Tag: Tri-nation series

  • سہ فریقی سیریز: سلمان علی آغا بہترین کھلاڑی قرار

    سہ فریقی سیریز: سلمان علی آغا بہترین کھلاڑی قرار

    قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرسلمان علی آغا کو سہ فریقی سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا گیا۔

    کراچی میں کھیلے گئے سہ فریقی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے با آسانی ہرا دیا، نیوزی لینڈ کے ویل اورور فائنل میچ جبکہ سلمان علی آغا سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

    پاکستانی آل راؤنڈر نے اس موقع پر کہا کہ ہم نے 30 سے 40 رنز کم بنائے، اگر ہمارا اسکور 280 سے زیادہ ہوتا تو نتیجہ مختلف ہوتا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ اچھی بیٹنگ کی، ہم جیتنا چاہتے تھے، مگر ایسا ممکن نہ ہوسکا، اب ہماری توجہ چیمپئنز ٹرافی پر مرکوز ہے۔

    آل راؤنڈر نے کہا کہ کراچی کی پچز غیر یقینی ہوتی ہیں، ایک بیٹنگ کیلئے سازگار تو دوسری پر دہرا پیس ہوتا ہے، یہ پچ بیٹنگ کیلئے چیلنجنگ تھی، میری اور رضوان کی وکٹ گرنے کے بعد میچ ہاتھوں سے نکل گیا۔

    قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی بولنگ زبردست رہی، میں اور سلمان آغا لمبی پارٹنرشپ لگانا چاہتے تھے لیکن ممکن نہ ہوسکا۔

    رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سہ فریقی ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہارنے کی بڑی وجہ بیٹنگ کی ناکامی کو قرار دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے شاندار بولنگ کی اور ہمیں زیادہ رنز نہیں بنانے دیے ابتدا میں وکٹیں گریں جس کی وجہ سے دباؤ میں آگئے تھے اہم موقع پر میری وکٹ گری جس کی وجہ سیکم رنز بنا سکے۔

    ’پاکستان ٹیم کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے‘

    انہوں نے کہا کہ کافی چیزوں میں بہتری لانیکی ضرورت ہے ابرار احمد نے تینوں شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھائی باقی تمام کھلاڑیوں کو بھی کارکردگی بہتر کرنا ہو گی۔کوشش کریں گے اپنی غلطیوں پر قابوپائیں۔

  • اوپننگ کون کرے گا؟ صحافی کے سوال پر محمد رضوان کا دلچسپ جواب

    اوپننگ کون کرے گا؟ صحافی کے سوال پر محمد رضوان کا دلچسپ جواب

    پاکستانی اوپننگ جوڑی کے سوال پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے دلچسپ جواب دیا ہے۔

    قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ سے قبل اوپننگ سے متعلق سوال کا جواب دیدیا ہے۔

    محمد رضوان سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ اوپننگ کیلئے فخر زمان کیساتھ کمبی نیشن کیا ہوگا؟ جس پر کپتان نے جواب دیا وہ حسن علی نے کہا تھا ناں کہ کہ ’’کنگ کرلے گا‘‘۔

    بابراعظم نمبر 3 کے کامیاب ترین بلے باز رہے ہیں انہوں نے 60.17 کی اوسط سے 5 ہزار 416 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ اوپننگ میں انہوں نے محض 2 میچز میں 26 رنز بناسکے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

    واضح رہے کہ قومی ٹیم میں اوپننگ کا مسئلہ دورہ جنوبی افریقا کے دوران صائم ایوب کی انجری کے بعد سامنے آیا، صائم ٹخنے کی انجری کے باعث میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

    واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے، جس میں اوپننگ فخر زمان اور بابر اعظم کریں گے۔

  • چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

    چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

    لاہور: سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سہ فریقی سیریز کھیلنے کیلئے جنوبی افریقا کی ٹیم براستہ دبئی نجی ائیر لائن سے لاہور پہنچی، جسے سخت سیکیورٹی کے حصار میں نجی ہوٹل میں پہنچا دیا گیا۔

    جنوبی افریقہ کی ٹیم جمعہ کو آج مکمل آرام کرے گی جبکہ کل سے ٹیم پریکٹس سیشن کا آغاز کرےگی۔

    جنوبی افریقہ کی ٹیم ایل سی سی اےگراؤنڈ میں پریکٹس کرے گی، یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے ہی پاکستان پہنچ چکی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز 8 فروری سے شروع ہو رہی ہے، سہ فریقی سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان ٹیم ہفتے کو نیوزی لینڈ سے قذافی اسٹیڈیم میں مقابلہ کرے گی۔