Tag: transit remand

  • حسان نیازی ریمانڈ پر لاہور پولیس کے حوالے

    حسان نیازی ریمانڈ پر لاہور پولیس کے حوالے

    کوئٹہ : مقامی عدالت نے رہنما پی ٹی آئی حسان خان نیازی کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر لاہور پولیس کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بھانجے اور ان کے فوکل پرسن حسان نیازی کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر لاہور پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    حسان نیازی کو جوڈیشل مجسٹریٹ سیون کے روبرو پیش کیا گیا، جہاں لاہور پولیس نے راہداری ریمانڈ پرحوالے کرنے کی استدعا کی۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ کلیم اللہ موسیانی کی عدالت نے ملزم حسان نیازی کو چیمبر میں طلب کرکے راہداری ریمانڈ دیا گیا۔

    اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بھانجے اور ان کے فوکل پرسن حسان نیازی تھری ایم پی او کے تحت جیل میں نظر بند کیا تھا۔

    بیرسٹر حسان خان نیازی کو محکمہ داخلہ بلوچستان نے تھری ایم پی او کے تحت ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں نظر بند کیا گیا تھا۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ کلیم اللہ موسیانی کی عدالت نے ملزم حسان نیازی کو چیمبر میں طلب کرکے راہداری ریمانڈ دیا گیا

    اس موقع پر حسان نیازی کے وکیل اقبال شاہ نے کہا کہ حسان نیازی کو عدالت میں ہتھکڑیاں لگا کر پیش کیا گیا جو غلط اقدام ہے، پنجاب پولیس کی پھرتیاں دیکھنے والی ہیں یہ حسان کو بذریعہ سڑک لے گئے، یہ بھی تشدد ہے کہ انہیں چار چار دن تک سونے نہیں دیا جارہا۔

  • ‘بس جلدی کراچی بھجوادیں’، سراج درانی کی عدالت سے استدعا

    ‘بس جلدی کراچی بھجوادیں’، سراج درانی کی عدالت سے استدعا

    اسلام آباد: احتساب عدالت نے گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آغا سراج درانی کا راہداری ریمانڈ حاصل کرنے کے لئے نیب ٹیم اسپیکر سندھ اسمبلی کو لیکر احتساب عدالت پہنچی، نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے اسپیکر سندھ اسمبلی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔

    نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں موقف اپنایا کہ آغا سراج درانی کو تفتیش کے لئے کراچی منتقل کرنا ہے لہذا راہداری ریمانڈ دیا جائے، اس موقع پر جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ میرے خیال میں آپ پہلے بھی گرفتار ہوئے، جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ دو سال قبل انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔

    احتساب عدالت کے جج محمدبشیر نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کراچی کب لے کر جانا ہے؟ جس پر انہوں نے بتایا کہ فلائٹ کا شیڈول دیکھ رہےہیں پہلی ممکنہ فلائٹ سے کراچی لے جانا چاہتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: آغا سراج درانی کے اثاثوں اور بے نامی جائیداد کی تفصیلات سامنے آگئیں

    دوران سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسپیکر سندھ اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں؟، جس پر گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ ‘بس جلدی بھجوادیں’۔

    بعد ازاں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی کا دو روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔

    واضح رہے کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں آغا سراج درانی کو گز شتہ روز سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔

  • غیرقانونی اثاثہ جات کیس : اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی 3 روزہ راہداری ریمانڈ پر نیب کےحوالے

    غیرقانونی اثاثہ جات کیس : اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی 3 روزہ راہداری ریمانڈ پر نیب کےحوالے

    اسلام آباد: احتساب عدالت نے اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا 3روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرکے نیب کے حوالے کردیا، نیب کی جانب سے 7 دن  کے راہداری ریمانڈ کی استدعاکی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کو غیرقانونی اثاثہ جات ریفرنس میں احتساب عدالت کےجج محمدبشیر کے روبرو پیش کیاگیا، وکیل نے کہا آغاسراج درانی کو آج نیب کراچی ٹیم نےگرفتارکیا، مجازاتھارٹی نےوارنٹ گرفتاری جاری کیے، ملزم کےخلاف کراچی میں اثاثہ جات ریفرنس زیرسماعت ہے۔

    نیب کا کہنا تھا کہ آغا سراج درانی اوران کے خاندان کے گیارہ افراد کے خلاف اثاثوں کی تحقیقات چل رہی ہے، ان کی کراچی، حیدرآباداور سکھر میں جائیدادیں ہیں، جن کی وضاحت نہیں دی گئی۔

    نیب کی جانب سے 7دن کے راہداری ریمانڈ کی استدعاکی گئی تھی، جس پر احتساب عدالت نے آغاسراج درانی کا3روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا اور ملزم کو3 دن بعد کراچی کی متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

    نیب حکام نے کہا آغا سراج درانی کو آج یاکل صبح واپس کراچی لےجائیں گے ، :موسم کی خرابی کےباعث زیادہ وقت مانگا ، عدالت نے آغاسراج درانی کاآج ہی طبی معائنہ بھی کرانے کا حکم دیا۔

    مزید پڑھیں : آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: نیب نے اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کو گرفتار کرلیا

    جس کے بعد نیب ٹیم اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو کراچی لے کر روانہ ہوگئی۔

    یاد رہے نیب کراچی نےآمدن سےزائد اثاثہ جات کیس میں اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد کے فائیو اسٹار ہوٹل سے حراست میں لیا تھا ۔

    نیب اعلامیہ میں اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ نیب راولپنڈی اورنیب ہیڈکوارٹرز انٹیلی جنس ونگ کی معاونت سےگرفتارکیاگیا ، ملزم پرآمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔