Tag: Transparency International report

  • ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ : مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کو چیلنج

    ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ : مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کو چیلنج

    لاہور : مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ پر وزیراعظم کو خطاب کا چیلنج دے دیا اور کہا کرپشن کے نتیجے میں عوام کوئی چیز خریدنے کے قابل نہیں رہی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کو ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ پر خطاب کا چیلنج دیتے ہوئے کہا عمران بتائیں آٹا، چینی، بجلی، گیس،دواچوری سے کرپشن بڑھ چکی ہے، کرپشن کے نتیجے میں عوام کوئی چیز خریدنے کے قابل نہیں رہی۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کرپشن اعمال نامہ آنے پرعمران سڑکوں پر نہیں نکلیں گے جیل جائیں گے، مافیاز، کارٹلز اور اے ٹی ایمز کی کرپشن سےمعیشت تباہ ،مہنگائی کا سونامی آیا۔

    نواز دور حکومت کے حوالے سے ن لیگی ترجمان نے کہا کہ 2013میں ن لیگ دورمیں پاکستان کرپشن انڈیکس میں 127 نمبر پر تھا، ن لیگ دورمیں کرپشن میں کمی آئی پاکستان 117نمبرپرآیا، پاکستان مسلم لیگ (ن) دور میں ہر سال کرپشن انڈیکس میں مسلسل کمی آئی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ 2013 سے2018 کے درمیان ریکارڈ ترقی، ریکارڈ شفافیت آئی، نواز شریف کی قیادت میں ملک میں سی پیک آیا ، ایل این جی،پاورپلانٹس، موٹرویز، پبلک ٹرانسپورٹ کےمنصوبے لگے اور کھربوں کے منصوبوں کے ساتھ ملک میں کرپشن میں کمی بھی آئی۔

    وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو دھیلے کی ترقی نہیں دی ، عمران خان نےنیا منصوبہ نہیں دیاالٹا لوٹ مار کے نئے ریکارڈ قائم کیے، کرپشن کے عذاب نے کھانے پینے کی اشیاچھین لیں، قوم کوروٹی کا محتاج کر دیا۔

  • دنیا پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے پرکشش مقام کے طور پر پہچان رہی ہے: فیاض الحسن چوہان

    دنیا پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے پرکشش مقام کے طور پر پہچان رہی ہے: فیاض الحسن چوہان

    لاہور: وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ حکومت کا امیج خراب کرنے کی دانستہ کوشش ہے، دنیا پاکستان کو سرمایہ کاری اور سیاحت کے لیے پرکشش مقام کے طور پر پہچان رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ پر بلاوجہ طوفان کھڑا کیا گیا۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کا ہیڈ عادل گیلانی ہے۔ عادل گیلانی نواز دور میں پی ایم آفس میں معاون کے طور پر مراعات لیتا رہا۔ یہ رپورٹ اس وقت آئی جب وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم میں نمائندگی کر رہے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ رپورٹ کے مندرجات آپس میں متصادم ہیں۔ ایک طرف 153 ارب کی ریکوری پر نیب کی تعریف کی گئی، دوسری طرف کرپشن بڑھنے کی بات سمجھ سے بالاتر ہے۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک اور دیگر عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی تعریف کر رہے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی اور شاہی جوڑے کی آمد سب کے سامنے ہے۔ دنیا پاکستان کو سرمایہ کاری اور سیاحت کے لیے پرکشش مقام کے طور پر پہچان رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں دانستہ گزشتہ ادوارکی کرپشن اور میگا اسکینڈلز کو نظر انداز رکھا گیا، آل شریف دور میں سب کی پانچوں انگلیاں گھی میں اور سر کڑاہی میں تھا۔

    فیاض چوہان کا مزید کہنا تھا کہ رپورٹ حکومت کا امیج خراب کرنے کی دانستہ کوشش ہے، رپورٹ کو کوئی پکوڑے بیچنے والا ردی کے طور پر بھی استعمال نہیں کرے گا۔

  • وزیر اعظم کرپشن کے کینسر کا صفایا کرنے کے لیے کوشاں ہیں: معاون خصوصی

    وزیر اعظم کرپشن کے کینسر کا صفایا کرنے کے لیے کوشاں ہیں: معاون خصوصی

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر شدید تحفظات ہیں اسے مسترد کرتے ہیں، نظام کی جڑوں میں کرپشن کے کینسر کا صفایا کرنے کے لیے وزیر اعظم کوشاں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ پر ہر جگہ بحث چل رہی ہے، ادارے کی اپنی ٹرانسپیرنسی پر بھی سوالیہ نشان ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل انڈیکس ترتیب دینے کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہونا چاہیئے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی پاکستان سے نمائندگی کرنے والے نے لیگی قیادت کو پذیرائی بخشی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ پر صرف ہنسا ہی جا سکتا ہے، یہ فیئر اینڈ فری ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ نہیں ہے، رپورٹ شفافیت کے برعکس ہے۔ حکومت اصلاحات کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی، کرپشن زدہ نظام کے بینفشری ایک دوسرے کو تحفظ دیتے ہیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ موڈیز جیسے ادارے حکومت کے معاشی اعداد و شمار کی تائید کر رہے ہیں، اس قسم کی رپورٹ دنیا کو گمراہ نہیں کرسکتی۔ رپورٹ میں دعویٰ ہے کہ سب سےزیادہ مشرف اور پھر عمران خان کے دور میں کرپشن ہے، تیسرے نمبر پر پیپلز پارٹی اور چوتھے نمبر پر ن لیگ دور میں کرپشن ہوئی۔ ’رپورٹ پر شدید تحفظات ہیں اسے مسترد کرتے ہیں‘۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ ڈاکٹر عدنان ایسے ملک میں ہیں جہاں جدید ترین لیبارٹریز ہیں، پردیس گئے کئی ہفتے گزر گئے مگر میاں صاحب کے پلیٹ لیٹس کی خبر نہیں آئی، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس پر برطانیہ سے تازہ رپورٹ میڈیا کے سامنے لائی جائے۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ مزدور کی مزدوری اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے دی جانی چاہیئے، خاص طور پر میڈیا ورکر کے لیے اپنا اور حکومت کا کردار ادا کریں گے، میڈیا مالکان کو ساتھ بٹھا کر لائحہ عمل بنا رہے ہیں کہ میڈیا میں خودکشی کے واقعات کو روکا جائے۔

  • کرپشن میں کمی، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے انڈیکس میں پاکستان 116 ویں نمبر پر آگیا

    کرپشن میں کمی، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے انڈیکس میں پاکستان 116 ویں نمبر پر آگیا

    اسلام آباد: ملک میں کرپشن میں کمی کے باعث پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری آگئی، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے انڈیکس میں پاکستان ایک سو سولہ ویں نمبر پر آگیا۔

    ٹرانسپرنسی انٹرنشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2016 جاری کر دیا، اکیس سال میں پہلی بار پاکستان دنیا کے ایک تہائی کرپٹ ممالک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے وسط درجے کے ممالک میں شامل ہوا ہے۔

    کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے مطابق سال 2016 میں پاکستان کا اسکور دو پوائنٹس اضافے کے بعد بتیس پوائنٹس ہوگیا ہے۔

    ٹرانسپرنسی انٹر نشنل کے رپورٹ کے مطابق پاکستان کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے مگر اس میں ابھی بھی مزید بہتری کی گنجائش ہے۔

    خیال رہے کہ سال 2015 میں انڈیکس میں پاکستان کا نمبر ایک سو ستر واں تھا۔

    ایشیاء پیسکف کے بارے میں کرپشن واچ ڈاگ کا کہنا ہے کہ خطے کے بیشتر ممالک میں حکومت کی جانب کرپشن کے خاتمے کو سائڈلائن کر دیا گیا، بیشتر ممالک میں کرپشن کے باعث معاشرتی عدم مساوات میں اضافہ ہو رہا ہے۔