Tag: Training program

  • جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چار دن تک آگ لگائی جائے گی

    جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چار دن تک آگ لگائی جائے گی

    جدہ : طیارے میں ڈیوٹی پر مامور عملے کی تربیت کیلئے جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے منفرد پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کے تحت چار دن تک آگ لگائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں عملے کی تربیت کے لیے فرضی آگ لگائی جائے گی۔
    اس حوالے سے سعودی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ انتظامیہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صبح 10بجے سے دوپہر 12 بجے تک مسلسل چار دن فرضی آگ جلائی جائے گی۔

    اس آگ لگانے کا مقصد ملازمین کو کسی بھی ناگہانی آفت سے نمٹنے کیلئے ذہنی طور پر تیار رکھنا ہے تاکہ وہ کسی حادثے کے موقع ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے اس سے محفوظ رہ سکیں۔

    اطلاعات کے مطابق مذکورہ فرضی آتشزدگی جہازوں کے گراؤنڈ میں لگائی جائے گی جس سے باقاعدہ دھواں بھی اٹھے گا۔

    عملے کو اس بات کی ٹریننگ دی جائے گی کہ آتشزدگی کے وقت کیا کرنا چاہئے، ایئرپورٹ تنصیبات اور مسافروں کو بچانے کے لیے کیا تدابیر اختیار کی جانی چاہئیں۔ تربیتی مشق کے دوران سفری کارروائیاں متاثر نہیں ہوں گی۔

  • سعودی حکومت کا جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلیے بڑا فیصلہ

    سعودی حکومت کا جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلیے بڑا فیصلہ

    ریاض : سعودی عرب کی وزارت مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے سعودی نوجوانوں کے لیے ایک نیا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔

    سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سرکاری اور نجی اداروں کے پانچ ہزار سعودی ملازمین کے لیے فیوچر سکل کے نام سے تربیتی پروگرام کا آغاز ہوگا جس میں انہیں نئی ٹیکنالوجی سے روشناس کرایا جائے گا۔

    اس ٹریننگ میں حصہ لینے والوں کی پیشہ ورانہ ڈیجیٹل ٹریننگ کو اپ گریڈ معلومات دی جائیں گی تا کہ وہ مستقبل میں اعلی ٹیکنالوجی کے ساتھ مملکت کی تعمیر میں حصہ لے سکیں۔

    یہ اقدام وزارت مواصلات اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی "مستقبل کی مہارت” پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد ڈیجیٹل امور میں اعلیٰ تربیت فراہم کرنا ہے۔

    ان تربیتی پروگراموں میں ڈیٹا سائنس ، انفارمیشن سیکیورٹی ، مواصلات اینڈ ٹیکنالوجی منصوبوں کا انتظام ، ویب ڈویلپمنٹ، مصنوعی ذہانت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اورانجینئرنگ کے شعبے مستفید ہوں گے۔

  • اے ایس ایف اپنے فرا ئض پیشہ وارانہ طور پر انجا م دے رہی ہے، ترجمان

    اے ایس ایف اپنے فرا ئض پیشہ وارانہ طور پر انجا م دے رہی ہے، ترجمان

    کراچی : اے ایس ایف ترجمان نے کہا ہے کہ ایئرپورٹس سیکورٹی فورس اپنے فرا ئض پیشہ وارانہ طور پر انجا م دے رہی ہے، تمام مسافر اور فضائی سفر مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

    یہ بات ایئرپورٹس سیکورٹی فورس کے زیراہتمام تربیتی پروگرام کے موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتائی، تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف کے زیراہتمام ایئرپورٹ سیکورٹی سے متعلق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 3روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

    تربیتی پروگرام میں پی آئی اے، اے این ایف، ایف آئی اے، سی اے اے اور کسٹم سمیت دیگر ائیر لائنز کے افسران نے شر کت کی۔

    تربیتی پروگرام میں ملک بھر کے ائیرپورٹس پر مسا فروں کی دی جانے والی سہولیات، سیکورٹی کے عمل اور جانچ پڑتال سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا اے ایس ایف ملک کے تمام ائیرپورٹس پر اپنے فرائض پیشہ وارانہ طور پر بخوبی انجا م دے رہی ہے، اے ایس ایف کسٹم اور اے این ایف نے مل کر منیشات اور سونے کی اسملنگ سمیت منی لا نڈرنگ کی کوششوں کو ناکام بنایا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ائیرپورٹ پر تمام ادارے فعال اور مستعد ہیں جن میں باہمی رابطے کی وجہ سے مسافروں اور فضائی سفر مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

    اے ایس ایف ترجمان کے مطابق غیرملکی سیکورٹی اداروں نے ملک بھر کے ائیر پورٹس کے دورے بھی کئے ہیں اور ائیرپورٹ سیکورٹی سے متعلق رپورٹ میں ان اقدامات کو بین الاقوامی میعار کے مطابق قرار دیا ہے۔