Tag: Transportation

  • نیوم سٹی : سعودی عرب میں اب ٹیکسیاں اڑیں گی

    نیوم سٹی : سعودی عرب میں اب ٹیکسیاں اڑیں گی

    ریاض : سعودیہ کے نئے زیر تعمیر شہر نیوم کے منصوبے کے سربراہ نظمی النصر نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ بہت جلد نیوم سٹی میں اڑنے والی ٹیکسیاں دستیاب ہوں گی۔

    ان کی طرف سے یہ بات سعودی گرین انیشیٹو کے سلسلے میں شرم الشیخ میں تبادلہ خیال کے دوران سامنے آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے ہی نیوم میں 15 ہیلی کاپٹر استعمال میں لاچکے ہیں اور اب ماحول دوست ہوا بازی نظام کی تشکیل پر کام کررہے ہیں۔

    گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نیوم سٹی کے لیے پانی کے بار بار صفائی کے استعمال کیے جانے اور اس سلسلے میں تجارتی و صنعتی سطحوں پر اس پانی کی کھپت کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    نظمی النصر کے مطابق یہ نیوم سٹی ہی ہے جس میں پہلا مرکز قائم کیا گیا ہے جو صاف توانائی اور گرین ہائیڈروجن کی تیاری میں مدد دے گا۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ادارہ تحقیق و ایجاد پر اس لیے بھی فوکس کرے گا تاکہ قدرتی وسائل بھی محفوظ رہیں اور ماحولیات کا بھی تحفظ کیا جائے۔

    نظمی النصر نے کہا اس پر کام ہو گا کہ نیوم میں قائم ہونے والے لائن سٹی کی 100 ملین کی آباد نیوم کے صرف پانچ فیصد حصے میں رہ رہی ہو۔ لائن سٹی کی آبادی امریکی شہر نیو یارک کی آبادی کے قریب ہونےکا امکان ہے۔

  • سعودی عرب میں ملازمت کے نئے مواقع، حکومت کا اہم اقدام

    سعودی عرب میں ملازمت کے نئے مواقع، حکومت کا اہم اقدام

    ریاض : سعودی عرب میں حکومت ملازمت کے مزید مواقع پیدا کرنے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے، اس حوالے سے ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں اہم اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر ٹرانسپورٹ صالح بن ناصر الجاسر نے کہا ہے کہ اگلے سال کے دوران 18 پیشوں کو مقامی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں، مملکت سعودی وژن 2030 کے مطابق ملازمت کے مزید مواقع کے لیے کوشاں ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت ریاض میں مقامی فورم سے خطاب کرتے ہوئے ناصر الجاسر نے بتایا کہ مملکت کا ٹرانسپورٹیشن سیکٹر اپنی تمام خدمات میں سعودی شہریوں کے تناسب کو بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

    سعودی وزیر نے کہا کہ ٹرانسپورٹیشن کا نظام اپنی تمام خدمات میں لوکلائزیشن کے تناسب کو بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ ہم شریک پائلٹ کے پروفیشن کے لیے مکمل لوکلائزیشن کے قریب ہیں اور جلد پائلٹوں کی مکمل لوکلائزیشن حاصل کر لی جائے گی۔

    سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مملکت کے پاس ایک وسیع اور جامع حکمت عملی ہے جو لوکلائزیشن اور مقامی مواد کے درمیان فرق کرنے میں مدد کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ مقامی مواد ان ریگولیٹری اور قانون سازی ٹولز میں سے ایک ہے جسے مختلف ممالک مخصوص حدود میں استعمال کرتے ہیں تاکہ تصفیہ کے لیے وسیع تر حکمت عملیوں اور پالیسیوں کو حاصل کیا جاسکے۔

    سعودی وزیر سرمایہ کاری کے مطابق مملکت غیر ملکی سرمایہ کاروں کی مدد سے لوکلائزیشن حاصل اور مقامی مواد میں اضافہ کرسکتی ہے۔

    خالد الفالح نے مزید کہا کہ مقامی مواد پر توجہ مرکوز کرنے اور بڑھا چڑھا کر پیش کرنے سے غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ملک کی کارکردگی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

    سعودی وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر ابراہیم الخریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی وژن 2030 کے تحت بیان کردہ اہداف کے لیے ایک منفرد کاروباری ماڈل کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وژن 2030 میں بیان کردہ اہداف روایتی طریقوں سے حاصل نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
    بندر ابراہیم الخریف نے کہا کہ یہ تصور ایک جامع منصوبے کی نمائندگی کرتا ہے جس کے تحت پروڈکٹ سے لے کر خدمات، عملہ، تربیت اور ٹیکنالوجی تک کئی عناصر آتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : سعودی عرب میں ایک بار پھر کاروبار اور ملازمتوں کے مواقع

    سعودی وزیر صنعت و معدنی وسائل نے مزید کہا کہ مقامی مواد مملکت کی صنعتوں، خدمات اور قدرتی وسائل کے معاشی اثرات کو بڑھانے کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مقامی مواد کی ترقی میں اس کی شرکت کو بڑھانے کے لیے نجی شعبے کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

  • سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، الیکشن کمیشن کا اہم اقدام

    سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، الیکشن کمیشن کا اہم اقدام

    کراچی : سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا دوسرے مرحلے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں، الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت سے ٹرانسپورٹیشن پلان مانگ لیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے کے 16اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ24جولائی کو شیڈول ہے۔

    کراچی اور حیدرآباد کے علاوہ اندرون سندھ کے شہروں دادو، جامشورو، ٹھٹھہ، سجاول اور دیگراضلاع میں بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکریٹری سندھ کو لکھے گئے خط میں انتخابات کے انعقاد کیلئے5ہزار سے زائد گاڑیوں کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے14جولائی تک ٹرانسپورٹیشن پلان دینے کی ہدایت دی ہے۔ انتخابی سامان وعملے کی پولنگ اسٹیشنز تک ترسیل کے لیے گاڑیاں درکار ہوں گی۔

    ذرائع کے مطابق سندھ میں دوسرے مرحلے میں بلدیاتی الیکشن کے لیے9ہزار پولنگ اسٹیشن بنائے جارہے ہیں، کراچی کے7اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کےلیے5ہزار پولنگ اسٹیشن ہونگے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام ڈی آر اوز کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن سے مقررہ حد کے فاصلے پر انتخابی کیمپ قائم کرنے کی اجازت دی جائے۔

  • دبئی ایکسپو2020 میں دنیا کی جدید ٹرین متعارف

    دبئی ایکسپو2020 میں دنیا کی جدید ٹرین متعارف

    دبئی : ایکسپو2020 دبئی اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری و ساری ہے اور دنیا بھر سے آنے والے سیاح نمائش میں موجود اشیاء اور سہولیات سے مستفید ہورہے ہیں۔

    اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے وہاں آنے والے مہمانوں کو دی جانے والی سہولیات کیلئے مزید اہم اقدامات کیے ہیں جس کی وجہ سے ایکسپو کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔

    Expo 2020 Dubai: This young 'train' driver takes schoolkids on a free tour  around the site - News | Khaleej Times

    اس حوالے سے دبئی ایکسپو2020 میں دنیا بھر سے شرکت کیلئے آنے والے افراد کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے دنیا کی پہلی کمپریسڈ ایئر ٹرین متعارف کرائی گئی ہے۔

    Expo Explorer"...the world's first air train - Teller Report

    انتظامیہ کی جانب سے دبئی میں دنیا کی پہلی کمپریسڈ ایئر ٹرین متعارف کرائی گئی ہے اس قدام کا مقصد سیاحوں کو دی جانے والی ٹرانسپورٹ سہولیات کو آرام دہ اور بہتر بنانا ہے۔

    VIDEO: Expo Explorer gives visitors a glimpse into the future of  transportation - GulfToday

    مذکورہ ایکسپوایکسپرولر نامی یہ ایئر ٹرین سیاحوں کو دبئی کی سیر کراتی ہے، جو کمپریسڈ ہوا پر چلتی ہے، اس ٹیکنالوجی کو دنیا میں پہلی بار دبئی میں استعمال کیا گیا ہے۔

  • سی این جی کی قیمت ایک سو چار روپے فی کلو، ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی اضافہ

    سی این جی کی قیمت ایک سو چار روپے فی کلو، ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی اضافہ

    کراچی : سی این جی کی قیمت سو کا ہندسہ عبور کرگئی، ایک سو چار روپے فی کلو فروخت کی جائے گی، اسٹیشن مالکان نے سی این جی فی کلو کے بجائے فی لیٹر سے فروخت کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کے بعد گاڑی مالکان، ٹرانسپورٹر، مسافروں سمیت طلباء وطالبات سب ہی پریشان ہوگئے ہیں۔

    کراچی ٹرانسپورٹ اونرز نے دس روز بعد مزید دس روپے کرایہ بڑھانے کا اعلان کردیا۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت سی این جی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے، بصورت دیگر کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہوجائے گا۔

    علاوہ ازیں سی این جی اسٹیشن اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آج سے گیس کی فروخت فی کلو کے بجائے79روپے فی لیٹر کے حساب سے کی جائے گی۔

    اس حوالے سے ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک خدا بخش کا کہنا ہے کہ اوگرا سے سی این جی کی کلو کے بجائے لیٹر میں فروخت کے لیے رابطہ کررہے ہیں کیونکہ سی این جی سیکٹرکی بقاء بھی لیٹر میں فروخت سے ممکن ہے۔