Tag: tree plantation campaign

  • شجر کاری مہم ، خیبر پختونخواہ حکومت  کل 20 لاکھ پودے لگائے گی

    شجر کاری مہم ، خیبر پختونخواہ حکومت کل 20 لاکھ پودے لگائے گی

    پشاور : خیبر پختونخواہ حکومت کل شجر کاری مہم میں 20 لاکھ پودے لگائے گی، پودے لگانے کے سلسلے 853 ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹائیگر فورس ڈے کے موقع پر شجر کاری مہم میں خیبر پختونخواہ حکومت کل 20 لاکھ پودے لگائے گی، وفاقی حکومت کی جانب سے دیئے گئے ہدف 9 لاکھ کی بجائے 20لاکھ پودے لگیں گے۔

    تمام ڈویژن میں پودے لگانے کےسلسلے 853 ایونٹس کا انعقاد کیا جائےگا اور کمشنرزمتعلقہ ڈویژن میں پودےلگانےکےعمل میں شریک اور نگرانی کریں گے۔

    خیال رہے ٹائیگرزفورس ڈے کے موقع پر کراچی سےخیبر تک مون سون کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے تقریبات کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے جبکہ حکومتی وزرا ایک دن میں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کا ریکارڈ بنانےکیلئے پرعزم ہیں۔

    یاد رہے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوامحمودخان نے ٹائیگر زفورس ڈے کے موقع پر 5 لاکھ درخت لگانےکی ذمہ داری لی تھی اور کہا تھا کہ پختونخواہ حکومت ایک ارب درخت لگانےکاسنگ میل عبورکر چکی ہے۔

    واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے نوجوان رضاکاروں سے خصوصی پیغام میں کہا تھا کہ 9 اگست کو پورے پاکستان میں ٹائیگر فورس ڈے منائیں گے، اس دن کے منانے کا مقصد ملک میں شجرکاری مہم شروع کرنا ہے۔

  • ٹائیگرزفورس ڈے،  کراچی سے خیبر تک مون سون کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کی تیاریاں مکمل

    ٹائیگرزفورس ڈے، کراچی سے خیبر تک مون سون کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کی تیاریاں مکمل

    اسلام آباد : ٹائیگرزفورس ڈے کے موقع پر کراچی سےخیبر تک مون سون کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کی تیاریاں مکمل کرلی گئی، حکومتی وزرا ایک دن میں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کا ریکارڈ بنانےکیلئے پرعزم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی 9 اگست کو ٹائیگرزفورس ڈے منانے کی مہم کے تحت کراچی سےخیبر تک مون سون کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کی تیاریاں مکمل کرلی، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے تقریبات کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے۔

    حکومتی وزرا ایک دن میں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کا ریکارڈ بنانےکیلئے پرعزم ہیں، معاون خصوصی برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے اےآروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 10کی بجائے20 لاکھ پودے لگانے کےانتظامات کر لئے ہیں، مہم بیک وقت چاروں صوبوں کےشہروں سےشروع ہو گی، وزیراعظم، وزرائےاعلیٰ اور گورنر صاحبان مہم کا حصہ ہوں گے۔

    امین اسلم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اسلام آباد سے مہم کا آغاز کریں گے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب سیالکوٹ میں عثمان ڈار کے ہمراہ مہم شروع کریں گے۔

    معاون خصوصی برائے ماحولیات نے کہا ٹائیگرزفورس کے 10 لاکھ رجسٹرڈ نوجوان مہم کا حصہ بنیں گے، چاہتےہیں سندھ حکومت بھی قومی مقصد کیلئے ساتھ دے، گورنر سندھ عمران اسماعیل سندھ میں مہم کی نگرانی کریں گے، عوام ساتھ دیں تو 10 ارب درخت لگانےکاٹارگٹ بھی حاصل کر لیں گے۔

    یاد رہے  وزیراعظم عمران خان نے نوجوان رضاکاروں سے خصوصی پیغام میں کہا تھا کہ 9 اگست کو پورے پاکستان میں ٹائیگر فورس ڈے منائیں گے، اس دن کے منانے کا مقصد ملک میں شجرکاری مہم شروع کرنا ہے۔

  • شجرکاری مہم کا مقصدمٹی سے محبت کا اظہاراورآنے والی نسلوں کی بہتری ہے، اقرارالحسن

    شجرکاری مہم کا مقصدمٹی سے محبت کا اظہاراورآنے والی نسلوں کی بہتری ہے، اقرارالحسن

    کراچی : اے آروائی اوراقرارالحسن کی شجرکاری مہم نے اس یوم آزادی کو نیا رنگ دے دیا، اے آروائی کی مہم کی عالمی سطح پرپذیرائی ہورہی ہے، اقرارالحسن کا کہنا ہے کہ شجرکاری مہم کا مقصدمٹی سے محبت کا اظہاراورآنے والی نسلوں کی بہتری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے اندر شجرکاری مہم کی بھرپورکامیابی کے بعد عالمی سطح پر بھی اے آروائی اوراقرارالحسن کی کوششوں کی پذیرائی کی جارہی ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اقرارالحسن کی پاکستان کو سرسبز بنانے کے لئے کامیاب شجرکاری کاری مہم کو کوریج دی۔

    اقرارالحسن کا کہنا ہے شجرکاری مہم کا مقصد مٹی سے محبت کا اظہاراورآنے والی نسلوں کی بہتری ہے، شجر کاری مہم کے لئے ایک ہی پیغام تھا کہ قوم پرچم لہرائیں لیکن ساتھ ساتھ ایک درخت بھی لگائیں۔

    اقرارالحسن کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگوں کوسوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے باربارشجرکاری کی اہمیت کے بارے میں بتاتے رہنا ضروری ہے۔

    عوام کا کہنا ہے جھنڈے کے ساتھ پودا لگائیں مہم بہت اچھی اور مثبت سرگرمی ہے، ایک خاتون کا کہنا تھا اے آر وائی نیوز اوراقرارالحسن کی شجرکاری مہم دیکھ کر قوم پرچم لیا تو پودا بھی خریدا۔


    مزید پڑھیں : شجر کاری مہم، سرعام کا 14 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مکمل


    واضح رہے اے آر وائی نیوز کے معروف پروگرام ’’ سرعام ‘‘ کے اینکر اور سینئر صحافی اقرار الحسن اور اُن کی ٹیم نے چودہ اگست سے تک ملک کو 14 لاکھ درخت دینے کے عزم کا بیڑہ اٹھایا تھا۔

    جس کے بعد اے آر وائی کی ٹیم سرعام نے چودہ اگست سے قبل ہی ملک بھر میں 14 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مکمل کرلیا تھا ، قرار الحسن کا کہنا تھا کہ سرعام کے جانبازوں اور شہریوں نے شبانہ روز انتھک محنت کرتے ہوئے 14 لاکھ لگانے پودے کا ہدف جشن آزادی سے قبل پورا کرلیا مگر ابھی کام روکنا نہیں ہے۔

  • درخت زندگی ہیں، سب شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، آرمی چیف

    درخت زندگی ہیں، سب شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، آرمی چیف

    راولپنڈی: پاک فوج نے سرسبزو شاداب پاکستان مہم میں بھرپور شرکت کی، آرمی چیف اور ان کی اہلیہ نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے سرسبز و شاداب پاکستان مہم میں بھرپور شرکت کی، پاک فوج نے قومی شجرکاری مہم کے تحت آج 20 لاکھ پودے لگائے، آرمی چیف اور ان کی اہلیہ نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ درخت زندگی ہیں، سب شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، ملک میں مون سون کے دوران ایک کروڑ پودے لگائیں گے اور شجرکاری مہم کو کامیاب بنائیں گے۔

    آرمی چیف کا سرسبز و شاداب پاکستان مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ماحولیاتی ادارے، محکمہ جنگلات، محکمہ زراعت سے مل کر کام کریں گے، تقریب میں فوجی افسران و اہل خانہ سمیت اسکول کے بچوں نے بھرپور شرکت کی۔

    مزید پڑھیں: پاک فوج مون سون کے دوران ایک کروڑ پودے لگائے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ پاک فوج ارض وطن کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے ایک کروڑ پودے لگائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس شجرکاری مہم کو ’سرسبز و شاداب پاکستان‘ کا نام دیا گیا ہے، پاک فوج مون سون کے دوران ایک کروڑ پودے لگائے گی، خیال رہے کہ اس سال مون سون کے دوران قومی سطح پر چار کروڑ 71 لاکھ 40 ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

  • اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان پودا لگا کر سرعام کی مہم کا حصہ بن گئے

    اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان پودا لگا کر سرعام کی مہم کا حصہ بن گئے

    کراچی : اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان بھی جشن آزادی کے حوالے سے سرعام ٹیم کی شجر کاری مہم کا حصہ بن گئے، انہوں نے اپنے حصے کا پودا لگادیا۔

    تفصیلات کے مطابق جشنِ آزادی منفر داندازمیں منانے کے لیے سرِعام ٹیم کی ملک بھر میں تاریخ ساز شجرکاری مہم جاری ہے، جشنِ آزادی اس کی اصل روح کے مطابق منانے کے لیے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سرعام کے جانباز اب تک کئی شہروں میں ہزاروں پودے لگا چکے ہیں۔

    سر عام کے میزبان اقرارالحسن کا کہنا ہے کہ ہمارا عزم ہے کہ یوم آزادی چودہ اگست تک چودہ لاکھ پودے لگادیں گے، اس سلسلے میں ٹیم سرعام کی شجر کاری مہم کے جوش وجذبے سے متاثر ہوکر اسکواش لیجنڈ جہانگیرخان بھی شجرکاری مہم کاحصہ بن گئے۔

    انہوں نے بھی اپنے حصے کا پودا لگا کر مہم میں بھرپور حصہ لیا، ان کا کہنا تھا کہ اقرارالحسن اور ان کی ٹیم کو مکمل سپورٹ کرتا ہوں، جہانگیرخان نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی اس مہم کو کامیاب بنائیں اور اپنے حصہ کا پودا ضرور لگائیں۔

    مزید پڑھیں: ٹیم’’سرعام ‘‘ کے ہزاروں جوانوں نے وطن کوسنوارنے اورعالیشان بنانے کا حلف اٹھالیا

    یاد رہے کہ رواں سال یوم پاکستان پر اے آر وائی نیوز کے معروف پروگرام ’’ سرعام ‘‘ کے اینکر اور سینئر صحافی اقرار الحسن نے ایک نئے ولولے اور جوش و جذبے کے ساتھ مینار پاکستان لاہور میں خصوصی پروگرام کیا۔

    اس موقع پر ٹیم سرِعام کے ہزاروں جانبازوں نے23مارچ کے دن مینارِ پاکستان کے سائے تلے قراردادِ پاکستان کی یاد میں وطن کو سنوارنے اور عالیشان بنانے کا حلف اٹھایا۔ مختصر مگر جامع قرار داد دو نکات پر مشتمل تھی۔

  • ماحول کو آلودگی سے بچانے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں، چیف جسٹس

    ماحول کو آلودگی سے بچانے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں، چیف جسٹس

    لاہور : چیف جسٹس پاکستان نے لاہور میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا اور کہا کہ ماحول کو آلودگی سے بچانے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا، اس موقع پر صدر لاہورہائیکورٹ بار انوارلحق پنوں اور عدالتی عملہ بھی موجود تھا۔

    شجرکاری مہم کے موقع پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے خصوصی شرکت کی

    چیف جسٹس کا کہنا تھا ماحول کو آلودگی سے بچانے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہئیں، یہی زندگی ہے۔

    یاد رہے جنوری میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری ماحولیاتی آلودگی کےبڑھنے ، پانی کی آلودگی اور اسپتالوں کےفضلہ جات ٹھکانےنہ لگانے سے متعلق کیسز کی سماعت پر چیف جسٹس نے چھ مقامات پرآلودگی جانچ کر رپورٹ طلب کرلی جبکہ سیکرٹری ماحولیات کو وارننگ دی تھی۔

    خیال رہے کہ موسم پر نظر رکھنے والے ماہرین نے شہر قائد میں بدلتے درجہ حرارت اور ہیٹ اسٹروک کی وجہ درختوں کے نہ ہونے کو قرار دیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔