جے پور : بارشوں کے دوران اکثر حادثات رونما ہوتے ہیں ان میں کچھ حادثات اس قدر سنگین نوعیت کے ہوتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی خوف سے کانپ جاتے ہیں۔
کچھ ایسا ہی واقعہ بھارت کے شہر جودھ پور میں پیش آیا جہاں مون سون کی بارشوں کے موسم میں ایک مصروف سڑک پر ایک بھاری درخت اچانک موٹر سائیکل سواروں پر گر پڑا۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین افسوس اور ہمدردی کا اظہار کررہے ہیں،
Rajasthan(India) A tree fell on a moving scooty in Jodhpur, 3 youths riding on the scooty Scooter were injured pic.twitter.com/gzgNjwOeuh
— BREAKING NEWS BULLETIN DAILY (@bulletindaily) May 30, 2023
مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اچانک گرنے والا درخت موٹر سائییکل سواروں کو تقریباً کچل کر رکھ دیتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تینوں افراد درخت کے بڑے حصے کے نیچے دب گئے، موقع پر موجود راہگیر فوری طور پر ان کی مدد کے لیے دوڑے اور ان کو شدید زخمی حالت میں اٹھا کر فوری طبی امداد دی۔
رپورٹ کے مطابق بعد ازاں زخمیوں کو مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔