Tag: Treasure found

  • تعمیرات کیلئے کھدائی کے دوران بھاری مالیت کا خزانہ برآمد

    تعمیرات کیلئے کھدائی کے دوران بھاری مالیت کا خزانہ برآمد

    بھارت میں عمارت کی تعمیر کیلئے کی جانے والی کھدائی کے دوران مزدوروں کے ہاتھ خزانہ لگ گیا، اطلاع ملنے پر وہ خزانہ حکومتی تحویل میں لے لیا گیا۔

    بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع جنگاؤں پیمبرتی کے رہائشی نرسمہا نے ایک ماہ قبل رئیل اسٹیٹ کے منصوبے سے 11ایکڑ اراضی خریدی تھی۔

    خریدار نے عمارت کی تعمیر کی غرض سے اس ناہموار زمین پر صفائی اور کھدائی کا کام شروع کروایا، اس سلسلے میں جدید مشینوں کا استعمال کیا گیا تھا۔

    زمین پر صفائی کا کام جاری تھا کہ اسی دوران مزدوروں کو وہاں موجود 5 کلو خزانہ ایک گھڑے کی شکل میں نظر آیا، جس کو توڑ کر دیکھنے پر کام کرنے والے مزدور حیرت زدہ رہ گئے۔

    اس خرانے میں تقریباً 18 پونڈ سونے کے طلائی زیورات سکے اور 2 کلو چاندی کے زیوارت اور دیگر قیمتی اشیاء بھی شامل ہیں۔

    اس اطلاع کے ساتھ مقامی عوام کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اور محکمہ مال کے عہدیدار مقام پر پہنچ گئے اور پولیس کی موجودگی میں محکمہ مال کے عہدیداروں نے برآمد خرانے کو اپنے قبصہ میں لیا۔

  • ملتان :  80 سال سے بند پڑے کمرے سے خزانہ نکل آیا

    ملتان : 80 سال سے بند پڑے کمرے سے خزانہ نکل آیا

    ملتان : احاطہ کچہری میں کھدائی کے دوران 80 سال سے بند پڑے کمرے سے خزانہ نکل آیا، خزانے میں اشرفیاں، بھاری مقدار میں سونا اور انگریز دور کا اسلحہ شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں احاطہ کچہری میں بند کمرے سے کھدائی کےدوران مبینہ خزانہ نکل آیا، انتظامیہ نے معاملہ خفیہ رکھنے کی کوشش کی اور ڈی سی کے حکم پر پولیس تعینات کردی گئی ہے۔

    نئی عدالتوں کی تعمیر کے لیے کچہری میں کھدائی کاسلسلہ جاری تھا کہ کھدائی کے دوران احاطہ کچہری میں 80 سال سے بند کمرے سے خزانہ ملا، خزانے میں اشرفیاں، بھاری مقدار میں سونا اور انگریزدورکا اسلحہ شامل ہیں، جس کے بعد کمرہ کو سیل کردیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ خزانے کو حاصل کرنے کے لئے مختلف محکموں پرمشتمل کمیٹی بنےگی، کمیٹی کی نگرانی میں دوبارہ کھدائی اور کمرے میں موجود اشیاکا جائزہ لیا جائے گا۔

    ضلعی جج کو معاملے سے فوری آگاہ کردیا گیا ہے، انہوں نے سول جج کو جگہ کا معائنہ کرنے کی ہدایت کی۔