Tag: Travis Head

  • بھارتیوں سے ایک بار پھر غلطی، ٹریوس ہیڈ کی وکٹ کا کریڈٹ اداکار ورون دھون کو دے دیا

    بھارتیوں سے ایک بار پھر غلطی، ٹریوس ہیڈ کی وکٹ کا کریڈٹ اداکار ورون دھون کو دے دیا

    سوشل میڈیا پر مزاحیہ انداز میں اداکار ورون دھون نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل میں ٹریوس ہیڈ کے آؤٹ ہونے کا کریڈٹ لیا۔

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل میں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت اور آسٹریلیا کا مقابلہ ہوا، اس میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 264 رنز بنائے تھے۔

    بھارتی ٹیم کیلئے میچ میں سب سے بڑا خطرہ آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ تھے تاہم، بھارتی اسپنر ورون چکرورتی نے اپنی شاندار بولنگ سے ٹریوس ہیڈ کی وکٹ اڑائی۔

    جیسے ہی بھارتی اسپنر ورون چکرورتی نے ٹریوس ہیڈ کو آؤٹ کیا تو بھارت کے پرجوش مداحوں نے غلطی سے ورون دھون کو انسٹاگرام پر اہم وکٹ پر مبارکباد دی۔

    اسی موقعے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اداکار ورون دھون نے انہیں درست کرنے کے بجائے طنزیہ پیغام کے ساتھ ان کا مذاق اڑایا، کرکٹ کے ایک پوجوش مداح نے ورون کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹریوس کا وکٹ لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا، جس پر اداکار نے لکھا جادوئی اسپنر ہوں۔

  • ٹریوس ہیڈ نے میچ کا ٹرننگ پوائنٹ بتادیا

    ٹریوس ہیڈ نے میچ کا ٹرننگ پوائنٹ بتادیا

    لاہور: پہلے ایک روزہ میچ کے ہیرو آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ نے میچ کا ٹرننگ پوائنٹ بتادیا۔

    تفصیلات کے مطابق آن لائن پریس کانفرنس میں ٹریوس ہیڈ نے کہا کہ دوپہر کے وقت بیٹنگ تھی اس لئےاچھا پلیٹ فارم بنا، نئے بال سے بیٹنگ کرنا آسان تھا،مجھے موقع ملااو رمیں اس کے مطابق کھیلا۔

    آسٹریلوی بیٹر کا کہنا تھا کہ ہمیں اندازہ تھا کہ اوس کی وجہ سے مشکل ہو سکتی ہے، پلیٹ فارم اچھا ملا تو مڈل آرڈر نے بھی اپنا حصہ ڈالا اور کامیابی ملی۔

    پہلے ایک روزہ میچ کے مین آف دی میچ کا مزید کہنا تھا کہ اسکواڈ میں شامل دو کھلاڑی کرونا کا شکار ہوئے جبکہ ایک انجرڈ ہوا تاہم کھلاڑیوں نے تمام معاملات کو پس پشت ڈالتے ہوئے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: ‘میرے آؤٹ ہونے پر میچ ہاتھ سے نکل گیا

    واضح رہے کہ آسٹریلیا نے گذشتہ روز پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 88 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیکر تین میچوں پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

    آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ نے شاندار سینچری اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ بولنگ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھائی اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

    اس سے قبل بینو قادر ٹیسٹ سیریز بھی مہمان ٹیم اپنے نام کرچکی ہے۔