Tag: tree planting campaign

  • موسمیاتی تبدیلی : عالمی ادارے وزیر اعظم عمران خان کی کاوشوں کے معترف

    موسمیاتی تبدیلی : عالمی ادارے وزیر اعظم عمران خان کی کاوشوں کے معترف

    اسلام آباد :وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان موسمیاتی تبدیلی پر کام کرنے کے حوالے سے عالمی لیڈر بن کر ابھرے ہیں، عالمی ادارے بھی وزیراعظم عمران خان کی ان کاوشوں کے متعرف ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ یواین نے10 سال میں درجہ حرارت شدید بڑھنے کی ریڈوارننگ دی ہے ، وزیراعظم عمران خان شجر کاری مہم کی خود قیادت کررہے ہیں ، لاہوراربن میاوا کی ،آج لسبیلہ میانی میں مینگروز کی شجر کاری ہوگی اور کل لال سوہانرابہاولپورمیں ڈرون شجرکاری ہوگی۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان موسمیاتی تبدیلی پر کام کرنے کے حوالے سے عالمی لیڈر بن کر ابھرے ہیں، عالمی ادارے بھی وزیراعظم عمران خان کی ان کاوشوں کے متعرف ہیں جبکہ بلین ٹری منصوبہ کو اقوام متحدہ ، ورلڈ اکنامک فورم، بون چیلنج میں پذیرائی حاصل ہوئی۔

    وزیر مملکت نے مزید کہا کہ پچھلے 10 سال میں 300 فیصد اضافہ کیساتھ پاکستان دنیا میں واحد ملک بن گیا ہے، جہاں سب سے زیادہ مینگروز جنگلات کی نشونما ہورہی ہے، ان کی حفاظت اور نشونما کرنے کے لئے بڑی تعداد میں وہاں کے پرانے مقامی لوگوں کے لئے گرین نوکریوں کے مواقع بھی مل رہے ہیں۔

  • سی اے اے کی شجر کاری مہم : جناح ٹرمینل پر ایک لاکھ پودے لگا دیے گئے

    سی اے اے کی شجر کاری مہم : جناح ٹرمینل پر ایک لاکھ پودے لگا دیے گئے

    کراچی : سول ایوی ایشن نے کراچی ایئرپورٹ پر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا، جناح ٹرمینل پر ایک لاکھ پودے لگا دیے، تمام ہوائی اڈوں پر 30لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن (سی اے اے) کی جانب سے ملک بھر کی طرح کراچی ایئرپورٹ پر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، اس حوالے سے سیکریٹری ایوی ایشن اور ڈی جی سی اے اے نے پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈی جی ایئرپورٹ سروسز، ڈپٹی ڈی جی اے ایس ایف ودیگر موجود تھے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری ایوی ایشن حسن ناصر نے بتایا کہ سول ایوی ایشن نے جناح ٹرمینل پر ایک لاکھ پودے لگا دیے ہیں، جناح ٹرمینل پر3 لاکھ پودے لگائے جائیں گے، تمام ہوائی اڈوں پر30لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

    سیکریٹری ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ شجر کاری مہم میں پھولوں اور پھلوں کے پودے بھی شامل ہیں، ملک بھر کے ایئرپورٹس پر جدید سونک سسٹم نصب ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات پر قابو پانے کیلئے برڈ شوٹر سسٹم کے پرانے طریقہ کار کو بتدریج ترک کردیا جائے گا، انہوں نے مزید بتایا کہ سی اے اے کی کلفٹن میں8ایکڑ اراضی پر پارک منصوبے میں شامل ہے۔

  • عثمان ڈار کی اپوزیشن کو 9 اگست کو شجرکاری مہم کا حصہ بننے کی دعوت

    عثمان ڈار کی اپوزیشن کو 9 اگست کو شجرکاری مہم کا حصہ بننے کی دعوت

    اسلام آباد : معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کودعوت دیتاہوں آپ بھی9اگست کوشجرکاری مہم کاحصہ بنیں، قوم دیکھے گی کہ اپوزیشن  والے کتنے محب وطن ہیں ، اگر اپوزیشن واقعی چاہتی ہے ملک آگے بڑھے تو وزیراعظم کا ساتھ دیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا 9 اگست کوٹائیگرفورس کیساتھ ملکرپورےپاکستان میں شجرکاری کریں گے، 9 اگست کو شجرکاری مہم میں 10لاکھ پودے لگانے کا ہدف رکھا گیا ہے، اس دن وزیراعظم خود ٹائیگرزفورس کے بہادرنوجوانوں کیساتھ ہوں گے جبکہ صوبوں کے محکمہ جنگلات اور معاون خصوصی ملک امین اسلم ساتھ ہوں گے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ 9اگست کوٹائیگرفورس ڈے منایا جائے گا،نوجوان بھرپورحصہ لیں گے، اپوزیشن نے ٹائیگرز فورس کا مذاق اڑایا ،اپوزیشن کے کچھ لوگوں نے کہا یہ ہٹلر فورس ہے ، مجھے امید تھی کہ احسن اقبال نارروال کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ ٹائیگرز فورس سےمتعلق قومی خزانے پر بوجھ نہیں ڈالا گیا ، ٹائیگرزفورس کے کاموں کوعالمی سطح پر سراہا جارہا ہے ، پاکستان کے بہادر نوجوانوں نے کوروناکیخلاف بڑھ چڑھ کرکام کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹائیگرزفورس نے بغیرکسی معاوضےکےکام کیا، کسی ٹائیگرزفورس کےنوجوان کونوکری نہیں دی گئی اور نہ ہی کسی نوجوان کو ایک روپیہ دیا گیا۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ سندھ کے1 لاکھ 54ہزار نوجوان ٹائیگر فورس کاحصہ بنے، سندھ میں ہرجگہ پانی نظرآرہاہے، سندھ حکومت نے سپورٹ کی ہوتی تو ٹائیگر فورس کام کرتی نظرآتی، شجرکاری مہم میں سندھ کوہرابھراکرناہمارافرض ہے، امیدکرتاہوں مرادعلی شاہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں گے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم، گورنرز، وزرائے اعلیٰ اس مہم کا حصہ بنیں گے، ایم پی ایز اور ایم این ایز بھی شجرکاری مہم کا حصہ ہوں گے، فورس ہرجگہ محکمہ جنگلات نشاندہی کرے گی کہ کہاں درخت لگانے ہیں، پودےبھی محکمہ جنگلات کی جانب سے مہیا کئے جائیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان پہلےوزیراعظم ہیں جنہوں نےموسمیاتی تبدیلی پربات کی، ماضی میں 6لاکھ پودے ایک دن میں لگائے گئے تھے، 9 اگست کو 10لاکھ پودے لگانا بھی ایک ریکارڈ ہوگا، کے پی حکومت 5لاکھ پودے لگائے گی۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ 3لاکھ نوجوانوں نےکوروناکےدوران خدمات انجام دیں، وزیراعظم ٹائیگرفورس کیساتھ ملکر 10لاکھ پودے لگائیں گے، ٹائیگرز فورس کے پاس اختیارات نہیں، نشاندہی کرسکتی ہے۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ ٹائیگرز فورس خود سے کوئی کام نہیں کرسکتی اور نہ قانون کو ہاتھ میں لے سکتی، ٹائیگرزفورس صرف نشاندہی کرے گی، ادارےایکشن لیں گے، ٹائیگرزفورس بغیرکسی معاوضے کے قومی جذبے سے آگے آئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے دوران اپوزیشن والےگھروں میں چھپ کربیٹھ گئےتھے، یہی ٹائیگرزفورس نےکوروناکےدوران اپنی خدمات انجام دیں، خواجہ آصف ایک دن بھی اپنے حلقے میں نظرنہیں آئے، میں نے خواجہ آصف کودعوت دی آئیں ٹائیگرزفورس کولیڈکریں، آئیں میرےساتھ بیٹھیں لائیوقوم کوسنائیں گے۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا مریم نوازبیٹھ کرفیصلہ کرتی تھیں کہ کن رشتےداروں کولیپ ٹاپ دیاجائے، اپوزیشن واقعی چاہتی ہے ملک آگے بڑھے تو وزیراعظم کا ساتھ دیں، ان کےدوست مودی نے جو کیا یہ بھی یہاں لاک ڈاؤن کراکر تباہی چاہتے ہیں۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ این سی اوسی کی پوری ٹیم کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، اپوزیشن والےبھی این سی اوسی کےفیصلوں کوسراہیں، اپوزیشن ٹائیگرزفورس کیخلاف پہلے دن سے پروپیگنڈا کررہی ہے، ٹائیگرزفورس کی آڑمیں قانون ہاتھ میں لے گا وہ قانون کے شکنج ےمیں ہوگا۔

    معاون خصوصی نے کہا اپوزیشن کودعوت دیتاہوں آپ بھی9اگست کوشجرکاری مہم کاحصہ بنیں، قوم دیکھےگی کہ اپوزیشن والےکتنےمحب وطن ہیں۔