Tag: train

  • لندن : ٹرین مسافروں کیلئے انتظامیہ کی جانب سے مسحور کن پیغام

    لندن : ٹرین مسافروں کیلئے انتظامیہ کی جانب سے مسحور کن پیغام

    لندن : برطانیہ کا شہرلندن ایک ایسی جگہ ہے جہاں مختلف ممالک اور قومیتوں کے لوگ آباد ہیں اس میں زیادہ تر تعداد مسلمانوں کی ہے جن کا تعلق پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش ، صومالیہ اور دیگر مسلم ممالک سے ہے۔

    لندن میں ٹرانسپورٹ سسٹم کے تحت چلنے والی ایک انڈر گراؤنڈ ٹرین کی انتظامیہ کی جانب سے ماہ رمضان المبارک کے حوالے سے ایک دل کو چھو لینے والا نوٹس بورڈ آویزاں کیا گیاہے۔

    جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ایک حدیث کا حوالہ دیا گیا ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ ’’ جو آپ کے ساتھ برائی کرے اس کے ساتھ نرمی اور معافی کا معاملہ اختیار کرو‘‘

    اس پیغام کو برطانیہ کی پارلیمنٹ کے ممبر صادق خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا ہے،صادق خان آئندہ مئی میں لندن میں ہونے والے میئر کے انتخاب کیلئے مسلمان امیدوار ہیں۔

  • عمر کوٹ : ٹرین پٹری سے اتر گئی، بیس مسافر زخمی

    عمر کوٹ : ٹرین پٹری سے اتر گئی، بیس مسافر زخمی

    عمر کوٹ : ٹرین پٹڑی سےاترگئی،جس کےنتیجےمیں بیس مسافر زخمی ہوگئے، مسافروں کو طبی امدادکےبعدراجن پورمنتقل کردیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے پشاور جا نے والی ٹرین عمر کوٹ کے مقام پر پٹڑی سے اتر گئی اور ٹرین کی چار بوگیاں الٹ گئیں، جس کے نتیجہ میں بیس مسافر زخمی ہو گئے۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، پولیس کے مطابق پٹڑی کمزور ہو نے کی وجہ سے ٹرین الٹی ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہو ا۔

    تحقیقات کے لئے پولیس ریلوے عملے کے ساتھ موقع پر موجود ہے، مسافروں کو طبی امداد کے بعد بسوں کے ذریعے راجن پور منتقل کردیا گیا ہے۔

  • ٹرین پر چھاپہ: تیس کلو دھماکہ خیز مواد بر آمد، ملزم گرفتار

    ٹرین پر چھاپہ: تیس کلو دھماکہ خیز مواد بر آمد، ملزم گرفتار

    سکھر: پولیس نے ٹرین پرچھاپہ مار کر تیس کلو دھماکہ خیز مواد سمیت ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ریلوے پولیس روہڑی نے  خفیہ اطلاع پرکراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس پر چھاپہ مار کر ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے تیس کلو دھماکہ خیز مواد بر آمد کر لیا۔

    حویلیاں سے کراچی جانےوالی ہزارہ ایکسپریس پر سوار ملزم کو خفیہ اطلاع ملنے کے بعد ریلوے پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    اس سلسلے میں ایس ایچ او روہڑی ریلوے پولیس صدیق کانجو نے بتایا کہ ملزم راشد قریشی کے قبضے سے ماچس بم اور چاکلیٹی بم کا مواد بر آمد کرکے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

    ایس ایچ او کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • میاں چنوں: ٹرین اور مزدا میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

    میاں چنوں: ٹرین اور مزدا میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

    میاں چنوں: بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگ کے دوران ٹرین اور مزدا میں تصادم، تین افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔

    میاں چنوں 45 والے بغیرپھاٹک ریلوے کراسنگ پرشدید دھند کے باعث مزدا ٹرک جس میں تین افراد سوار تھے ملتان سے لاہورجانیوالی موسیٰ پاک ٹرین سے ٹکر ا گیا ،جس کے نتیجے میں ٹرک ٹکروں میں بٹ گیا اور ٹرک میں سوار محمد جعفر ،غلام محمد اور ایک نامعلوم شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،جنکا تعلق کمالیہ سے بتایاجاتا ہے۔

    جاعہ وقوعہ پرموجود مشتعل افراد نے پولیس کو لاشیں دینے سے انکار کردیا اوردوسرے ٹریک پر لاہور سے کراچی جانیوالی جعفر ایکسپریس ٹرین پر پتھراؤ شروع کردیا جس پر ٹرین میں سوار متعدد مسافر شدید زخمی ہوگئے اور ٹرین کے شیشہ بھی ٹوٹ گئے،جس کے بعد مشتعل افراد نے نیشنل ہائی وے روڈ ٹریفک کیلئے بندکردیا، ریسکیو 1122کی طرف سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

  • لندن میں ڈرائیور کے بغیر ٹیوب ٹرین چلائی جائے گی

    لندن میں ڈرائیور کے بغیر ٹیوب ٹرین چلائی جائے گی

    لندن میں دنیا کی پہلی بغیرڈرائیور ٹیوب ٹرین چلے گی۔

    برطانیہ کے دارالحکومت لندن کی شہری انتظامیہ نے دنیا کی پہلی بغیر ڈرائیور ٹیوب ٹرین چلانے کا منصوبہ پیش کر دیا ہے،زیر زمین چلنے والے اس منصوبے پر اربوں ڈالر لاگت آئے گی اور ابتدائی طور پر ڈھائی سو ٹرینیں تیار کی جا ئیں گی،لندن کے میئر کے مطابق یہ ٹیوب ٹرینین سن 2022 سے شہریوں کی آمدورفت کے لئے کھول دی جائیں گی ابتدا میں ڈرائیو اس ٹیوب ٹرین کی کارکردگی کو جانچیں گے پھر بغیر ڈرائیور ٹیوب ٹرین چلیں گی۔

  • ریلوے پولیس کےدوسواہلکار راولپنڈی روانہ ہوگئے۔

    ریلوے پولیس کےدوسواہلکار راولپنڈی روانہ ہوگئے۔

    کراچی:کراچی اورسکھر ڈویژن سے ریلوے پولیس اہلکاروں کو راولپنڈی طلب کرلیاگیا،دوسو اہلکارخیبرمیل کے ذریعے راولپنڈی روانہ ہو گئے۔

    اسلام آباد،راولپنڈی میں ریلوے تنصیبات کی حفاظت کےلئے کراچی اورسکھرڈویژن سے ریلوے پولیس کی نفری طلب کر لی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق چودہ اگست کو ممکنہ صورتحال سےنمٹنے کے لئے ریلوے پولیس کے اہلکاروں کو اسلام آباد اور راولپنڈی میں ریلوے کی تنصیبات پرتعینات کیا جائے گا، ریلوے پولیس کے دوسو سے زائد اہلکار خیبر میل کے ذریعے راولپنڈی روانہ ہو گئے۔

  • پاکستان ریلویزکاعید آپریشن بد نظمی کا شکار

    پاکستان ریلویزکاعید آپریشن بد نظمی کا شکار

    کراچی: پاکستان ریلویزکاعید آپریشن بدنظمی کا شکار ہوگیا ،عید منانے اپنے پیاروں کے پاس جانے والے مسافروں نے ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر پر ریلوےاسٹیشن پر شدید احتجاج کیا۔

    شدید گرمی اورریل کے چلنے کا انتظار سے مسافروں کے صبرکا پیمانہ لبریز ہوگیا، کینٹ اسٹیشن سے کراچی ایکسپریس چھ گھنٹے کی تاخیر کے بعد روانہ ہوئی تو قراقرام کی روانگی بھی تین گھنٹے لیٹ ہوئی جبکہ شالیمار ایکسپریس بھی چھ گھنٹے، ملت ایکسپریس سات گھنٹےتک مسافروں کے صبر کا امتحان لینے کےبعد اپنی منزل کے لیے روانہ ہوگئی ۔

    ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ ٹرینوں میں تاخیرکی وجہ ملت ایکسپریس بنی تھی ،جس کی بوگی پٹری سے اتر گئی تھی۔

  • کراچی : پہلی عید اسپیشل ٹرین مسافروں کو لے کر پشاورروانہ

    کراچی : پہلی عید اسپیشل ٹرین مسافروں کو لے کر پشاورروانہ

    کراچی :عیدکا مزا تو اپنوں کے ساتھ ہی ہوتا ہے،کراچی سمیت مختلف شہروں سے چلنے والی عید ٹرینیں میٹھی عیدکے مزے دوبالا کرنے کےلیے پردیسیوں کو اپنے گھروں تک پہنچا رہی ہےاور جب آتی ہےعید تو ہرشخص کی خواہش ہوتی ہے کہ خوشیوں کے لمحات پیاروں کے ساتھ منائے جائیں۔

    کراچی سے پہلی عید اسپیشل ٹرین آٹھ سو اسی مسافر وں کو لے کر پشاور روانہ ہوئی تاکہ لوگ اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیاں مناسکیں۔اسی طرح کوئٹہ سے بھی عیدٹرین ساڑھے آٹھ سومسافرلے کر پشاور روانہ ہوئی۔ مسافروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیےٹرین میں سادہ لباس اہلکار بھی تعینات کیے گئے۔

    محکمہ ریلوے نےکراچی سے ریگولر ٹرینوں کے ساتھ تین عید ٹرینیں چلانے کا اعلان کیاہے۔دوسری عید ٹرین آج رات ساڑھے آٹھ بجے راولپنڈی روانہ ہوگی اور تیسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور جائےگی۔کراچی کی طرح کوئٹہ، پشاور اورسکھر سمیت دیگر شہروں سے بھی پردیسی عید کا مزااہلخانہ کے ساتھ منانے کے لیے گھروں کو جارہے ہیں