Tag: Transporters

  • کراچی میں لاک ڈاؤن ، ٹرانسپورٹرز پیسے کمانے کیلیے مختلف حربے استعمال کرنے لگے

    کراچی میں لاک ڈاؤن ، ٹرانسپورٹرز پیسے کمانے کیلیے مختلف حربے استعمال کرنے لگے

    کراچی : شہرقائد میں ٹرانسپورٹرز لاک ڈاؤن کے دوران پیسے کمانے کیلئے مختلف حربے استعمال کرنے لگے ، گڈاپ پولیس نے کراچی سے حیدرآباد مسافروں کو ٹرک میں لیجانے کی کوشش ناکام بنادی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں لاک ڈاؤن کا تیسرا روز ہے، اس دوران ٹرانسپورٹرپیسےکمانے کےلیے مختلف حربے استعمال کرنے لگے ، کراچی سے حیدرآباد مسافروں کو ٹرک میں لیجانے کی کوشش کی تاہم گڈاپ پولیس نے ٹرانسپورٹر کی کوشش ناکام بنادی۔

    گڈاپ پولیس نے کارروائی کے دوران چیک پوسٹ پر ٹرک کو روک کر تلاشی لی اور 25افرادکواتارلیا، پولیس کا کہنا تھا کہ مسافروں کو وارننگ کے لیے دو گھنٹے روکا گیا،کراچی سے حیدرآباد کا 300 روپے کرایہ لیاجارہا تھا۔

    پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور کےخلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

    دوسری جانب وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت لوگوں کو کورونا وائرس سے بچانا چاہتی ہے، کچھ لوگ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کررہے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ سےگزارش ہےمزید سخت اقدامات کریں۔

    اویس قادرشاہ نے مراد علی شاہ سے درخواست کی کہ کرفیو نافذ کریں اور کہا ذخیرہ اندوزی برداشت نہیں ،نشاندہی پر سخت کارروائی ہوگی۔

  • بسوں‌ کے خلاف کریک ڈاؤن، ٹرانسپورٹر نے ہڑتال کی دھمکی دے دی

    بسوں‌ کے خلاف کریک ڈاؤن، ٹرانسپورٹر نے ہڑتال کی دھمکی دے دی

    کراچی: متحدہ ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن نے شہر میں جاری بسوں کے کریک ڈاؤن کے خلاف منگل کو شہر میں پہیہ جام کی دھمکی دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک بڑھتے ہوئے حادثات اور انسانی جانوں کے ضیاع پر وزیر ٹرانسپورٹ کی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے بسوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا اور سیکڑوں بسوں کو بند کر کے ڈرائیورز کو گرفتار کرلیا۔

    ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے کریک ڈاؤں کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کو تمام تر صورتحال کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی ٹریفک کو خو مشہور کرنا چاہتے ہیں تاہم اب ایسا نہیں چلے گا۔

    پڑھیں: ’’ یونیورسٹی روڈ بس حادثہ، ساتھی طلبا سراپا احتجاج ‘‘

    ایسوسی ایشن نے صدر بادشاہ آفریدی نے کہا کہ 2 روز میں سیکڑوں بسیں مختلف تھانوں میں بند کی گئیں اور چالان بھرنے کے باوجود نہیں چھوڑی جارہی جبکہ ڈرائیورز کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: کراچی: یونیورسٹی روڈ پر بس لوگوں پر چڑھ دوڑی، 4 افراد جاں بحق

    انہوں نے کہا کہ شہر میں چلنے والی ٹرانسپورٹ مکمل فٹ اور قانونی اصولوں کے عین مطابق ہے اگر حکومت اور پولیس نے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ بند نہ کی تو منگل کو پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی۔

  • رینجرزاختیارات میں کمی کیخلاف ملک گیر احتجاج کیا جائے گا، عتیق میر

    رینجرزاختیارات میں کمی کیخلاف ملک گیر احتجاج کیا جائے گا، عتیق میر

    کراچی : آئل ٹینکرز آنرز ایسوسی ایشن ، ٹرانسپورٹرز اور تاجر برادری نے کہا ہے کہ رینجرز کواگرمکمل اختیارات نہ دیے گئے تو تمام طبقات کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پراحتجاج کریں گے ۔اور ہمیں زیادہ مجبور کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے تیل کی مصنوعات کی ترسیل معطل کردیں گے ۔

    ان خیالات کا اظہار کراچی پریس کلب میں تاجر رہنما عتیق میرنے آل پاکستان آئل ٹینکرز آنرز ایسوسی ایشن کے صدر یوسف شاہوانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہر میں امن وامان کیلئے اور ٹرانسپورٹرزاورتاجر برادری کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے رینجرز کو اختیارات ضروری ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ رینجرز کے اختیارات کے ساتھ ہی کراچی کا امن وسکون اور شہر کی روشنیوں کی بحالی ممکن ہے ،آئل ٹینکرز آنرز ایسوسی ایشن کے صدر یوسف شاہوانی کاکہنا تھا کہ ٹرانسپورٹر تنظیمیں اور تاجر برادری رینجر ز کے اختیارات میں کمی کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے ۔

     انہوں نے کہا کہ رینجرز کے اختیارات میں کمی پر خاموشی اختیار کی گئی تو کراچی میں ایک بار پھر جنگل کا قانون نافذ ہوجائے گا۔

    یوسف شاہوانی کاکہنا تھا کہ کراچی آپریشن کو سبوتاژ کرنے کی کسی بھی سازش کو ناکام بناکر رینجرز کو مکمل اختیارات کے ساتھ متحرک کریں۔

    اس سے قبل آل پاکستان آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نے رینجر کی حمایت میں شیریں جناح کالونی سے ریلی نکالی جو ضیاء الدین چوک ، نیٹی جیٹی پل ، ٹاور ، اور آئی آئی چندریگر روڈ سے ہوکر کراچی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی ۔

  • دھرنے: کراچی سے اندرون ملک تجارتی سامان کی ترسیل معطل

    دھرنے: کراچی سے اندرون ملک تجارتی سامان کی ترسیل معطل

    اسلام آباد میں جاری صورتحال کے سبب کراچی سے اندرون ملک تجارتی سامان کی ترسیل معطل کردی گئی ہے۔ یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس کے صدر کے مطابق ملک میں جاری سیاسی صورتحال کے سبب اندرون ملک سے تجارتی سامان کی کراچی آمد پہلے ہی بری طرح متاثر ہورہی تھی ۔

    تاہم ہفتے کی شب دھرنے کے شرکاء اور پولیس میں تصادم کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد کراچی سے بھی اندرون ملک تجارتی سامان کی ترسیل روک دی گئی ہے۔

    ٹرانسپورٹرز کے مطابق بے نظیر بھٹو کے سانحے کے نقصانات کی وجہ سے شدید خدشات کا شکار ہیں اور حفاظتی اقدام کے طور پر تجارتی سامان سے لدی گاڑیاں کراچی میں روکتے ہوئے بندرگاہ پر آئے ہوئے سامان کی لوڈنگ بھی بند کردی گئی ہے۔