Tag: trend

  • ’سنہ 2020 ٹرمپ کے لیے بہت برا ثابت ہوا‘

    ’سنہ 2020 ٹرمپ کے لیے بہت برا ثابت ہوا‘

    امریکا میں 3 دن بعد صدارتی انتخابات کا حتمی نتیجہ آنے کے بعد سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پھر سے سوشل میڈیا صارفین کے طنز کی زد میں آگئے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بائے بائے ٹرمپ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا۔

    امریکا میں صدارتی انتخاب کے 3 دن بعد حتمی نتائج جاری کردیے گئے، ڈیموکریٹس کے امیدوار جو بائیڈن کو امریکی عوام نے اپنا نیا صدر چن لیا جبکہ نائب صدارتی امیدوار کمالہ ہیرس بھی پہلی خاتون نائب صدر بننے جارہی ہیں۔

    اس دوران دنیا بھر کے لوگ بے یقینی کی کیفیت میں رہے اور سوشل میڈیا پر بھی مختلف ٹرینڈز چلتے رہے، تاہم جو بائیڈن کی فتح کا اعلان ہوتے ہی ٹویٹر پر الوداع ٹرمپ (بائے بائے ٹرمپ) کا ٹرینڈ چلنے لگا۔

    لوگوں نے میمز کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کیا کہ انہیں جو بائیڈن کی فتح سے زیادہ ٹرمپ کی شکست کی خوشی ہے۔

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ سنہ 2020 صدر ٹرمپ کے لیے کچھ زیادہ ہی برا ثابت ہوا۔ انہیں کوویڈ 19 ہوا، اس کے بعد ان کی ملازمت (صدارت) چلی گئی اور اب انہیں بے دخل بھی ہونا پڑے گا۔

    جو بائیڈن کو ایک معتدل شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی فتح کو دنیا بھر میں خوش آئند قرار دیا جارہا ہے۔ دنیا بھر سے لوگ جو بائیڈن کے امریکا کے نئے صدر چنے جانے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

  • ہندوستان کا یوم آزادی ’’یوم سیاہ‘‘ بن گیا، ٹوئٹر کی ٹرینڈنگ لسٹ میں شامل

    ہندوستان کا یوم آزادی ’’یوم سیاہ‘‘ بن گیا، ٹوئٹر کی ٹرینڈنگ لسٹ میں شامل

    برسلز: ہندوستان کا یوم آزادی ’’یوم سیاہ‘‘ بن گیا، دنیا بھر میں لاکھوں افراد نے مودی سرکار پر کڑی تنقید کی جبکہ بلیک ڈے ٹوئٹر کی ٹرینڈنگ لسٹ میں شامل ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلیک ڈے 15 اگست بھارت میں ٹوئٹر کی ٹرینڈنگ لسٹ میں آگیا، بھارت میں بلیک ڈے 15 اگست کاہیش ٹیگ ٹرینڈ میں چوتھے نمبر پر پہنچ گیا۔

    دنیا بھر سے لاکھوں افراد نے ’’15اگست یوم سیاہ‘‘ کے ٹرینڈ پر ٹوئٹس کیں، اور بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی۔

    دوسری جانب کشمیرکونسل یورپ کے زیراہتمام بھارت کایوم آزادی یوم سیاہ کے طورپر منانے کیلئے برسلز میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

    مظاہرے میں کشمیریوں، پاکستانیوں اور بیلجیم اور دیگر یورپی ممالک میں قائم مختلف تنظیموں کے نمائندوں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید

    مظاہرے کے شرکاء نے بھارت کے خلاف نعرے بازی کی اور مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری مظالم کی مذمت کی۔

    مظاہرے کے دوران بھارتی حکومت کے نام ایک یادداشت سفارتخانے میں پیش کی گئی۔ یادداشت میں مقبوضہ کشمیر میں کرفیو فوری طور پر ہٹانے اور تمام کشمیری سیاسی رہنماﺅں کو بلا تاخیر رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

  • وزیراعظم کا امریکا میں فقید المثال جلسہ، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    وزیراعظم کا امریکا میں فقید المثال جلسہ، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    واشنگٹن: وزیراعظم عمران خان کا امریکا میں ہونے والا جلسہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے واشنگٹن میں خطاب سے قبل جلسہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، ٹرینڈ کے تحت جلسہ گاہ کی تازہ ترین تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں۔

    ٹوئٹر پر ٹاپ ٹین میں سے 5 ٹرینڈز وزیراعظم عمران خان کے جلسے کے نام ہوگئے، اب سے کچھ دیر بعد عمران خان کیپٹل ون ارینا واشنگٹن میں امریکا میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کریں گے۔

    وزیر اعظم عمران خان تین روزہ دورے پر امریکا میں ہیں، امریکا میں مقیم پاکستانیوں کا بھرپور جوش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے، کیپٹل ون ارینا میں وزیر اعظم کے جلسے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں جس میں 22 ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے۔

    کیپٹل ایرینا کے باہر لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں، وزیر اعظم پاکستانی کمیونٹی سے رات 2 بجے خطاب کریں گے، جلسے کی براہ راست کوریج اے آر وائی نیوز پر دیکھی جا سکے گی۔

  • جنگ نہیں چاہیے‘ بھارت میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    جنگ نہیں چاہیے‘ بھارت میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    نئی دہلی : بھارتی دراندازی کے خلاف پاک فضائیہ کی کامیاب کارروائی کے بعد ’ جنگ نہیں چاہیے‘ کے نام سے ہیش ٹیگ بھارت کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج صبح پاکستان ایئرفورس نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا جس کے بعد بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھی نندن کمار کی دوران حراست تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    بھارتی سوشل میڈیا صارفین کے زبان پر پاکستانی افواج کے خوب چرچے ہورہے ہیں اور ٹوئٹر صارفین ابھی نندن کمار کے ساتھ ساتھ دیگر تصاویر ’#Saynotowar‘ کے نام سے ہیش ٹیگ بھارت بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بن رہا ہے۔

    بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ نریندر مودی نے انتخابات کےلیے پہور خطے کو خطرے میں ڈال دیا ہے، مودی کے جنگی جنون سے بھارت میں انتہا پسندی بڑھ گئی ہے۔

    اومکار یادیو نامی ٹوئٹر صارف نے دو الگ الگ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر ہم جنگ ختم نہیں کرپائے تو جنگ ہمیں ختم کردے گی‘۔

    ایک اور ٹوئٹر صارف نے کہا کہ ’بھارت اور پاکستان کو غربت، ناخواندگی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ لڑنی چاہیے‘۔

    ابن آدم نامی بھارتی شہری نے ٹوئٹر پر ’#SayNoToWar‘  اور ابھی نندن کمار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمارے ونگ کمانڈر ابھی نندن کمار کو کسی طرح واپس لائیں، آپ نے بغیر کچھ سوچے سمجھے جنگ شروع کردی‘۔

    خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر #PakistanArmyZindabad, #PakistanAirForceOurPride اور #PakistanStrikesBack دنیا کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے جس میں اب تک ہزاروں لوگ اپنا حصّہ شامل کرچکے ہیں۔

    یاد رہے کہ کچھ دیر قبل پاک فضائیہ نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 2 بھارتی طیارے مار گرائے ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارت کے 2 طیارے لائن آف کنٹرول کے اطراف میں گر کر تباہ ہوئے ہیں۔ ایک طیارہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں گرا، جبکہ دوسرا طیارہ پاکستان کی جانب گرا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی علاقے میں گرنے والے طیارے کے دونوں پائلٹ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ پاکستانی علاقے میں گرنے والے جہاز کے ایک پائلٹ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

  • پاکستانی ٹویٹرصارفین نجی اسکولوں کی جانب سے فیس میں اضافے کے خلاف متحرک

    پاکستانی ٹویٹرصارفین نجی اسکولوں کی جانب سے فیس میں اضافے کے خلاف متحرک

    نجی اسکولوں کی جانب سے اسکولوں میں فیس کی مد میں اضافے پرپاکستان میں سوشل میڈیا پرانتہائی منفی ردعمل کا اظہار کیا جارہاہے۔

    نجی اسکولوں کی جانب سے فیس کی مد میں اضافے نے طلبہ اور ان کے والدین کو سڑک پر احتجاج کرنے پرمجبورکردیا ہے۔

    بھاری فیسوں سے عاجز والدین کا مطاالبہ ہے کہ فیس کی مد میں حالیہ اضافے کو واپس لیا جائے۔

    ٹویٹر پر موجود صارفین نے بھی اس معاملے پر شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے اور نجی اسکولوں کی مخالفت میں ٹرینڈ سب سے اوپر ہے۔


    #StopPrivateSchoolMafia