Tag: tram

  • غلط موڑ مڑنے کے باعث گاڑی ٹرام کے ٹریک پر آگئی

    غلط موڑ مڑنے کے باعث گاڑی ٹرام کے ٹریک پر آگئی

    ترکی میں ایک گاڑی غلط موڑ مڑ کر ٹرام کے ٹریک پر چلی گئی، خوش قسمتی سے واقعے میں ڈرائیور سمیت کوئی زخمی نہیں ہوا۔

    ترک شہر استنبول کے توپ کاپی اسٹیشن پر پیش آنے والا یہ واقعہ سرویلنس کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا۔

    مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور نے ایک مصروف انٹر سیکشن پر موڑ کاٹا تو گاڑی ٹرام کے ٹریک پر آگئی۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرام کے اسٹیشن پر ٹرام کے منتظر مسافروں نے گاڑی دیکھی تو وہ حیران پریشان رہ گئے۔

    فوراً ہی پولیس کو اطلاع دی گئی جس کے بعد پولیس اور فائر بریگیڈ کی مدد سے گاڑی کو روکا جاسکا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں ڈرائیور محفوظ رہا۔

  • ہالینڈ : ٹرام فائرنگ کا ایک اور زخمی ہلاک ہوگیا

    ہالینڈ : ٹرام فائرنگ کا ایک اور زخمی ہلاک ہوگیا

    ایمسٹرڈم : ہالینڈ کے شہر اتریخت میں ٹرام میں فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ایک اور شخص ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہالینڈ کے شہر اتریخت میں ایک ہفتہ قبل ٹرام میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے تھے، پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ حملہ آور کو دھر لیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ٹرام حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد چار ہوگئی جب اب بھی متعدد افراد زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد میں 74 سالہ شخص انتہائی تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جو آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

    ڈچ استغاثہ کا کہنا تھا کہ ٹرام پر حملہ کرنے والا 37 سالہ دہشت گرد نے ذاتی طور پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔

    مزید پڑھیں : ہالینڈ میں ٹرام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ

    مزید پڑھیں : ہالینڈ میں‌ ٹرام پر حملہ کرنے والے مشتبہ دہشت گرد نے اعتراف جرم کرلیا

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ عدالت میں ترک نژاد متعدد افراد کے قتل کی فرد جرم عائد کی جائے گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مقامی پولیس نے ابتدائی طور پر حملے کو دہشت گردی قرار دیا ہے، البتہ گرفتار ملزم سے تحقیقات جاری ہے، جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔

  • ہالینڈ میں ٹرام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ

    ہالینڈ میں ٹرام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ

    ایمسٹردیم : ہالینڈ کے شہر یوٹریکٹ میں نامعلوم فرد نے ٹرام پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ہالینڈ کے شہری یوٹریکٹ میں چلنے والی ٹرام پر نامعلوم فرد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے متعدد افراد کو زخمی کردیا، سیکیورٹی فورسز نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ صبح 10 بج کر 45 منٹ کر پیش آیا، حکام نے تین ہیلی کاپٹروں کو بھی جائے وقوعہ پر تعینات کردیا ہے کہ تاکہ سیکیورٹی فورسز اور ایمرجنسی ٹیم کی معاونت کی جاسکے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سٹی سینٹر کے اسٹاپ پر پیش آیا، ملزمان نے ٹرام پر بلا اشتعال اندھا دھند فائرنگ کی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یوٹریکٹ شہر دارالحکومت ایمسٹرڈیم سے 25 میل دور ہے۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی فورس نے ملزم نے تلاش شروع کردی ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

    یوٹریکٹ پولیس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور ہم معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں۔

    پولیس کی جانب سے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے لوگوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ شاہراہ سے دور رہیں تاکہ ہنگامی خدمات انجام دینے والے عملے کو ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش نہ آئیں۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے بعد گاڑی میں فرار ہوگئے، پولیس ملزمان کو تلاش کرنے کی کوشش کررہی ہے۔