Tag: Transport

  • سعودی عرب : شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کا بڑا فیصلہ

    سعودی عرب : شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کا بڑا فیصلہ

    سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کی موجودگی میں جمعرات کو ہائیڈروجن کے استعمال سے متعلق متعدد تجرباتی منصوبے نافذ کرنے کے لیے کئی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردیے گئے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مملکت کے متعدد شہروں میں منتخب شاہراہوں اور مقامات پر ہائیڈروجن ایپلی کیشنز نافذ کی جائیں گی۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب ہائیڈروجن کی پیداوار میں غیرمعمولی دلچسپی لے رہا ہے اور اس حوالے سے وہ منفرد عالمی حیثیت حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

    الاخباریہ کے مطابق ہائیڈروجن ایپلی کیشنز سے متعلق مفاہمتی یادداشتوں کا اصل محور ٹرانسپورٹ سیکٹر ہے

  • آلودگی کی سب سے بڑی وجہ ٹرانسپورٹ ہے، وزیر خزانہ پنجاب

    آلودگی کی سب سے بڑی وجہ ٹرانسپورٹ ہے، وزیر خزانہ پنجاب

    لاہور : صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ آلودگی کی سب سے بڑی وجہ ٹرانسپورٹ ہے، پنجاب میں آلودگی سے نمٹنے کیلئے ہم نے بہت سے فیصلے کیے ہیں جو شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال کے ہمراہ ڈی جی پی آر میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا کہ آلودگی کے خاتمے کے سلسے میں صوبے میں40ارب روپے سے زائد خرچ کیے جائیں گے، آلودگی کی سب سے بڑی وجہ ٹرانسپورٹ ہے، حکومت الیکٹریکل وہیکل پالیسی لے کرآرہی ہے، ہم اپنی الیکٹریکل صنعت کو بھی فروغ دیں گے۔

    وزیرخزانہ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور کا ٹریفک ٹریک مینجمنٹ لے کر آرہے ہیں، پہلے مرحلے میں ٹریفک وارڈنز کو ماسک مہیا کرنے ہیں، کچھ نان سیکٹرز ہیں جو کہ زیادہ آلودگی پیدا کرتے ہیں، بھارت میں اس مرتبہ فصلوں کو زیادہ آگ لگائی گئی، پبلک ٹرانسپورٹ کی انسپکشن کا آغاز کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ لاہور سمیت پورے پنجاب میں بطور خاص وہ درخت لگائے جائیں گے جو زیادہ آکسیجن پیدا کرتے ہیں، بسوں کو ٹھیک کیا جائے گا، پبلک ٹرانسپورٹ میں بہتری لائی جائے گی اور صوبے میں نیا ٹریفک مینجمنٹ منصوبہ بنا کر اس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

    مخدوم ہاشم جواں بخت کا مزید کہنا تھا کہ اس کے علاوہ حکومت نے چھوٹے بچوں کی صحت میں بہتری لانے کے لیے بھی متعدد اہم فیصلے کیے ہیں۔

  • ناظم آباد پل ٹریفک کے لیے بند، آج منہدم کیا جائے گا

    ناظم آباد پل ٹریفک کے لیے بند، آج منہدم کیا جائے گا

    کراچی: ناظم آباد سات نمبر کا پل ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا، اورنج لائن اور گرین لائن منصوبے کے تحت ناظم آباد سات نمبر پر قائم پل کو گرانے کا عمل آج سے شروع کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق گرین لائن منصوبے کے لئے ناظم آباد بورڈ آفس پل کو گرانے کا عمل آج سے شروع ہو رہا ہے لیکن متبادل روٹ کے حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے کوئی واضح اعلان نہیں کیا گیا۔

    کراچی والوں کو بہتر سفری سہولیات کےخواب کی تعبیر کیلئے کل سے نئی اذیت جھیلنا ہوگی، نصف صدی قدیم ناظم آباد کے پل کو گرانے کا کام آج سے شروع ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پل گرانے کا کام ایک ماہ جاری رہے گا، پہلے مرحلے میں بورڈ آفس سے عباسی شہید اسپتال جانے والا حصہ زمین بوس کیا جائے گا۔

    دوسرے مرحلے میں ناظم آباد سے بورڈ آفس جانے والے ٹریک کو منہدم کیاجا ئے گا۔ ناظم آباد ، نارتھ ناظم آباد ، نارتھ کراچی، نیوکراچی اور سرجانی ٹاؤن جانے والے لاکھوں شہری روزانہ ناظم آباد پل استعمال کرتےہیں، پل کے انہدام کے بعد ٹریفک جام میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔

    علاوہ ازیں عباسی اسپتال جانے والے مریضوں اور اطراف میں قائم اسکولوں کے طلبہ وطالبات کو سخت مشکلات کاسامنا ہونے کا قوی امکان ہے، شہریوں کا کہنا ہے پل کو منہدم کئے جانے سے قبل متبادل راستہ بنایا جائے اس پل کے منہدم کئے جانے کے بعد شہر کی نصف سے زائد آبادی کے شہریوں کو آمدو رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    خیال رہے کہ ناظم آباد پل کا ایک حصہ 56 سال پرانا جبکہ نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد جانےوالے حصہ انیس سو چھیانوے میں تعمیر کیا گیا تھا۔

  • کراچی میں جدید ترین مفت رکشا سروس

    کراچی میں جدید ترین مفت رکشا سروس

    کراچی: شہر قائد میں ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی معروف کمپنی اوبر نے رکشا سروس کا بھی آغاز کردیا ہے، صارفین کو متاثر کرنے کےلیے پہلی 5 سواریاں مفت فراہم کی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں لوگوں کے لیے ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی اوبر نے لاہور کے بعد کراچی میں بھی رکشا سروس کا آغاز کردیا۔ یہ رکشا سروس جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے۔

    شہر کراچی میں کامیاب ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنے والی غیر ملکی کمپنی اوبر نے لاہور کے بعد کراچی میں بھی رکشہ سروس شروع کرنے کا اعلان کیا، اوبر نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر رواں ہفتے کراچی میں مفت رکشہ سروس دینے کا اعلان کیا تھا۔

    اوبر رکشا سروس حاصل کرنے کے لیے صارفین کا اسمارٹ فون استعمال کرنا ضروری ہے تاہم سروس کو مشہور کرنے اور لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کمپنی کی جانب سے ایک کوڈ دیا گیا ہے جس کے استعمال سے یہ سروس مخصوص وقت میں 5 بار استعمال کی جاسکتی ہے۔

    uber-post

    جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ اوبر رکشا کو آپ کراچی کے کسی بھی علاقے میں ایپ پر درخواست بھیج کر بلا سکتے ہیں، اور اوبر رکشا آپ کو کراچی کے ایک سے دوسرے کونے تک پہچائے گا۔

    uber-post2

    سروس استعمال کرنے کا طریقہ کار کمپنی کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

  • محرم میں‌اہلکاروں کومفت ٹرانسپورٹ دیں گے، آئی جی سندھ

    محرم میں‌اہلکاروں کومفت ٹرانسپورٹ دیں گے، آئی جی سندھ

    کراچی: آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں نیز یہ کہ ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں و افسران کو مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی زیر صدارت پولیس ہیڈ کوارٹر میں اجلاس طلب کیا گیا، اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کرائم عبدالعلیم جعفری, ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز منیر شیخ, ڈی آئی جی آر آر ایف ڈاکٹر امین یوسف زئی, ڈی آئی جی ٹریننگ , ڈی آئی جی ایس آر پی, ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی, اور کمانڈنٹ ایس ایس یو مقصود میمن کے علاوہ اے آئی جی آپریشنز سندھ اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ واے آئی جی ایڈمن سی پی او نے شرکت کی۔

    پڑھیں:   محرم کاسیکیورٹی پلان،آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کردیں

    اس موقع پر آئی جی سندھ کو محرم الحرام میں امن و امان کے حوالے سے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا گیا کہ ’’جلوسوں، مجالس اور امام بارگاہوں پر پولیس اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی اور کراچی پولیس کے ڈسپوزل پر 3400 افسران و جوان فراہم کیے جائیں گے‘‘۔

    مزید پڑھیں:  ’را ‘کے حملوں کا خدشہ، سندھ بلوچستان کی سرحد پر سیکیورٹی سخت

     آئی جی سندھ نے سیکیورٹی پلان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے  پولیس کے تمام یونٹس کو ہدایات کیں کہ ’’محرام الحرام کے خصوصی دنوں میں منعقدہ تمام مجالس اور جلوسوں سمیت دیگر تقریبات کی سیکیورٹی کے لیے انتہائی ٹھوس اور غیر معمولی اقدامات بروئے کار لائے جائیں تاہم افرادی قوت کی فراہمی کو بھی ہرصورت یقینی بنایا جائے‘‘۔

    آئی جی سندھ نے تمام ضلعی ایس ایس پیز کو سیکیورٹی اقدامات کی خود نگرانی کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’تمام افسران یکم تا عاشورہ تک سیکیورٹی فول پروف بنائیں تاکہ کسی عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے‘‘۔

    اے ڈی خواجہ نے ڈی آئی جی ٹیکنیکل اینڈ ٹرانسپورٹ سندھ کو ہدایات دیں کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو پک اینڈ ڈراپ کی سروس مہیا کی جائے اور اس پلان پر عمل درآمد کے لیے اقدامات کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے۔

  • کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں مشروط کمی کا اعلان

    کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں مشروط کمی کا اعلان

      کراچی: حکومت سندھ اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کے بعد کراچی میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں معمولی کمی کا فیصلہ کیا گیا۔

    پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں نما یاں کمی کے بعد صو با ئی حکومتوں پر دبا و ہے کہ وہ بس اور وین کے کرایوں میں بھی کمی کا اعلان اور اس پر عملدرآمد بھی کروائیں اس حوالے سے سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ ممتاز حسین جا کھرانی اور ٹرانسپورٹرزکےدرمیان مذاکرات ہو ئے۔

    صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ میر ممتاز حسین جاکھرانی اور کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری کے درمیان ڈیڑھ گھنٹے تک مذاکرات جاری رہے ، کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ سندھ طحہٰ فاروقی بھی موجود تھے ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ میر ممتاز حسین جاکھرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے پاس وسائل کی کمی ہے  انہوں نے کہا کہ چنگ چی رکشہ والوں کے خالف آپریشن کیا جائے گا۔

     صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری نے بتایا کہ دس روپے تک کے کرائے میں کوئی کمی نہیں کی گئی ، جبکہ مزدا، منی بسوں، کوچز اور بسوں کے کرائے 15 سے کم کرکے 14، 16 سے کم کرکے 15 اور 17 سے کم کرکے 16 روپے کردیے گئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ تین سال قبل 24ہزار پبلک ٹرانسپورٹ تھیں، جس کی تعداد میں امن وامان کی ابتر صورتحال کی وجہ سے کمی آئی ہے ، صوبائی وزیر نے کہا کہ گرین بسوں کے کرائے میں بھی کمی کی جائے گی

     مزاکرات میں حکومت نے بمشکل تمام ٹرانسپورٹرز کو راضی کیا کہ وہ کرایوں میں نام کی ہی سہی کمی کردیں لیکن ٹرانسپورٹرز یہ شرط بھی عائد کردی کہ چنگچی رکشوں پر پابندی لگائی جائے ،سب ہی واقف ہیں کہ چنگچی رکشہ کو شاہراہوں سے مستقل دور رکھنا فی الوقت آسان نہیں کیو نکہ چنگچی والے بھی اپنے پیچھے مضبو ط سہارا رکھتے ہیں ان حا لات میں رہے غربت کے ما رے مسافر تو ان کی سنتا کون ہے۔

  • ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی نہ ہونا باعث تشویش ہے،حق پرست اراکین

    ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی نہ ہونا باعث تشویش ہے،حق پرست اراکین

    کراچی: متحد ہ قومی موومنٹ کے منتخب اراکین سندھ اسمبلی نے ملک میں گزشتہ دنوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود صوبہ سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

    ایک مشترکہ بیان میں حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی نے کہا کہ صوبہ بھر میں اکثریت عوام پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرتے ہیں لیکن پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے بعد ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے ۔

    لیکن صوبہ سندھ میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کیلئے حکومت کی جانب سے کوئی اقدام نہیں اُٹھایا گیا اور ٹرانسپورٹ مافیا کوعوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے جو حکومتی بددیانتی کا کھلا ثبوت ہے۔

    حق پرست اراکین اسمبلی نے کہا کہ کرایوں میں کمی نا ہونے سے ٹرانسپورٹ مافیا کو یومیہ لاکھوں روپے کا فائدہ پہنچ رہا ہے اور صوبے کے عوام پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔

    حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے فی الفور پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کے احکامات جاری کرے ۔