Tag: transgender

  • ابوظہبی: تبدیلی جنس کے لیے دو خواتین عدالت پہنچ گئیں

    ابوظہبی: تبدیلی جنس کے لیے دو خواتین عدالت پہنچ گئیں

    ابو ظہبی : متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی دو لڑکیاں تبدیلی جنس کے لیے آپریشن کرانے کی اجازت حاصل کرنے عدالت پہنچ گئیں۔

    خلیج ٹائمزکے مطابق 22 اور 23 سالہ دو لڑکیوں نے اپنی جنس تبدیل کرانے کے لیے ابو ظہبی کی وفاقی عدالت سے رجوع کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ طبی معائنے اور تمام میڈیکل ٹیسٹ تجویز کرتے ہیں کہ تبدیلی جنس کا آپریشن کروانا ناگزیر ہوگیا ہے۔

    دونوں لڑکیوں نے وفاقی عدالت میں معروف قانون دان علی المنصوری کے توسط سے درخواست دائر کی ہے جس میں تبدیلی جنس کے آپریشن کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے اور سرکاری دستاویزات میں ناموں کی تبدیلی کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

    مردوں جیسی آواز، چال اور جسمانی ساخت کے باعث آپریشن ضروری ہے

    لڑکیوں کے وکیل المنصوری کا کہنا ہے کہ مردوں جیسی آواز، چال اور جسمانی ساخت کے باعث یہ دونوں لڑکیاں یورپ جا کر اپنا آپریشن کروانا چاہتی ہیں جس کے لیے میڈیکل بورڈ کے معائنے سمیت تمام ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جن کی روشنی میں یہ آپریشن کیا جائے گا۔

    میڈیکل بورڈ آپریشن تجویز کرچکا، وکیل

    وکیل علی المنصوری نے مزید کہا کہ میری موکلان کو جنس کی تبدیلی کا آپریشن ماہر ڈاکٹرز کے بورڈ نے ہارمونز کی غیر تناسب ہونے کی وجہ سے تجویز کیا ہے جو کہ ان لڑکیوں میں مثبت نفسیاتی تبدیلیوں کا باعث بھی بنے گا۔

    کم عمری سے ہی محسوس ہوتا تھا کہ ہم لڑکیاں نہیں مرد ہیں

    لڑکیوں نے موقف اختیار کیا کہ کم عمری سے ہی ہمیں محسوس ہوتا تھا کہ ہم لڑکیاں نہیں بلکہ مرد ہیں اور ایسا لگتا تھا جیسے لڑکی کے جسم میں لڑکے کی روح آ گئی ہو جس کے باعث اب تک کی عمر بے چینی ، گھبراہٹ اور پریشانی میں گزری ہے اور جیسے جیسے بلوغت قریب آتی گئی ویسے ویسے یہ احساس گہرا ہوتا گیا اس لیے یہ مشکل قدم اٹھایا ہے۔

    لڑکیوں کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ تبدیلی جنس کے آپریشن کے بعد ہمیں ملنے والی زندگی میں نئی شناخت بھی ملے اور ماضی کا ہر لمحہ و تعارف قصہ پارینہ بن جائے اس لیے عدالت سے آپریشن کی اجازت کے ساتھ ساتھ ناموں کی تبدیلی کی بھی اجازت مانگی ہے تا کہ ہمارے تعلیمی اور دیگر سرکاری دستاویزات میں ہمیں نئے نام سے جانا جائے۔

  • سوچ بینڈ کی نئی ویڈیو میں خواجہ سرا کی ماڈلنگ

    سوچ بینڈ کی نئی ویڈیو میں خواجہ سرا کی ماڈلنگ

    کراچی : سوچ نامی بینڈ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن رہا ہے اور اس کا سبب ان کی نئی  میوزک ویڈیو ڈھول میں ماڈلنگ کے لیے خواجہ سرا رمل علی کا انتخاب ہے۔

    سوچ بینڈ کی جانب سے اس سے قبل بھی بالی وڈ کی فلم ایک ولن کا گانا آوارگی تیار کیا گیاتھا، یہ گانا مومنہ مستحسن نے گایا تھا جو بہت مشہور ہوا اور اب سوچ بینڈ کی جانب سے نیا گاناریلیز کیا گیا  ہے ، جس میں خواجہ سرا رمل علی نے ماڈلنگ کی ہے .

    جو لوگ نہیں‌جانتے کہ رمل علی کون ہے ان کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ رمل علی پاکستان کے ایک معروف خواجہ سرا ہیں جو اکثر فنکشنز میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں، اور ان کے پرفارمنس کی بہت ساری ویڈیوز یو ٹیوب پر دستیاب ہیں.

    رمل علی پاکستان کی پہلی خواجہ سرا اداکارہ ہیں، رمل علی ’ڈھولنا ‘ گانے میں بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں. گانے کی عکس بندی بہت عمدہ ہے اور آرٹ ڈائریکشن ہالی وڈ فلم ’انٹر دی وائڈ ‘ کی طرز پر کی گئی ہے۔

    گانے میں رمل علی ایک پیشہ ورکا کردار ادا کررہی ہیں جو کہ  اپنے کلا ئنٹ کےلئے روز نئے سوانگ بھرتی ہے ‘ کبھی اسکول گرل تو کبھی مغل کنیز۔ اپنے آپ کو یکسر تبدیل کر لیتی ہے اور ان کے معیار پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرتی ہے ، وہ روزانہ خود کو تبدیل کرکے پیش کرتی ہے۔

    گانے کے آخر میںدیکھا جاسکتا ہے کہ اس کے پاس دولت کی ریل پیل ہوتی ہے تاہم اس کی آنکھیں آنسووں سے بھری ہوتی ہیں.

    اس ویڈیو کے ذریعے عوام الناس کو پیغام دیا گیا ہے کہ خواجہ سرا خوشی سے عصمت فروشی نہیں کرتے ہیں‌بلکہ مجبوریاں ان سے یہ سب کرواتی ہیں‌.

    ویڈیو میں دکھا یا گیا ہے کہ خواجہ سرا کے پاس کام کے مواقع نہیں تھے، اس وجہ سے اس نے جسم فروشی کا سہارا لیا، لیکن وہ بھی، ایک خاندان، رشتے، محبت، اور ایک مستحکم زندگی کے احترام چاہتا ہے.

     

  • خواجہ سرا پر بہیمانہ تشدد کرنے والا شخص گرفتار

    خواجہ سرا پر بہیمانہ تشدد کرنے والا شخص گرفتار

    سیالکوٹ: خواجہ سرا پر بھتے کے لیے بہیمانہ تشدد کرنے والے پانچ مبینہ ملزمان کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

    گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہواجس میں ایک شخص مبینہ طور پر بھتے کے لیے خواجہ سرا پر بہیمانہ تشدد کررہا تھا، کلپ کے وائرل ہونے پر پولیس حرکت میں آئی اور ویڈیو میں موجود شخص کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

    اس بھتہ خور گروہ کے ظلم کا شکار ہونے والے لاچار اور بیکس خواجہ سراؤں نے پولیس کی موجودگی میں انہیں تھپڑ مارے اور بددعائیں دیں۔

    بھتہ خور گینگ کے گرفتار افراد میں اعجاز اور ججی بٹ شامل ہیں۔

    متاثرین نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بھتہ خوری کے اس گھناؤنے کاروبار اور خواجہ سراؤں پر تشدد کرنے کے معاملے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزادی جائے۔