Tag: Travel guide

  • سعودی عرب میں داخلے کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

    سعودی عرب میں داخلے کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

    کراچی: سعودی سول ایوی ایشن گاکا نے مملکت میں داخلے کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گاکا نے مملکت میں داخلے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری کیا ہے، جس میں سعودی ایئر لائن سمیت تمام ایئر لائنوں کو عمل درآمد کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔

    گاکا نے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے پاس ویزے اور پاسپورٹ کی اسکین کاپی کا ہونا لازمی قرار دے دیا ہے۔

    سعودی ایوی ایشن نے کہا ہے کہ اگر ویزے پر پاسپورٹ کے مطابق تفصیلات درج نہ ہوں تو ایئر لائن انتظامیہ اس صورت میں مسافروں کو بورڈنگ پاس جاری نہ کرے۔

    سعودی ایوی ایشن نے کہا ہے کہ غلط کاغذات پر سفر کرنے والے مسافروں کی رہائش اور واپسی کے اخراجات ایئر لائن انتظامیہ خود برداشت کرے گی۔

    گاکا کا کہنا ہے کہ ایئر لائن مسافر کو فوراً اگلی ہی پرواز سے واپس بجھوانے کی پابند ہوگی، اس حوالے سے تمام ایئر لائنز اپنے عملے کی ٹریننگ کریں، خلاف ورزی کی صورت میں ایئر لائن جرمانہ ادا کرے گی۔

  • پاکستان سے تھائی لینڈ جانے والے مسافروں کے لیے خوشخبری

    پاکستان سے تھائی لینڈ جانے والے مسافروں کے لیے خوشخبری

    کراچی : تھائی لینڈ حکومت نے پاکستان سے آنے والے فضائی مسافروں کے لیے خوشخبری سنادی، سفارت خانے نے پاکستان کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ نے پاکستان کے لیے تمام کیٹیگری کی ویزا سروس بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔اس سلسلے میں تھائی لینڈ کے سفارت خانے نے پاکستان کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔

    تھائی لینڈ سفارت خانہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان سے تھائی لینڈ جانے والوں کے لیے تمام ویزہ کیٹگریز کی سروس 20 ستمبر سے بحال کردی گئی ہیں۔ نئے سفری ہدایت نامے کے مطابق کورونا احتیاطی تدابیر کے لیے تمام مسافروں کو تھائی لینڈ میں 14 دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔

    اس کے علاوہ فوکیٹ، سموئی اور سنڈوکس سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر جانے سے متعلق ٹورازم اتھارٹی آف تھائی لینڈ کے احکامات کو مدنظر رکھنا ہوگا۔

    یاد رہے کہ کورونا وبا کے باعث تھائی لینڈ نے سفری پابندی عائد کی تھی، کورونا وائرس کیسز میں کمی کے بعد تھائی لینڈ نے پاکستان کے لیے تمام کیٹیگری کی ویزا سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔