Tag: tralier release

  • ایکشن کامیڈی فلم ”گھوسٹ بسٹرز“ کا نیا ٹریلرریلیز

    ایکشن کامیڈی فلم ”گھوسٹ بسٹرز“ کا نیا ٹریلرریلیز

    لا س اینجلس : ہالی ووڈ کی ایکشن کامیڈی فلم ”گھوسٹ بسٹرز“کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ فلم ماہ جولائی میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اب خواتین نیویار ک کو بھوتوں سے آزاد کرائیں گی ، ایکشن‘ کامیڈی فلم گھوسٹ بسٹرز کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، میگا بجٹ فلم پندرہ جولائی کو امریکی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

    فلم کی کہانی بھوتوں کے گرد گھومتی ہے جو نیویارک میں بسیرا کر لیتے ہیں جس کی وجہ سے شہر میں خوف و ہراس پھیل جاتا ہے۔

    چار خواتین سائنسدانوں کی ٹیم ان بھوتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے میدان میں اترتی ہے اور نیویارک کو ان بھوتوں کے چنگل سے آزاد کراتی ہیں۔

    15کروڑچالیس لاکھ ڈالر بجٹ سے بننے والی ہالی وڈ فلم ”گھوسٹ بسٹرز“ پندرہ جولائی کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

     

  • ہالی ووڈ فلم’’ بائی دا سی‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ فلم’’ بائی دا سی‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری

    نیویارک : ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم بائی دا سی کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

    ستر کی دہائی کے پس منظر میں بنائی گئی اس فلم میں انجلینا جولی نے وینیسا نامی سابقہ رقاصہ کا کردار نبھایا ہے جبکہ براٹ پٹ رولینڈ نامی مصنف ہیں۔ دونوں ہی اپنے لازوال اور پرکشش ماضی کی یادوں میں کھوئے رہتے ہیں اور ایک دوسرے میں دلچسپی کھو چکے ہیں، اپنے آپس کے رشتے کو بچانے کیلئے وہ کن مشکلات سے دوچار ہوتے ہیں، یہی اس فلم کی اصل کہانی ہے۔

    انجلینا اس فلم کی مصفنہ، ہدایت کارہ اور مرکزی اداکارہ ہیں، ان کی یہ فلم نومبر میں ریلیز ہوگی۔

    یہ جوڑی سب سے پہلے مسٹر اینڈ مسز سمتھ میں ایک ساتھ دکھائی دی تھی۔

  • بھالو کی زندگی کے گرد گھومتی فلم ٹیڈ ٹو کا نیا ٹریلر ریلیز

    بھالو کی زندگی کے گرد گھومتی فلم ٹیڈ ٹو کا نیا ٹریلر ریلیز

    ہالی ووڈ: برفانی بھالو کی زندگی کے گرد گھومتی فلم ٹیڈ ٹو کے نئے ٹریلر نے شائقین کا دل جیت لیا ہے۔

    برفانی بھالو ایک بار پھر بڑے پردے پر دھوم مچانے آرہا ہے، برفانی بھالو کی مستیوں سے بھرپور فلم ٹیڈ ٹو کا نیا ٹریلیر ریلیز کردیا گیا ہے۔

    فلم کی کہانی شہر میں آیا ٹیڈ کے گرد گھومتی ہے، جو ا نسانی دوست ٹیمی کی نئی زندگی کا آغاز کرتا ہے  لیکن ٹیڈ کی مشکلیں کم ہونے کا نام ہی نہیں لیتی، خود کو جیتا جاگتا فرد ثابت کرنے کی جنگ، ٹیڈ کو عدالت تک لے جاتی ہے، فلم میں مارک ولبرگ کے ہمراہ لیام نیسن اور امانڈا بھی جلوہ گر ہوگی۔

    ہسنتی کھلکھلاتی فلم چھبیس جون کو بڑے پرد ے پر ریلیز کی جائیگی۔