Tag: training aircraft crashes

  • پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مستونگ کے قریب گر کر تباہ، پائلٹ  شہید

    پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مستونگ کے قریب گر کر تباہ، پائلٹ شہید

    مستونگ : پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، جس کے نتیجے میں  پائلٹ شہید ہوگیا، حادثےکی وجوہات جاننے کے لئے  بورڈ آف انکوائری  تشکیل دے دیا گیا ہے۔

    پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مستونگ کے قریب گرکرتباہ ہوا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار پائلٹ شہیدہوگیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کاایف سیون پی جی معمول کی تربیتی پروازپرتھا کہ اچانک فنی خرابی کے باعث گر کرتباہ ہوگیا ، واقعے کے فوری بعد ریسکیو اور فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا اور ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

    پاک فضائیہ ہیڈ کوارٹر کی جانب سے حادثےکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈآف انکوائری تشکیل دے دیا گیا ہے۔

    یاد رہے جون 2018 میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ پشاور ایئربیس پر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا، حادثے کے نتیجے میں دونوں پائلٹ شہید ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں : پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

    ترجمان کے مطابق ایف ٹی سیون پی جی ایئرکرافٹ معمول کے آپریشنل تربیتی مشن پر تھا کہ فنی خرابی کے باعث پائلٹ نے پشاور ایئربیس پر لینڈنگ کی کوشش کی لیکن طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

    طیارہ تباہ ہونے کے باعث باچا خان ایئر پورٹ پر فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔

    اس سے قبل پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں چھوٹا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا، واقعے میں پائلٹ اور ٹرینی معمولی زخمی ہوئے تھے۔

  • جھنگ:  پاک فضائیہ کا میراج طیارہ  گر کر تباہ

    جھنگ: پاک فضائیہ کا میراج طیارہ گر کر تباہ

    جھنگ:  پاک فضائیہ کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ حادثے میں محفوظ رہا۔

    فضائیہ کے ایک ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کا میراج طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ اچانک جھنگ میں اٹھارہ ہزاری کے قریب موضع بھٹیاں والا کے قریب طیارے میں تیکنیکی خرابی پیش آئی ، اور گر کر تباہ ہوگیا، ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہے،

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اس حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا جبکہ زمین پر بھی کسی قسم کا کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔

    ترجمان کے مطابقاس حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے ایئر ہیڈ کوارٹرز میں انکوائری بورڈ تشکیل دیدیا گیا ہے۔


    مزید پڑھیں : متنی کے قریب پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کی کریش لینڈ نگ،پائلٹ محفوظ


    یاد رہے گذشتہ ماہ کے آغاز میں پاک فضائیہ کا مشاق طیارہ تربیتی پرواز پر تھا کہ اچانک متنی کے علاقے میں طیارے میں تیکنیکی خرابی پیش آئی، جس پر پائلٹ نے طیارے کو مہارت سے کریش لینڈ کروایا۔

    کریش لینڈنگ سے طیارے کو جزوی نقصان پہنچا تاہم پائلٹ اس واقع میں محفوظ رہا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فیصل آباد: سمن آباد کے قریب تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد جاں بحق

    فیصل آباد: سمن آباد کے قریب تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد جاں بحق

    فیصل آباد: سمن آباد کے قریب تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، جس کے نتیجے میں 2افرادجاں بحق ہوگئے۔

    اے ایس ایف ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے علاقے سمن آباد کے قریب تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، حادثے میں 2 افراد شدید زخمی ہوئے ، انھیں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

    جاں بحق ہونے والوں میں انسٹرکٹر اور تربیتی پائلٹ شامل ہیں۔

    اےایس ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ تربیتی طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ اچانک گر کر تباہ ہوا، حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔

    سول ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔