Tag: traning

  • ہزاروں ڈالرز کے اخراجات: پی آئی کے پائلٹس تربیت کے حصول میں ناکام

    ہزاروں ڈالرز کے اخراجات: پی آئی کے پائلٹس تربیت کے حصول میں ناکام

    کراچی : پی آئی اے پائلٹس کی بیرون ملک تربیت کے خاطر خواہ نتائج نہ مل سکے، چھبیس ہزارڈالرز کے اخراجات کے باوجود پائلٹس تربیت کے حصول میں ناکام رہے، بیشتر پائلٹوں کی عمرساٹھ سال سے زائد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی خزانے سے ہزاروں ڈالر خرچ کرنے کے باوجود بیرون ملک جانے والے پی آئی اے کے پائلٹس مطلوبہ تربیت حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فیل ہو نے والے پائلٹس سمیت 21 پائلٹوں کو حال ہی میں کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا تھا، بھرتی کئے گئے ان پائلٹس میں سے بیشتر 60 برس سے زائد عمر کے ہیں۔

    مذکورہ پائلٹس کی اکثریت ریٹائر اور سیسنا طیارے اڑانے کا تجربہ رکھتی ہے، ان پائلٹس میں سے 6 پائلٹس پر مشتمل پہلا بیج سیمولیٹر تربیت کے لئے بنکاک گیا تھا، پندرہ روزہ تربیت کے باوجود مذکورہ چھ میں سے چار پائلٹس ٹیسٹ میں فیل ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق فیل ہونے والے پائلٹس نے سیمولیٹر پر فرضی اے ٹی آر طیارے کو ہی تباہ کردیا، طیاروں کی تباہی پرانسٹرکٹرز نے ان پائلٹس کو اے ٹی آرکے لیے نااہل قراردے دیا۔

  • سعید اجمل کا بولنگ ایکشن کافی حد تک تبدیل ہوگیا

    سعید اجمل کا بولنگ ایکشن کافی حد تک تبدیل ہوگیا

    لاہور: پاکستان ٹیم کے تجربہ کار اسپنر سعید اجمل بولنگ ایکشن میں کافی تیزی سے بہتری لارہے ہیں۔ دوسرا گیند کےموجد ثقلین مشتاق کی نگرانی میں سعید اجمل کی بھرپور ٹریننگ جاری ہے۔

    نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سعید اجمل نے سابق اسپنر ثقلین مشتاق کی نگرانی میں اپنا بولنگ ایکشن کافی حد تک تبدیل کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق سعید اجمل کے نئے بولنگ ایکشن میں انکا بازو کافی حد تک سیدھا ہے۔

    ٹریننگ کے دوران سعید اجمل کافی پرامید دکھائی دے رہے ہیں کہ وہ جلد اپنا بولنگ ایکشن درست کر لیں گے۔ اجمل پچیس روز میں سات ہزار گیندیں کروا چکے ہیں اور بہت جلد وہ انگلینڈ سے اپنا بائیو مکینک ٹیسٹ دوبارہ کرائیں گے۔جس کے بعدمعلوم ہو سکے گا کہ انکے ایکشن میں کتنی درستگی ہوئی ہے۔