Tag: Tral

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 3 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 3 کشمیری شہید

    سری نگر: قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے ترال میں فائرنگ کرکے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے ترال میں 3 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

    کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسزنے تلاشی کے بہانے خواتین، بچوں کوگھروں سے نکال دیا۔

    مودی سرکار کی پالیسیوں کے مطابق چلنے سے انکار کرنے والے کشمیری اخبارات کے اشہتارات بند کر دیے گئے، تاہم اخبارات نے مودی سرکار کے دباؤ میں آنے سے انکار کر دیا۔

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں فائرنگ کرکے 2 کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔

    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجی کمانڈر کی کشمیری ماؤں کو دھمکی

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 19 فروری کو بھارتی فوج کی 15ویں کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل کے ایس ڈھلوں نے 19 فروری کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کشمیری ماؤں کو دھمکی دی تھی کہ اگر اُن کے بچوں نے بھارتی فوج کے آگے سرینڈر نہ کیا تو انہیں مار دیا جائے گا۔

    لیفٹیننٹ جنرل کے ایس ڈھلوں کا کہنا تھا کہ پلوامہ حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو آپریشن کرکے مارا جاچکا ہے۔

  • کشمیر میں بھارتی فورسز کا سرچ آپریشن، چادر و چار دیواری کا تقدس پامال

    کشمیر میں بھارتی فورسز کا سرچ آپریشن، چادر و چار دیواری کا تقدس پامال

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر شدید سردی میں خواتین اور بچوں کو گھر سے نکلنے پر مجبور کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں برسوں سے قابض بھارتی فورسز کی جانب سے ریاستی دہشت گردی جاری ہے، قابض فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر ضلع پلواما کے علاقے ترل کی ناکہ بندی کرکے شہریوں کو پریشان کرنا شروع کردیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج نے پلواما میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے شدید سردی کے باوجود خواتین اور بچوں کو گھروں سے باہر نکلنے پر مجبور کردیا۔

    مقامی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع پلواما اور قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن کی وجہ سے موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے۔

    مزید پڑھیں : سال 2018: مقبوضہ کشمیر میں حاملہ خواتین، بچوں اور اسکالر سمیت 355 شہری شہید

    خیال رہے کہ بین الاقوامی تنظیم برائے انصاف اور انسانی حقوق نے سال 2018 کے اختتام پر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کی دل دہلا دینے والی رپورٹ جاری کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق سال 2018 میں بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی عروج پر تھی۔

    سال 2018 میں مقبوضہ کشمیر میں حاملہ خواتین اور بچوں سمیت 355 شہریوں کو شہید کیا گیا۔ شہدا میں 10 سالہ بچہ، حاملہ خواتین اور 3 پی ایچ ڈی اسکالرز بھی شامل ہیں جو بے حس بھارتی فوج کی درندگی کی بھینٹ چڑھ گئے۔