Tag: trent boult

  • ٹی ٹوینٹی کا بدترین ریکارڈ بھارٹ کے نام

    ٹی ٹوینٹی کا بدترین ریکارڈ بھارٹ کے نام

    دبئی: ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے آج ہونے والے دوسرے میچ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہیں۔

    دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کو ترجیح ‏دیتے ہوئے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    کیوی بولرز نے اننگز کے آغاز سے ہی بھارتی کھلاڑیوں کے لیے مشکلات پیدا کیں، روہت شرما، ویرات کوہلی ‏سمیت کوئی بھی بلے باز خاطرخواہ مزاحمت نہ کر سکا اور پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر صرف 110 رنز ‏ہی بنا سکی۔

    ٹی ٹوینٹی کی تاریخ میں بھارتی ٹیم نے ایک ایسا بدترین ریکارڈ اپنے نام کیا، جو آج سے پہلے کسی کمزور ٹیم کے حصے میں بھی نہیں آیا تھا۔

    بدترین ریکارڈ

    بھارتی کھلاڑی 10 اوورز یعنی 60 گیندوں پر  ایک بار بھی گیند کو بونڈری کے باہر نہیں پھینک سکے۔ ساتویں اوور سے 17ویں اوور تک بھارتی کھلاڑی بہت محتاط رہے۔

    مزید پڑھیں: بھارت کا نیوزی لینڈ کو آسان ہدف

    آج کا میچ دونوں ٹیموں کے لئے کوارٹر فائنل کی طرح ہے کیونکہ جو ٹیم یہ میچ جیتے گی اس کے سیمی ‏فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔

  • ’کیوی بولر بھارت کیخلاف ’آفریدی‘ کا انداز اپنائیں گے

    ’کیوی بولر بھارت کیخلاف ’آفریدی‘ کا انداز اپنائیں گے

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے بھارت کے خلاف شاہین شاہ آفریدی کی طرح گیند کرنے کا پلان بنالیا۔

    تفصیلات کے مطابق کیوی ٹیم کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے بھارت کے خلاف میچ میں شاہین آفریدی کی طرح سوئنگ کرکے بھارتی ٹاپ آرڈر کو ٹھکانے لگانے کی ٹھان لی۔

    بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان سپر 12 مرحلے کا اہم میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

    شاہین آفریدی نے بھارتی اوپنر روہت شرما کو گولڈن ڈک پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا تھا جبکہ دوسرے اوپنر کے ایل راہول بھی شاندار ان سوئنگ گیند پر بولڈ کیا تھا۔

    پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دی تھی، کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے ناقابل شکست نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔

    ٹرینٹ بولٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’شاہین نے جس طرح سے بولنگ کی وہ قابل تعریف ہے۔‘

    انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس بہترین بیٹنگ لائن ہے اور ابتدائی وکٹیں گرنے سے ہماری ٹیم کے لیے میچ جیتنا آسان ہوجائے گا۔‘

    ٹرینٹ بولٹ نے کہا کہ میں شاہین آفریدی کی طرح بولنگ کرنا چاہوں گا اور ان کی بھارت کے خلاف میچ میں بولنگ کی ویڈیو دیکھ رہا ہوں۔‘

  • کیوی فاسٹ بولر نے وسیم اکرم کو اپنا آئیڈیل قرار دے دیا

    کیوی فاسٹ بولر نے وسیم اکرم کو اپنا آئیڈیل قرار دے دیا

    ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو اپنا آئیڈیل قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ویڈیو سیشن میں ایک بار پھر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو اپنا آئیڈیل قرار دے دیا۔

    ٹرینٹ بولٹ سے مداح نے سوال کیا کہ آپ کس سے متاثر ہوکر فاسٹ بولر بنے؟ جس پر بولٹ نے جواب دیا کہ بہت سے ایسے بولرز ہیں لیکن سب سے زیادہ وسیم اکرم سے متاثر ہوں۔

    فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ’وسیم اکرم سے میں نے بال کو سوئنگ کرنا سیکھا، ان کی طرح گیند کو کوئی نہیں گھما سکتا، لیجنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم اپنے لیے تعریفی کلمات سننے پر مسکرا دئیے۔

    ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) | Twitter

    واضح رہے کہ وسیم اکرم نے اپنے کیریئر میں 104 ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی اور 414 وکٹیں حاصل کی جبکہ 356 ون ڈے میچز میں ان کی وکٹوں کی تعداد 502 ہے۔

    دوسری جانب کیوی نمبر ون بولر ٹرینٹ بولٹ نے 67 ٹیسٹ، 90 ون ڈے اور 27 ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے ہیں اور بالترتیب 267، 164 اور 39 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

  • ورلڈ کپ فائنل : ٹرینٹ بولٹ اور مچل اسٹارچ توجہ کا مرکز ہوں گے

    ورلڈ کپ فائنل : ٹرینٹ بولٹ اور مچل اسٹارچ توجہ کا مرکز ہوں گے

    میلبورن : ورلڈ کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے دو فاسٹ بولرز سب کی توجہ کا مرکز ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق میلبورن میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا مقابلہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارچ سے ہوگا۔

    ایک سیر تو دوسرا سوا سیرہے،ورلڈ کپ فائنل میں دونوں بولرز کا کردار سب سے اہم ہوگا۔ آسٹریلیا کا ٹاپ آرڈر بولٹ کے نشانے پر ہوگا۔

    جبکہ بولٹ چل گئے تو آسٹریلیا کے نٹ بولٹ ڈھیلے ہوجائیں گے، بولٹ اب تک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ اکیس کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگاچکے ہیں اور دو مرتبہ میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی بولٹ نے اپنے نام کیا ہے۔

    ادھر آسٹریلیا کے مچل اسٹارچ اپنا چکر چلا سکتے ہیں۔ اسٹارچ کے تیر نشانے پر لگے تو کیویز کو بہت بھاری پڑجائیں گے۔ کرکٹ کے میگا ایونٹ میں کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔