Tag: transfer

  • واٹس ایپ کی صارفین کے لیے ایک اور سہولت متعارف

    واٹس ایپ کی صارفین کے لیے ایک اور سہولت متعارف

    دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک اور سہولت متعارف کروا دی، صارفین اب 2 جی بی تک کا ڈیٹا بھی واٹس ایپ پر بھیج سکیں گے۔

    واٹس ایپ میں ہونے والے تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ٹیک ویب سائٹ وے بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ نے ایک بار پھر استعمال کنندگان کی اہم پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے بہترین فیچر پیش کردیا ہے جس کی بدولت اب صارفین دو گیگا بائٹس تک کا ڈیٹا منتقل کرنے کے اہل ہوگئے ہیں۔

    اس فیچر کی مدد سے استعمال کنندگان ایک فون سے دوسرے فون تک 2 جی بی کی گنجائش کی حامل تصاویر، ویڈیوز، دستاویزات اور دیگر فائلز بھیج اور وصول کرسکتے ہیں۔

    واٹس ایپ کے اس نئے فیچر نے بڑی آرگنائزیشنز اور ذرائع ابلاغ کے اداروں کا اہم مسئلہ بھی حل کردیا ہے کیوں کہ اس سے قبل واٹس ایپ کے ذریعے اتنی بڑی فائل کو بھیجنا ممکن نہیں تھا اور صارفین محض 100 میگا بائٹ تک کی فائل بھیجنے کے اہل تھے۔

    رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر یہ سہولت امریکا اور یورپ کے کچھ بیٹا صارفین کو دی گئی ہے، تاہم امریکا کے علاوہ یورپ اور کینیڈا کے کچھ صارفین بھی اس فیچر سے مستفید ہورہے ہیں۔

    واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق یہ فیچر بیک وقت اینڈرائیڈ اور آئی اوایس دونوں آپریٹنگ سسٹم کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اتنی بڑی فائل کو بھیجنے کی سہولت ابھی تک صرف واٹس ایپ میں ہی دی گئی ہے کیوں کہ امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ گوگل کی جی میل بھی 25 جی بی گنجائش تک کی فائل کو سپورٹ کرتی ہے۔

  • سندھ میں بغیر سفارش آنے والے اسسٹنٹ کمشنر کی تقرری سزا بن گئی

    سندھ میں بغیر سفارش آنے والے اسسٹنٹ کمشنر کی تقرری سزا بن گئی

    کراچی: صوبہ سندھ میں بغیر سفارش اور کوٹے کے، میرٹ پر آنے والے اسسٹنٹ کمشنر کی تقرری سزا بن گئی، اسسٹنٹ کمشنر کا 10 ماہ میں 10 بار تبادلہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے اسسٹنٹ کمشنر امتیاز منگی کو فٹبال بنا دیا گیا، گزشتہ 10 ماہ میں امتیاز منگی کا 10 بار تبادلہ کیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کو موصول شدہ دستاویز کے مطابق امتیاز منگی کے تبادلوں کا سلسلہ 21 فروری 2020 سے شروع ہوا، اس کے بعد 11 مارچ، 20 مارچ، 9 جون، 18 جولائی، 5 اگست، 11 اگست، 20 اکتوبر اور آخری تبادلہ یکم جنوری 2021 کو کیا گیا۔

    متواتر تبادلوں سے تنگ اسسٹنٹ کمشنر نے چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ کو ایک خط لکھا ہے اور درخواست کی ہے کہ ان کی عمر اور صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں سکون سے اپنی ملازمت کرنے دی جائے۔

    ذرائع کے مطابق امتیاز منگی کا شمار قابل افسران میں ہوتا ہے اور وہ بغیر سفارش کے صرف میرٹ کی بنیاد پر اس عہدے تک پہنچے ہیں۔ ان کا تعلق لاڑکانہ کے ایک غریب خاندان سے ہے۔

  • پی آئی اے کی فضائی میزبانوں کے بعد  31 سے زائد پائلٹس کے تبادلے

    پی آئی اے کی فضائی میزبانوں کے بعد 31 سے زائد پائلٹس کے تبادلے

    کراچی : پی آئی اے کے شعبہ فلائٹ سروسز میں بڑے پیمانے پر تبادلے کئے جارہے ہیں، فضائی میزبانوں کے بعد کپتانوں کے بھی تبادلے کر دیئے گئے، ترجمان کا کہنا ہے اسلام آباد سے پروازیں زیادہ ہیں، جس پر کپتانوں کی کمی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے میں اصلاحات کاعمل جاری ہے اور غیر ضروری اخراجات کنٹرول کرنے کے لئے فلائٹ آپریشن میں اکھاڑ پچھاڑ کی جارہی ہیں۔

    فضائی میزبانوں کے بعد کپتانوں کےبھی تبادلےکردیئےگئے ، کراچی سےتعلق رکھنے والے31 سے زائد پائلٹس کا تبادلہ کیا گیا، کپتانوں کے دوسرے اسٹیشنز  پر فلائنگ ڈیوٹی کرنے سے اخراجات زیادہ تھے۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کپتانوں کےضرورت کےمطابق تبادلےکیےگئے ، لاہور، اسلام آباد سے پروازیں زیادہ ہیں ، جس پرکپتانوں کی کمی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز 85 سے زائد فضائی میزبانوں کا کراچی سے اسلام آباد ٹرانسفر کردیا گیا تھا ، فضائی میزبانوں میں 60 سے زیادہ خواتین شامل تھیں۔

    مزید پڑھیں : پی آئی اے کے85 سے زائد فضائی میزبانوں کے تبادلے

    ذرائع کا کہنا تھا کراچی سے اسلام آباد شفٹ کیے جانے پر خواتین فضائی میزبانوں کو مشکلات کا سامنا ہے، زیادہ تر خواتین فضائی میزبانوں کا تعلق بھی کراچی سے ہے۔

    ترجمان پی آئی اے نے بتایا تھا فضائی میزبانوں کا تبادلہ ضرورت کے تحت کیا، اسلام آباد اور لاہور سے بین الاقومی پروازوں کی آمدورفت زیادہ ہے، زیادہ تر ایسے فضائی میزبانوں کا ٹرانسفر کیا ہے جو کراچی کے ہاسٹلز میں رہتے تھے۔

  • امریکی امن پلان میں جزیرہ سیناء فلسطینیوں کو دینے کی تجویز شامل نہیں، گرین بیلٹ

    امریکی امن پلان میں جزیرہ سیناء فلسطینیوں کو دینے کی تجویز شامل نہیں، گرین بیلٹ

    بیت المقدس : مشرق وسطیٰ کے لیے ٹرمپ کے خصوصی ایلچی جیسن گرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے مشرق وسطیٰ کے لیے مجوزہ امن منصوبے میں جزیرہ نما سیناء کا علاقہ فلسطینیوں کو دینے کوئی تجویز شامل نہیں۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گرین بیلٹ نے سوشل میڈیا اور بعض ذرائع ابلاغ میں آنے والی ان خبروں کی تردید کی جن میں کہا گیا کہ امریکی امن منصوبے میں غزہ کے علاقے کو مصر کے جزیرہ نما سیناء تک وسعت دینے کی تجویز شامل کی گئی ہے۔

    امریکا کی جانب سے فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان جاری کشیدگی ختم کرنے کے لیے ’ڈیل آف دی سینچری‘ کے عنوان سے ایک امن پلان تیار کیا گیا ہے تاہم اس منصوبے کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

    گرین بیلٹ نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ میں نے وہ رپورٹس سنی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ہمارے امن منصوبے میں جزیرہ سیناءمیں فلسطینیوں کو بسانے کی بات کی گئی ہے مگر اس پلان میں ایسی کوئی تجویز شامل نہیں ہے۔

    امریکا اور اسرائیل کے ذرائع ابلاغ کے مطابق توقع ہے کہ جون میں امریکی صدر کا اعلان کردہ امن منصوبہ جاری کردیا جائے گا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فی الحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا اس منصوبے میں فلسطینیوں کا حق خود ارادیت اور ان کی آزاد ریاست کا مطالبہ تسلیم کیا گیا ہے یا نہیں۔

    فلسطینی غزہ، غرب اردن اور مشرقی بیت المقدس کو ریاست کے دارالحکومت کے طور پر آزاد کرانے کی جدو جہد کر رہے ہیں۔امریکا کی نگرانی میں 2014ءکو آخری بار اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان مذاکرات ہوئے جو ناکام ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل  وائٹ ہاﺅس کے مشیر جیرڈ کوشنر نے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان مجوزہ امن منصوبے کا اعلان رمضان المبارک کے آخر میں یا اس کے بعد کیا جائے گا۔

    جیرڈ کوشنر نے 100 ممالک کے سفیروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نئی اسرائیلی حکومت کی تشکیل کے بعد اور مسلمانوں کے ماہ مبارک رمضان گزر جانے کے بعد امن معاہدے کے منصوبے پر کام کیا جائے گا۔

  • انسانی خون کی منتقلی کے بعد بوڑھے چوہوں میں حیران کن تبدیلی

    انسانی خون کی منتقلی کے بعد بوڑھے چوہوں میں حیران کن تبدیلی

    کیلی فورنیا: امریکی سائنسدانوں نے ایک دلچسپ تجربہ کرتے ہوئے بوڑھے چوہوں میں جوان انسانی خون شامل کیا جس کے نتیجے میں آنے والے نتائج  دیکھنے کے بعد سائنسی ماہرین خود بھی حیران رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کیلی فورنیا کی بایوفارماسیوٹیکل کمپنی ’’الکاہسٹ‘‘ کے سائنسدانوں نے تجربے کے تحت 18 سالہ صحت مند نوجوان کے جسم سے خون حاصل کرکے اس میں سے بلڈ پلازما علیحدہ کیا اور اس کی کچھ مقدار انجکشن کے ذریعے مختلف چوہوں کے جسموں میں داخل کیں۔

    سائنسی ماہرین نے یہ تحقیقات اُن چوہوں پر کیں جن کی عمریں 1 سال کے قریب تھیں، چوہوں کے حساب سے یہ عمر ادھیڑ عمری یا بڑھاپے میں شمار کی جاتی ہے جو انسانی عمر کے 50 سال کے برابر سمجھی جاسکتی ہے۔

    سائنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ جن چوہوں کے جسموں میں ایک ہفتے میں دو بار خون منتقل کیا گیا تھا اُن میں 15 روز بعد جوانی کے آثار واضح طور پر نظر آنے لگے اور وہ اُسی طرح چاق و چوبند بھی نظر آئے تاہم اس دوران چوہوں کی کارکردگی بھی انسانوں کی طرح نظر آنے لگی تھی۔

    الکاہسٹ کے ماہرین نے تجربے میں کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ جو نتائج حاصل ہوئے وہ انتہائی مثبت ہیں تاہم اب اس تجربے کو بوڑھے انسانوں پر آزمایا جائے گا جس کے بعد حتمی نتائج مرتب کیے جاسکتے ہیں۔