Tag: Transfers

  • راولپنڈی ڈویژن میں 40 پولیس افسران کا تبادلہ

    راولپنڈی ڈویژن میں 40 پولیس افسران کا تبادلہ

    اسلام آباد: صوبہ پنجاب کے راولپنڈی ڈویژن میں 40 کے قریب پولیس افسران کا تبادلہ کردیا گیا، افسران کے تبادلے آر پی او راولپنڈی سید خرم علی کی سفارش پر کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ڈویژن میں بڑے پیمانے پر پولیس افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں، 4 اضلاع میں 40 کے قریب سب انسپکٹرز و اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

    پولیس افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جاری کیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس افسران کے تبادلے آر پی او راولپنڈی سید خرم علی کی سفارش پر کیے گئے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ جن افسران کا تبادلہ کیا گیا وہ ایک ہفتے کے اندر متعلقہ پولیس دفاتر میں رپورٹ کریں، رپورٹ نہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آر پی او راولپنڈی نئی ٹرانسفر پوسٹنگ فہرست میں شامل افسران کو جلد فارغ کریں۔

  • بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

    بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے سیکریٹری صحت صالح محمد ناصر کو ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ تعینات کرنے سمیت بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تعیناتیاں کی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں، سیکریٹری صحت صالح محمد ناصر کو ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ تعینات کردیا گیا۔

    ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ زاہد سلیم کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    تعیناتی کے منتظر وقاص علی محمود کو سیکریٹری صحت تعینات کردیا گیا، سیکریٹری ایکسائز محمد اکبر کو سیکریٹری انڈسٹریز تعینات کیا گیا ہے جبکہ سی ایم آئی ٹی ممبر ظفر علی بخاری کو سیکریٹری ایکسائز تعینات کیا گیا ہے۔

    سیکریٹری انڈسٹریز عابد سلیم قریشی کو بھی ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • کے ایم سی میں افسران کے تبادلے، الیکشن کمیشن نے نوٹس بھیج دیا

    کے ایم سی میں افسران کے تبادلے، الیکشن کمیشن نے نوٹس بھیج دیا

    کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) میں افسران کے تبادلوں پر نوٹس جاری کرتے ہوئے تبادلے روکنے کی ہدایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) میں افسران کے تبادلوں کا نوٹس لے لیا۔

    صوبائی الیکشن کمیشن نے تبادلوں سے متعلق ایڈمنسٹریٹر کراچی کو انتباہی نوٹس بھیج دیا۔

    نوٹس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 14 دسمبر کو 4 افسران کے تبادلوں کو غیر آئینی قرار دیا ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی فوری طور پر افسران کے تبادلوں کو روکیں۔

    نوٹس کے مطابق بلدیاتی الیکشن شیڈول ہیں ایسے موقع پر کسی قسم کی تقرری اور تبادلہ نہیں کیا جا سکتا، بلدیاتی انتخابات تک تقرر و تبادلوں پر پابندی ہے۔

    الیکشن کمیشن نے انتباہ کیا ہے کہ جو تقرریاں اور تبادلے کیے گئے انہیں فی الوقت روک دیا جائے۔

    خیال رہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے گزشتہ دنوں 4 عہدوں پر تبادلے کیے تھے اور نعمان ارشد، جمیل فاروقی، آفاق مرزا اور محمود بیگ کی تقرریاں کی گئیں تھیں۔

  • خواجہ سعد رفیق کی سفارش پر من پسند جونیئر افسران بڑے عہدوں پر تعینات

    خواجہ سعد رفیق کی سفارش پر من پسند جونیئر افسران بڑے عہدوں پر تعینات

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کی سفارش پر سول ایوی ایشن میں من پسند جونیئر افسران کو بڑے عہدوں پر تعینات کردیا گیا، کراچی، اسلام آباد، ملتان اور پشاور ایئر پورٹس کے مینیجرز تبدیل کردیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر ایئر پورٹ مینیجرز کے تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں، وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کی سفارش پر من پسند جونیئر افسران کو بڑے عہدوں پر تعینات کردیا گیا۔

    کراچی، اسلام آباد، ملتان اور پشاور ایئرپورٹس کے مینیجرز تبدیل کردیے گئے۔

    جونیئر ترین افسر آفتاب شاہ گیلانی کو مینیجر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ تعینات کردیا گیا، اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ایئر پورٹس پر ایگزیکٹو گریڈ 8 کے افسران لگائے جاتے ہیں۔

    سی اے اے کے سینیئر افسر عمران خان کو کراچی ایئرپورٹ مینیجر کے عہدے سے ہٹا کر طاہر سکندر کو مینیجر کراچی ایئرپورٹ مقرر کردیا گیا۔

  • سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر تبادلے

    سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر تبادلے

    لاہور: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لاہور اور ملتان ایئرپورٹ کے مینیجرز کا تبادلہ کر کے نئے مینیجرز تعینات کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کیے گئے ہیں جن میں ایئرپورٹ مینیجرز کے تبادلے بھی شامل ہیں۔

    ملتان اور لاہور ایئرپورٹ کے ایگزیکٹو گریڈ 8 کے مینیجرز کو ہٹا کر ایگزیکٹو گریڈ 7 کے جونیئر کیڈر افسران تعینات کردی گئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نذیر احمد کو لاہور جبکہ راجہ اظہر کو ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا مینیجر تعینات کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا جس کے تحت ریگولیٹری اور ایئرپورٹ سروسز 2 الگ الگ شعبوں میں تقسیم کردیے گئے تھے۔

    ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضیٰ کے مطابق تقسیم سے ادارے کی کارکردگی میں بہتری آئے گی، ریگولیٹری میں عملے کی تعداد 350 کے قریب ہوگی اور کارکردگی کی بنیاد پر ان کی صلاحیتوں کو جانچا جائے گا۔

  • الیکشن کمیشن سندھ میں متعدد افسران کی تقرریاں و تبادلے

    الیکشن کمیشن سندھ میں متعدد افسران کی تقرریاں و تبادلے

    کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان سندھ میں 11 افسران کی تقرریاں و تبادلے کردیے گئے، نئے ضلع کیماڑی میں ضلعی الیکشن کمشںر بھی تعینات کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ کے 8 افسران کی تقرریاں اور تبادلے کردیے، الیکشن کمیشن نے مجموعی طور پر 11 افسران کو ترقی بھی دی۔

    نئے احکامات کے مطابق نئے ضلع کیماڑی میں ضلعی الیکشن کمشںر تعینات کر دیا گیا، اس کے لیے سیدہ حمیرہ بنت ناز کو ترقی دے کر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کیماڑی مقرر کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ الیکشن کمیشن نے بھرتیوں کے معاملے پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سندھ میں متعدد افسران اور ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیا تھا۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے صوبائی دفتر سندھ کراچی میں سنہ 2015 میں کی گئی بھرتیوں کے حوالے سے شکایات کی بنیاد پر گریڈ 20 کے افسر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ کمیٹی نے مکمل جانچ پڑتال کے بعد اپنی رپورٹ مجاز افسران کو جمع کروا دی۔

    رپورٹ کی روشنی میں مجاز افسران نے کارروائی کرتے ہوئے ملازمین کے خلاف کارروائی کی اور 5 جونئیر پرسنل اسسٹنٹ، 5 سینئیر اسسٹنٹ، 3 جونئیر اسسٹنٹ اور ایک اسسٹنٹ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا۔