Tag: Tri-series

  • ٹرائی سیریز اور ایشیا کپ کیلیے اسکواڈ کا اعلان، بابر اور رضوان آؤٹ

    ٹرائی سیریز اور ایشیا کپ کیلیے اسکواڈ کا اعلان، بابر اور رضوان آؤٹ

    لاہور(17 اگست 2025): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ یو اے ای ٹی ٹوئنٹی سہ فریقی سیریز اور ایشیا کپ 2025 کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی ٹرائی نیشن سیریز اور ایشیا کپ کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان سلیکٹر اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پریس کانفرنس میں کیا۔

    سلمان علی آغا کو 17 رکنی اسکواڈ کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے، اس کے علاوہ اسکواڈ میں فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، صائم ایوب، خُوشدل شاہ، حسین طلعت شامل ہیں۔

    اسکواڈ میں محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث ، ابرار احمد، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز،صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا اور سفیان مقیم بھی شامل ہیں۔

    سہ فریقی سیریز میں پاکستان، افغانستان اور میزبان متحدہ عرب امارات شامل ہیں یہ سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد ایشیا کپ 2025 ابوظہبی اور دبئی میں 9 سے 28 ستمبر تک ہونا ہے۔

    بابر اور رضوان سے متعلق عاقب جاوید نے کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان اس سے پہلے تین سیریز میں نہیں تھے، بابر اور رضوان دیگر کی طرح کھیلیں گے تو ضرور ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گے، ان کے ساتھ کسی کو پرابلم نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے پاس آپشنز اچھے ہیں۔ صائم ، فخر اور صاحبزادہ فرحان ہی ٹاپ آرڈر میں تھے۔ کسی کھلاڑی کو دو تین میچز کی بنیاد پر زیر غور نہ لانے والی بات درست نہیں، ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ اب ہم بابر اور رضوان کو زیر غور کبھی نہیں لائیں گے۔

  • سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست

    سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست

    سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 331 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 47.5 اوورز میں 252 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    فخر زمان کی جارحانہ 84 رنز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے۔

    سلمان علی آغا 40، طیب طاہر 30 رنز بناسکے، خوشدل 15، کامران غلام 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بابر اعظم 10 اور کپتان محمد رضوان 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئئے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر اور میٹ ہینری نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، مائیکل بریسویل نے دو اور گلین فلپس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 331 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    ڈیرل مچل نے شاندار 81 رنز کی اننگز کھیلی، کین ولیمسن 58 اور گلین فلپس نے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کرتے ہوئے ناٹ آؤٹ 106 رنز بنائے۔

    اوپنر ول یونگ کو شاہین آفریدی نے پہلے اوور میں 4 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی، رچن روندرا 25 رنز بنا کر ابرار احمد کا نشانہ بنے۔

    ٹام لیتھم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، بریسویل کو 31 رنز پر شاہین آفریدی نے آؤٹ کیا۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے تین اور ابرار احمد نے  دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حارث رؤف ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    ٹاس کے موقع پر کیوی کپتان  نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ اسکور کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی سے پہلے سیریز اہمیت کی حامل ہے۔

    محمد رضوان نے مزید کہا کہ بولنگ اٹیک میں نسیم شاہ، شاہین اور حارث ہونگے، سابق کپتان بابر اعظم اور فخر زمان اوپن کریں گے۔

    پاکستان پلیئنگ الیون:

    ٹیم میں فخرز مان، محمد رضوان، بابر اعظم، سلمان آغا، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، ابرار احمد، کامران غلام اور طیب طاہر ٹیم کا حصہ ہیں۔

    جمعہ کو تینوں ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ سہ فریقی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی، میچ سے قبل نیوزی لینڈ نے لاہور میں پریکٹس کی جبکہ کپتان مچل سینٹنر نے ٹرافی کے ہمراہ تصویر بنوائی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

    واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں آئی سی سی ورلڈ کپ کے بعد مدمقابل آرہی ہیں 14 ماہ قبل میگا ایونٹ میں پاکستان نے بلیک کیپس کو شکست دی تھی جبکہ قذافی اسٹیڈیم میں 22 سال بعد دونوں ٹیموں کا ٹاکرا ہو رہا ہے، 2003 میں لاہور میں کھیلے گئے دونوں میچز پاکستان جیتا تھا۔

    خیال رہے کہ ٹرائی سیریز میں ٹوٹل چار میچز ہوں گے، فائنل سے پہلے ہر ٹیم ایک دوسرے کے خلاف ایک میچ کھیلے گی، جبکہ دو ٹاپ ٹیمیں فائنل میں جائیں گی جو 14فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔

  • سہ فریقی ٹی 20 سیریز: پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    سہ فریقی ٹی 20 سیریز: پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    

    ہرارے: سہ فریقی ٹی 20 کرکٹ سیریز میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیمیں پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔

    زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں ہونے والی سہ فریقی سیریز میں اب تک آسٹریلیا اپنے دونوں میچز میں فتحیاب ہوچکا ہے۔

    پاکستان اپنے 3 میچز میں سے 2 میں فتح جبکہ ایک میں شکست کھا چکا ہے۔

    زمبابوے نے 3 میچز کھیلے اور تینوں میں ہی شکست پائی جس کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا پہلے ہی فائنل میں جگہ بنا چکے ہیں۔

    مزید پڑھیں: زمبابوے کو شکست، پاکستان کی فائنل تک رسائی

    خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم اس وقت سہ فریقی سیریز کے لیے زمبابوے میں موجود ہے۔ سہ فریقی سیریز کے بعد قومی ٹیم زمبابوے سے 5 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی جس کا آغاز 13 جولائی سے ہوگا۔

    سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 22 جولائی بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔