Tag: treasury bills

  • پاکستانی حکومتی بانڈز میں غیرملکی سرمایہ کاری 2 ارب ڈالر 80کروڑ ڈالر تک جا پہنچی

    پاکستانی حکومتی بانڈز میں غیرملکی سرمایہ کاری 2 ارب ڈالر 80کروڑ ڈالر تک جا پہنچی

    اسلام آباد : پاکستانی حکومتی بانڈز میں غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 2 ارب ڈالر اسی کروڑ ڈالر تک جا پہنچا، غیرملکی سرمایہ کاروں میں بڑی تعداد امریکی اوربرطانوی مالیاتی اداروں کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی کپیٹل مارکیٹس میں غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافےکارجحان ہے، پاکستانی حکومتی بانڈز میں غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم دوارب ڈالراسی کروڑڈالر سےتجاوزکرگیا تک جا پہنچا۔

    ٹی بلزم یں رواں مالی سال 30 جنوری تک دوارب 77 کروڑ90 لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ پاکستان انوسٹمنٹ بانڈزمیں سرمایہ کاری کاحجم 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا۔

    زیرغورعرصےمیں ایکیوٹی سےتین کروڑساٹھ ڈالرکاانخلاء بھی دیکھاگیا، غیرملکی سرمایہ کاروں میں بڑی تعداد امریکی اوربرطانوی مالیاتی اداروں کی ہے۔

    مزید پڑھیں : اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں ریکارڈ اضافہ

    انڈسٹری تجزیہ کاروں کے مطابق شرح سودمیں اضافےاورروپے کی قدرمیں کمی کےباعث ٹی بلزغیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہوگئےہیں اور ماہرین کوامید ہےحکومتی بانڈزمیں مزیدسرمایہ کاری متوقع ہے۔اوراس سےڈیٹ مارکیٹ کومزید فروغ بھی ملےگا۔

    گذشتہ ہفتے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کاحجم ڈھائی ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا، ٹی بلزمیں رواں مالی سال 23 جنوری تک 2 ارب 56 کروڑ 80 لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز میں سرمایہ کاری کاحجم 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالررہا۔

  • حکومتی بانڈز میں غیر ملکی سرمایہ کاری 2 ارب 25کروڑ ڈالر تک جا پہنچی

    حکومتی بانڈز میں غیر ملکی سرمایہ کاری 2 ارب 25کروڑ ڈالر تک جا پہنچی

    کراچی : ملکی تاریخ میں پہلی بارحکومتی بانڈزمیں ایک ہی روز میں ریکارڈ سرمایہ کاری ہوئی ہے اور پہلےسات ماہ میں حکومتی بانڈز میں سرمایہ کاری کا حجم2 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی کپیٹل مارکیٹس میں غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافے کا رجحان ہے، رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں حکومتی بانڈز میں سرمایہ کاری کاحجم دو ارب پچیس کروڑ اسی لاکھ ڈالررہا۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ٹی بلز میں رواں مالی سال 16 جنوری تک 2 ارب 23 کروڑ 40 لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز میں سرمایہ کاری کا حجم 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالررہا۔

    مرکزی بینک کے مطابق زیر غور عرصے میں ایکیوٹی سے پانچ کروڑ ڈالرکا انخلاء بھی دیکھا گیا، غیرملکی سرمایہ کاروں میں بڑی تعداد امریکی اور برطانوی مالیاتی اداروں کی ہے، برطانیہ سےایک روزمیں 45کروڑ 65لاکھ ڈالر اور امریکا سے ایک روز میں7کروڑ97 لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری آئی۔

    مزید پڑھیں : ملکی زرمبادلہ ذخائر 18ارب 12 کروڑ ڈالر تک جا پہنچے

    انڈسٹری تجزیہ کاروں کےمطابق شرح سودمیں اضافےاورروپے کی قدرمیں کمی کے باعث ٹی بلز غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہوگئے ہیں، ماہرین کوامید ہےحکومتی بانڈزمیں مزیدسرمایہ کاری متوقع ہے۔

    یاد رہے اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ نومبر2019میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم90 کروڑ41لاکھ ڈالراور براہ راست سرمایہ کاری کا حجم20کروڑ ڈالر رہا۔

    نومبر میں حکومتی ٹی بلز، انویسمنٹ بانڈز میں70کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی، رواں مالی جولائی سے نومبر کے دوران 2 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ 5 ماہ میں 85کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی۔

  • ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 1 ارب ڈالرسے تجاوز کرگیا

    ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 1 ارب ڈالرسے تجاوز کرگیا

    اسلام آباد : پاکستانی کپیٹل مارکیٹس میں غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافےکارجحان ریکارڈ کیا جارہا ہے اور ٹی بلزمیں غیرملکی سرمائے کا حجم ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکومتی بانڈزمیں غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ غیرملکیوں کی ٹی بلزمیں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا، یکم جولائی سے اب تک غیرملکی سرمایہ کاروں نے ایک ارب سات کروڑبیس لاکھ ڈالرکے ٹی بلزخریدے، سرمایہ کاروں میں بڑی تعداد امریکی اوربرطانوی مالیاتی اداروں کی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق صرف نومبرمیں ٹی بلزمیں غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم تریسٹھ کروڑدس لاکھ ڈالررہا ، شرح سود میں اضافے اور مارکیٹ بیسڈ ایکس چینج ریٹ کے باعث ٹی بلزغیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ہوگئے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹی بلز میں سرمایہ کاری کا حجم دوارب ڈالر سے تجاوز کر جانے کا امکان ہے۔

    مزید پڑھیں : 4 ماہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ میں ریکارڈ اضافہ

    یاد رہے چند روز قبل اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ جولائی تا اکتوبر براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم پینسٹھ کروڑ ڈالر رہا، جو گزشتہ سال اسی عرصے میں انیس کروڑانیس لاکھ ڈالرتھا، غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافے کے باعث پاور سیکٹرمیں خاطر خواہ سرمایہ کاری دیکھنے میں آئی۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا اکتوبرمیں غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم دس کروڑاناسی لاکھ ڈالر رہا جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں غیرملکی سرمایہ کاری میں ایک سوچھ فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

    اعداد و شمار کے مطابق جولائی تااکتوبر پورٹ فولیو سرمایہ کاری کاحجم ایک کروڑ چھپن لاکھ ڈالر رہا، سب سے زیادہ سرمایہ کاری ناروے سے آئی جبکہ دوسرے نمبر پر چین ہے۔

  • 12 روز میں ملک میں ریکارڈ غیر ملکی سرمایہ کاری

    12 روز میں ملک میں ریکارڈ غیر ملکی سرمایہ کاری

    کراچی: پاکستان میں ماہ نومبر کے ابتدائی 12 روز میں برطانیہ سے 16 کروڑ 95 لاکھ ڈالر جبکہ امریکا سے 9 کروڑ 26 لاکھ ڈالر ٹریژری بلز سرمایہ کاری ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ٹریژری بلز (غیر ملکی سرمایہ کاری) نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ صرف یکم سے 12 نومبر تک ٹریژری بلز میں سرمایہ کاری 26 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

    رپورٹ کے مطابق ٹریژری بلز میں برطانیہ سے 16 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، نومبر کے 12 روز میں ٹریژری بلز میں امریکا سے 9 کروڑ 26 لاکھ ڈالر سرمایہ کاری ہوئی۔

    متحدہ عرب امارات سے ٹریژری بلز میں 50 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ یکم جولائی سے اب تک غیر ملکی سرمایہ کاری 71 کروڑ 10 لاکھ ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔

    اس عرصے کے دوران ٹریژری بلز اور پاکستان انوسیمنٹ بانڈز کی مد میں امریکا سے 42 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جبکہ برطانیہ سے ٹریژری بلز میں 27 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سرمایہ کاری ہوئی۔

    خیال رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک اپنی ایک رپورٹ میں کہہ چکا ہے کہ پاکستان کے آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد کافی حد تک بحال ہوا ہے، آئندہ مالی سال پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کا امکان ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پروگرام سے ملٹی، بائی لیٹرل ذرائع سے فنانسنگ کا حصول بہتر ہوگا۔ یہ اقدام پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں بھی اضافے کا باعث بنے گا۔