شہر چونگ کیون میں جب ریلوے ٹریک بچھانے کی بات آئی تو مسئلہ درپیش آیا کیونکہ ٹریک کے راستے میں عمارتیں موجود تھیں ، چینیوں نے ٹریک کے بیچ آنے والی عمارتوں کو گرانے کے بجائے انکے درمیان سے راستہ نکالنے کا فیصلہ کیا۔

    train-post-2

    اس انوکھے ریلوے ٹریک کو ایک 19 منزلہ رہائشی عمارت کے درمیان سے گزارا گیا ہے، اس رہائشی عمارت کی چھٹی سے آٹھویں منزل تک ایک خاص ریلوے اسٹیشن قائم کیا گیا ہے، رہائشی عمارت ہونے کی وجہ سے ٹرینوں کے شور کو انتہائی کم کرنے کے لیے یہاں خصوصی آلات کا استعمال کیا گیا ہے۔

    train-post-5

    اس ٹرین کے شور کی آواز کچھ ایسے سنائی دیتی ہے، جیسے کوئی برتن دھو رہا ہو، عمارت کے رہائشی اس ٹرین میں اپنی عمارت میں قائم اسٹیشن سے ہی سوار ہوتے ہیں۔

    train-post-1

    چین میں کثیر آبادی والے شہر کو ’ ماؤنٹین سٹی ‘ کہا جاتا ہے کیونکہ یہ ایک پہاڑی اور جنگلات میں گھرا ہوا ہے۔

    train-post-4

    شہری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمارے شہر میں بہت زیادہ تعمیرات ہیں اور ایسی صورت میں سڑکوں اور ریلوے ٹریک کے لیے جگہ تلاش کرنا انتہائی مشکل کام ہوتا ہے۔

    ویڈیو دیکھیں

  • کراچی : پاکستان ایکسپریس سمیت 10ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ

    کراچی : پاکستان ایکسپریس سمیت 10ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ

    کراچی : پاکستان ریلوے نے 10ٹرینوں کےکرایوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ 25اپریل سے کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ایکسپریس سمیت 10ٹرینوں کے کرایوں میں 10فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ گرین لائن اے سی بزنس، اسلام آباد سے کراچی کا کرایہ 5990روپے ہوگا، گرین لائن اے سی بزنس، لاہور سے کراچی کا کرایہ5450روپے ہوگاْ۔

    قراقرم ایکسپریس اے سی بزنس کا لاہور سے کراچی کا کرایہ4950روپے اور قراقرم ایکسپریس اکانومی کا لاہور سے کراچی کا کرایہ 1650روپے ہوگا جبکہ کراچی اور بزنس ایکسپریس، لاہور سے کراچی اے سی بزنس کا کرایہ4410روپے، کراچی اوربزنس ایکسپریس اے سی اسٹینڈرڈ3100، اکانومی کا کرایہ 1470روپے ہوگا۔

    تیزگام کیلئے راولپنڈی سےکراچی اے سی بزنس کاکرایہ4380روپے ہوگا، اے سی اسٹینڈرڈ، راولپنڈی سے کراچی3520،اکانومی 1340روپے ہوگا۔

    سکھرایکسپریس کا سکھرسے کراچی اے سی بزنس کلاس کا کرایہ1520روپے، اےسی اسٹینڈرڈ 1170روپے اور اکانومی کا کرایہ470روپےہوگا

    ملت ایکسپریس کا اے سی بزنس کلاس، فیصل آباد سے کراچی کا کرایہ 3550روپے، اکانومی کلاس کا فیصل آباد سے کراچی کا کرایہ 1050روپے ہوگا۔

    خیبرمیل کا عوام ایکسپریس کا پشاور سے کراچی اےسی بزنس کا کرایہ4560روپے، عوام ایکسپریس اے سی اسٹینڈرڈ 3730، اکانومی 1410روپےہوگا جبکہ علامہ اقبال ایکسپریس کا سیالکوٹ سے کراچی کا اکانومی کا کرایہ 1200روپے اور پاکستان ایکسپریس کا راولپنڈی سے کراچی اکانومی کلاس کا کرایہ1300روپے ہوگا۔

  • عید پرپردیسیوں کی گھروں کو واپسی، زائد کرایوں سے مسافرپریشان

    عید پرپردیسیوں کی گھروں کو واپسی، زائد کرایوں سے مسافرپریشان

    کراچی / پشاور / اسلام آباد : عیدالفطر کے موقع پر پردیسیوں کی اپنے گھروں کو واپسی جاری ہے۔ لوگ گھر جانے پر خوش تو ہیں لیکن مہنگے کرایوں نے ان کی خوشیوں کو کرکرا کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دوسرے شہروں سے آئے پردیسی عید کی خوشیاں اپنوں کے ساتھ منانے اپنے گھروں کوروانہ ہورہےہیں۔

    ریلوے اسٹیشنز اور بس اسٹینڈز پر اپنے آبائی علاقوں میں جانے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ اس حوالے سے پہلی عید اسپیشل ٹرین بھی کراچی سے روانہ ہوگئی۔ کراچی کے بس اسٹینڈز پر پردیسی کافی پریشان نظر آئے کیونکہ ٹرانسپورٹرز منہ مانگا کرایہ وصول کررہے ہیں۔

    ڈرائیور حضرات کا کہنا ہے کہ چھوٹے شہروں سے گاڑیاں خالی آتی ہیں جس کے باعث کرایہ بڑھانے پر مجبور ہیں۔

    علاوہ ازیں جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سے بھی عید منانے کیلئے پردیسیوں کی گھروں کو واپسی جاری ہے ۔ یہاں بھی مسافروں کو زائد کرایوں کی وصولی اور گاڑیوں کی کمی کی شکایت ہے۔

    پشاور کے بس اڈے بھی مسافروں سے بھرے پڑے ہیں۔ انہیں بھی کرایوں میں اضافے کی شکایت ہے، کوئٹہ فیصل آباد اور حیدر آباد سے لوگ عید منانے گھروں کو جارہے ہیں لیکن یہاں بھی ٹرانسپورٹرز ان کی کھال اتارنے میں مصروف ہیں۔

     

  • سمجھوتہ ایکسپریس بحال: ٹرین شیڈول کے مطابق کل بھارت روانہ ہوگی

    سمجھوتہ ایکسپریس بحال: ٹرین شیڈول کے مطابق کل بھارت روانہ ہوگی

    لاہور : پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس ایک ہفتے کی بندش کے بعد بحال ہوگئی۔

    جبکہ نئی دہلی میں پھنسے 19 پاکستانی مسافروں کو لاہور کیلئے روانہ کردیا گیا ہے۔ ٹرین شیڈول کے مطابق اب جمعرات کو بھارت روانہ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ قبل بھارت نے سمجھوتہ ایکسپریس کو جنونی ہندؤوں کی جانب سے حملوں کے خدشات کے باعث بند کردیا تھا جس کے بعد سیکڑوں پاکستانی بھارت میں اور سیکڑوں بھارتی شہری پاکستان میں پھنس گئے تھے۔

    وزیر اعظم کی جانب سے سمجھوتہ ایکسپریس کی بندش کا نوٹس لیا گیا جس کے بعد بھارت نے ایک ہفتہ کی بندش کے بعد سمجھوتہ ایکسپریس کو بحال کردیا ہے۔

    سمجھوتہ ایکسپریس کے بند ہونے کے باعث31 پاکستانی مسافر بھارت میں پھنس گئے تھے جن میں سے 19 مسافروں کو دوستی بس کے ذریعے بدھ کے روز صبح ساڑھے 5 بجے دہلی سے لاہور کیلئے روانہ کردیا گیا ہے۔

    پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید انور نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سمجھوتہ ایکسپریس کی بحالی کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ ٹرین شیدول کے مطابق کل بھارت روانہ ہوگی۔

  • سمہ سٹہ میں مال گاڑی کو حادثہ، پنجاب بلوچستان ریلوے ٹریفک معطل

    سمہ سٹہ میں مال گاڑی کو حادثہ، پنجاب بلوچستان ریلوے ٹریفک معطل

    مظفر گڑھ: پاکستان ریلوے کی مال گاڑی ٹریک سے اتر گئیں جس کے سبب پنجاب اور بلوچستان کے درمیان ٹرینوں کی آمدو رفت تعطل کا شکار ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی مال گاڑی کی دوبوگیاں سمہ سٹہ کے مقام پر ٹریک سے اتر گئی جس کے نتیجے میں اپر پنجاب کو بلوچستان سے منسلک کرنے والی ریلوے لائن پر ٹرینوں کی آمد ورفت موطل ہوگئی ہے۔

    train

    ریلوے ذرائع کے مطابق حکام جائے حادثہ پر پنچ چکے ہیں اور پٹری سے اتر جانےوا لی بوگیوں کو خالی کرالیا گیا ہے لیکن تا حال مذکورہ لائن پر ٹریفک کی بحالی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    ذرائع کے مطابق یہ ٹریک انتہائی قدیم ہے اور کئی مقامات پرخستہ حالی کاشکار بھی ہے لیکن محکمہ ریلوے کی جانب سے اس کی مرمت پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔

    train


    فوجیوں کو لے جانے والی ٹرین نہرمیں جاگری، 12 جاں بحق


    واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں پاک فوج کے جوانوں اور ان کے اہل خانہ کو منتقل کرنے والی ٹرین کی تین بوگیوں پل ٹوٹنے کے سبب جمکہ چھتہ نہر میں گر گئی تھی جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے۔