Tag: Treasury

  • پی آئی اے کی جانب سے 40 ارب روپے کے ٹیکس خزانے میں جمع نہ کرائے جانے کا انکشاف

    پی آئی اے کی جانب سے 40 ارب روپے کے ٹیکس خزانے میں جمع نہ کرائے جانے کا انکشاف

    کراچی: قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی جانب سے 40 ارب روپے کے ٹیکس خزانے میں جمع نہ کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سالانہ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پی آئی اے نے 2020 میں 39 ارب 77 کروڑ روپے کے مختلف وصول شدہ ٹیکس قومی خزانے میں جمع نہیں کرائے۔

    رپورٹ کے مطابق پی آئی اے نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، ایف ای ڈی انٹرنیشنل، وِد ہولڈنگ ٹیکس وصول کیے، قومی ایئرلائن نے ایمبارکیشن ٹیکس، سیکیورٹی چارجز، انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ چارجز بھی وصول کیے۔

    ذرائع کے مطابق گورنمنٹ ایئر پورٹ ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسز کو 45 یوم میں جمع کرانا ضروری تھا، 2020-2021 کے مالی سال میں ٹیکسز ایف بی آر اور سی اے اے کو جمع کرائے جانے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق 2019 میں بھی وصول کردہ 38 ہزار ملین (38 ارب) روپے سے زائد کے ٹیکسز متعلقہ اداروں کو ادا نہیں کیے گئے، ٹیکسز کی عدم ادائیگی پر آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے بھی اعتراضات عائد کیے۔

    ذرائع کے مطابق آڈیٹرز اعتراضات پر ایئر لائن انتظامیہ نے جواب دیا کہ 2022 میں 67 ملین (6 کروڑ 70 لاکھ) روپے جمع کرا دیے گئے ہیں، اور باقی رقم بھی جلد از جلد ادا کر دی جائے گی۔

  • امریکا نے حزب اللہ کے دو پارلیمانی اراکین پر پابندی عائد کردی

    امریکا نے حزب اللہ کے دو پارلیمانی اراکین پر پابندی عائد کردی

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خزانہ نے حزب اللہ کے پارلیمانی اراکین پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’دنیا کوایران اور اس کی گماشتہ دہشت گرد تنظیموں کے استحصال سے بچانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے‘۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی ٹرمپ انتظامیہ نے لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے مزید تین کارکنان پر پابندیاں عاید کردیں۔ان میں لبنانی پارلیمان کے دو منتخب ارکان بھی ہیں۔ان پر اپنا اثرورسوخ بروئے کار لاتے ہوئے حزب اللہ کی سیاسی ومالی معاونت کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکا کے محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ حزب اللہ کی سیاسی اور سکیورٹی کی شخصیات کو اپنے عہدوں سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے تنظیم کے ضرررساں ایجنڈے کی معاونت اور ایران کے آلہ کار کا کردار ادا کرنے پر دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔

    امریکی محکمہ خزانہ نے لبنانی پارلیمان کے جن دو ارکان پر پابندیاں عاید کی ہیں، ان کے نام امین شری اور محمد حسن رعد ہیں، ان کے علاوہ شیعہ ملیشیا کےایک سکیورٹی عہدے دار وفیق صفا بھی امریکا کی ان نئی پابندیوں کی زد میں آگئے ہیں۔

    محکمہ خزانہ کے انڈر سیکریٹری برائے دہشت گردی اور مالیاتی انٹیلی جنس سیگل مینڈلکر نے ایک بیان میں کہا کہ حزب اللہ اپنے کارکنان کو لبنانی پارلیمان میں اداروں کی مالیاتی اور سکیورٹی مفادات کے لیے حمایت کے حصول کی غرض سے استعمال کررہی ہے اور ایران کی تخریبی سرگرمیوں کو تقویت دے رہی ہے۔

    انھوں نے بیان میں مزید کہا کہ حزب اللہ لبنان اور خطے بھر کی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرے کا موجب ہے اور وہ یہ سب کچھ لبنانی عوام کی قیمت پر کررہی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارکے مطابق امریکا لبنانی حکومت کی اپنے اداروں کو ایران اور اس کی گماشتہ دہشت گرد تنظیموں کے استحصال سے بچانے کے لیے کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا تاکہ وہ لبنان کے ایک پُرامن اور خوش حال مستقبل کو محفوظ بنا سکے۔

    غیر ملکی میڈیا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ محکمہ خزانہ نے حزب اللہ کے دو قانون سازوں کو بلیک لسٹ قراردیا ہے، اب امریکی شہری اورادارے ان کے ساتھ کوئی کاروبار نہیں کرسکیں گے،ان کے علاوہ سرکردہ بین الاقوامی بنک بھی ان کے ساتھ کوئی مالی لین دین نہیں کریں گے۔

    امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدے دار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں اب دوسری اقوام کے لیے یہ یقین کرنے کا وقت آگیا ہے اور وہ یہ تسلیم کریں کہ حزب اللہ کے سیاسی ونگ اور اس کے عسکری بازو میں کوئی فرق نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کا کوئی بھی رکن جو کسی سیاسی عہدے کا امیدوار ہے تو اس کو جان لینا چاہیے کہ وہ کسی سیاسی دفتر کی چھتری تلے چھپ نہیں سکتا ہے۔

  • نیوزی لینڈ کے بجٹ کے لیے حکومتی سسٹم پر سائبر حملہ

    نیوزی لینڈ کے بجٹ کے لیے حکومتی سسٹم پر سائبر حملہ

    ولنگٹن : کیوی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران ہیکرز نے بجٹ دستاویز حاصل کرنے کےلئے حکومتی سسٹم پر دو ہزار مرتبہ حملہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکومت نے کہا ہے کہ اس ہفتے پیش کیے جانے والے بجٹ کی دستاویزات لیک ہونے کے پیچھے سائبر حملہ آوروں کا ہاتھ تھا۔

    نیوزی لینڈ کے وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے بجٹ دستاویزات منظم طریقے سے دانستہ طور پر لیک کیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران ہیکرز نے بجٹ دستاویز حاصل کرنے کے لیے حکومتی سسٹم پر دو ہزار مرتبہ حملہ کیا جو جزوی طور پر کامیاب رہا۔

    کیوی وزیر خزانہ نے کہا کہ انٹیلی جینس سروسز کے مشورے پر واقعے کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی ہے اور نیوزی لینڈ کا بجٹ (آج)جمعرات کو پیش کیا جائے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی نیشنل پارٹی نے حکومتی سسٹم پر سائبر حملہ کرکے بجٹ سے دو روز قبل ہی بجٹ دستاویز لیک کردی تھیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا خیال رہے کہ مذکورہ سائبر حملوں کے پیچھے مین اپوزیشن جماعت نیشنل پارٹی سائبر حملوں میں ملوث ہے ترجمان نے حکومتی سسٹم پر سائبر حملے کی تردید کی ہے۔