Tag: transit trade

  • عمران خان غریب کے حق کے لیے ڈٹ گئے اور آج دنیا تعریف کر رہی ہے: ڈاکٹر شہباز گل

    عمران خان غریب کے حق کے لیے ڈٹ گئے اور آج دنیا تعریف کر رہی ہے: ڈاکٹر شہباز گل

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ عمران خان غریب کے حق کے لیے ڈٹ گئے اور آج دنیا تعریف کر رہی ہے، کوئی شک نہیں بلاول اور مراد علی شاہ جان بوجھ کر معیشت تباہ کرنا چاہ رہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گوادر بندرگاہ سے افغانستان تک بلک کارگو کی ٹرانزٹ کنسائنمنٹ کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ پاک افغان ٹرانزٹ کی پہلی کھیپ گوادر سے افغانستان بھیج دی گئی، 27 جولائی کو اسٹارک مارکیٹ 38 ہزار 223 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

    انہوں نے کہا کہ شاید کرونا وائرس پر عوام سے جو جھوٹ بولا اس کی وجہ سے آج منہ چھپا رہے ہیں، کوئی شک نہیں بلاول اور مراد علی شاہ جان بوجھ کر معیشت تباہ کرنا چاہ رہے تھے۔ اللہ نے ایک بار پھر عمران خان کو ہمت دی۔

    ڈاکٹر شہباز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان غریب کے حق کے لیے ڈٹ گئے اور آج دنیا تعریف کر رہی ہے۔

    اپنے ایک اور ٹویٹ میں ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی کے اسکوپ میں اضافہ ہو تو بڑھی ہوئی لاگت کو آپ کرپشن کہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جب آپ کے منصوبے میں اضافہ ہو تو اسے صرف لاگت کا بڑھنا کہا جائے، کمال مہارت کہ آپ مطمئن منافق ہیں۔

  • وسطی ایشیا میں تجارت کے فروغ کے لئے کوششیں جاری ہیں، خرم دستگیر

    وسطی ایشیا میں تجارت کے فروغ کے لئے کوششیں جاری ہیں، خرم دستگیر

    اسلام آباد: وفاقی وزیرتجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ وسطی ایشیاء سے تجارت کیلئے افغانستان سے ڈیوٹی گارنٹی اور برآمدات کے وزن پر عائد اضافی ڈیوٹی کے اختتام پربات چیت جاری ہے۔

    ایک بیان میں انہوں نے کہا پاکستان بھی افغان تاجروں کوٹرانزٹ ٹریڈ کی مد میں متوازی سہولیات فراہم کرے گا ،ان تجارتی سہولیات کے نتیجے میں دونوں ممالک میں اعتماد کی فضا میں اضافہ ہوگا اورتجارت بڑھے گی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان، افغانستان، تاجکستان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ بہت جلد متوقع ہے جس کی بدولت پاکستان کیلئے وسطی ایشیاء کی وسیع منڈیوں سے نزدیک ترین زمینی راستہ کے ذریعے تجارت ممکن ہوجائے گی جس کے پاکستان کی تجارت پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔

    انھوں نے کہا کہ خطے میں مشترکہ تجارتی اورٹرانسپورٹ کاریڈور کا قیام عمل میں لائیں گے جس کے ذریعے خطے کی تجارت دنیا کے ترقی یافتہ خطوں کی طرح تیزاورباسہولت ہوگی۔