Tag: Training camp

  • ورلڈکپ : پاکستانی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ کب لگے گا

    ورلڈکپ : پاکستانی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ کب لگے گا

    لاہور: ورلڈکپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ اپریل کے تیسرے ہفتے لگائے جانے کا امکان ہے ۔ کیمپ سے پہلے کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لیے جائیں گے ۔

    تفصیلات کے مطابق آئندہ ہفتے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے ٹریننگ کیمپ منعقد ہونے کا قومی امکان ہے ، کیونکہ 23 اپریل کو ٹیم نے لند ن روانہ ہوجا نا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ابتدائی فہرست میں فخرزمان، امام الحق، شان مسعود،بابر اعظم،حارث سہیل،شعیب ملک، سرفراز احمد، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف،حسن علی،شاہین آفریدی، محمد عامر، محمد عباس، محمد حسنین،محمد رضوان،جنید خان، یاسر شاہ، عثمان شنواری کے نام شامل ہیں۔محمد حفیظ کی شمولیت فٹنس سے مشروط کر دی گئی ۔

    ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی ٹیم کے ساتھ5 ریزروکھلاڑیوں کا بھی اعلان کیاجائے گا۔آئی سی سی رولز کے مطابق کسی انجری کی صورت میں ٹیمیں 21 مئی تک اپنے اسکواڈ میں تبدیلی کرسکتی ہیں، اس کے بعد کسی کھلاڑی کے متبادل کیلئے ٹیکنیکل کمیٹی کی اجازت درکار ہوگی۔

    ایک ہفتے کے ٹریننگ کے بعد قومی ٹیم 23 اپریل کولندن کی اڑان بھرےگی جہاں انگلینڈ کے خلاف ایک ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے پرمشتمل سیریز سے پہلے تربیتی کیمپ ہوگا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی کی آمد کے موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان میں موجود ہے، لوگ آئیں اور ٹرافی کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں، انشاء اللہ ورلڈ کپ جیت کر ٹرافی کو واپس پاکستان ہی لایا جائے گا۔

    سرفراز احمد نے یہ بھی کہا تھا کہ پاک بھارت میچ ہونے یا نہ ہونے سے متعلق کچھ نہیں کہوں گا، کوشش کریں گے زیادہ کھلاڑی لے کر جائیں، ورلڈ کپ کے میچز سے پہلے پریکٹس میچز ہیں خامیاں دور کریں گے۔

  • کابل : افغان طالبان کا ٹریننگ کیمپ پر حملہ،126اہلکاروں کی ہلاکت  کی اطلاع، متعدد زخمی

    کابل : افغان طالبان کا ٹریننگ کیمپ پر حملہ،126اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاع، متعدد زخمی

    کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان نے ٹریننگ کیمپ پر حملہ کردیا، واقعے میں 126اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، مرنے والوں میں8اسپیشل کمانڈوز بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان میں طالبان کی پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں، افغان طالبان نے کابل کے علاقے وردک میں نیشنل ڈائریکٹوریٹ سیکیورٹی (این ڈی ایس ) کیمپ پر اچانک حملہ کردیا،126جس کے نتیجے میں 126 اہلکار  ہلاک ہوگئے۔

    اس حوالے سے افغان وزارت دفاع نے بتایا کہ مرنے والوں میں8اسپیشل کمانڈوز بھی شامل ہیں، افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان نے بارود سے بھری گاڑی ٹریننگ کیمپ سے ٹکرا دی، دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

    واقعے کے بعد ٹریننگ کیمپ کی پوری عمارت زمیں بوس ہوگئی، دھماکے کے بعد دو حملہ آوروں نے اندر گھس کر اہلکاروں پر فائرنگ بھی کی، اس دوران افغان فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان تین گھنٹے تک جھڑپ جاری رہی۔

    جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق اس حملہ اس وقت ہوا جب ایک خودکش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری اپنی گاڑی زور دار دھماکے سے ٹکرادی، اس کے کچھ دیر بعد تین حملہ آور اس اڈے میں داخل ہو گئے۔ حکام کے مطابق تمام حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے اور حملہ اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔

    مزید پڑھیں: کابل، گورنر کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 سیکیورٹی گارڈز ہلاک

    واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے صوبے لوگر کے گورنر کے قافلے پر خودکش حملے کے نتیجے میں 8 سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ دس زخمی ہوگئے تاہم حملے میں گورنر اور این ڈی ایف چیف محفوظ رہے۔

    مذکورہ دھماکا ضلع محمد آغا کے علاقے شفیق سنگ میں ہوا، جس کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان افغانستان نے قبول  بھی کرلی تھی۔

  • سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز : کیمپ کیلئے18کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

    سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز : کیمپ کیلئے18کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے کیمپ کیلئے اٹھارہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ پہلا ٹیسٹ اٹھائیس ستمبر سے ابوظہبی میں شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا، تربیتی کیمپ کیلئے پی سی بی نے اٹھارہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

    یو اے ای میں سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ انیس سے تئیس ستمبر تک قذافی اسٹیڈیم میں جاری رہے گا۔


    مزید پڑھیں: پاکستان سری لنکا کرکٹ سیریز: میچوں کی تاریخوں کا اعلان


    کیمپ کیلئے اٹھارہ کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد،اظہرعلی،شان مسعود،احمدشہزاد، سمیع اسلم، بابراعظم، اسد شفیق،حارث سہیل،عثمان صلاح الدین، محمدرضوان، یاسرشاہ، محمداصغر، بلال آصف، میرحمزہ، محمدعامر، محمدعباس، وہاب ریاض اور حسن علی کے نام شامل ہیں۔


    مزید پڑھیں: پاکستان بمقابلہ سری لنکا ہوم سیریز، شیڈول کا اعلان


    واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ اٹھائیس ستمبر سے ابوظہبی میں شروع ہوگا۔