Tag: tribute

  • عمران عباس کا وطن کے محافظوں کو نئے انداز میں خراجِ تحسین، ویڈیو

    عمران عباس کا وطن کے محافظوں کو نئے انداز میں خراجِ تحسین، ویڈیو

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے وطن کے محافظوں کو نئے انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکار عمران عباس نے موجودہ پاک بھارت تناؤ کے دوران وطن کے محافظوں کے لیے ایک دل کو چھو لینے والا خراجِ تحسین پیش کیا۔

    اداکار عمران عباس نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ’’اے وطن کے سجیلے جوانو‘‘ کا ترانہ پیش کیا، جو انہوں نے ان جوانوں کے نام کیا ہے جو اس مشکل گھڑی میں وطن کی سرحدوں کا دفاع کر رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Imran Abbas (@imranabbas.official)

    عمران عباس کا وطن کے محافظوں کو خراجِ تحسین ایک نئے انداز سے وطن سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

    دوسری جانب مشہور اداکار اور پروڈیوسر نبیل ظفر نے جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے وطن کا دفاع کرنا خوب جانتے ہیں۔

    پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل ظفر نے بھارتی جنگی جنونیوں اور انتہا پسندوں کو آئینہ دکھایا اور خطے میں امن کی اہمیت پر زور دیا ہے، جنگ جب ہوتی ہے، انسانیت ہارتی ہے، سرحد کے دونوں جانب معصوم لوگ جان سے جائیں گے اگر یہ معاملہ بگڑ گیا۔

  • حوالدار لالک جان شہید نشان حیدرکا 25 واں یوم شہادت

    حوالدار لالک جان شہید نشان حیدرکا 25 واں یوم شہادت

    راولپنڈی : کارگل کے محاذ پر وطن عزیز کے دفاع کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 25 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے۔

    سال1965کی جنگ ہو یا کارگل کا محاذ، قوم کے بہادر سپوتوں نے پاک دھرتی کو ہمیشہ شاد و آباد رکھا ہے، ایسی ہی ایک مثال حوالدار لالک جان شہید کی بھی ہے۔

    پاک فوج کی جانب سے حوالدار لالک جان شہید کو ان کے 25ویں یوم شہادت کے موقع پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے آئی ایس پی آر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان نے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج حوالدار لالک جان شہید کو خراج عقیدت پیش کرتی ہیں، 25 سال قبل حوالدار لالک جان نے بےمثال جرات وبہادری کا عملی مظاہرہ کیا۔

    انہوں نے کارگل جنگ کے میدان میں پاک وطن کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، حوالدار لالک جان شہید کی لازوال قربانی بہادر سپاہیوں کیلئے مشعل راہ ہے۔

    پاکستان کا اعلی ترین اعزاز مادر وطن کے دفاع کے لیے جان کا عظیم نظرانہ پیش کرنے والوں کو عطا کیا جاتا ہے، پاکستانی قوم مادر وطن کے دفاع کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے اپنے بہادر شہداء کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔

    یاد رہے کہ اپنے خون سے وطن سے وَفا کی لازوال داستان رقم کرنے اور دشمن پر دھاک بٹھانے والے حوالدار لالک جان گاؤں غذر یاسین گلگت میں1967میں پیدا ہوئے، لالک جان نے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1984میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔

    حوالدار لالک جان 7جولائی 1999 کو کارگل کے محاذ پر شہید ہوئے، جرات اور لازوال قربانی کے اعتراف میں حوالدار لالک جان کو نشان حیدر سے نوازا گیا۔

  • استاد بڑے غلام علی خان کو گلوکارہ فریدہ خانم کا زبردست خراج عقیدت

    استاد بڑے غلام علی خان کو گلوکارہ فریدہ خانم کا زبردست خراج عقیدت

    لاہور : ماضی کی معروف اور سنیئر گلوکارہ فریدہ خانم نے استاد بڑے غلام علی خان صاحب کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    کلاسیکی موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ استاد بڑے غلام علی خان صاحب کو برصغیر پاک و ہند میں کلاسیکی موسیقی کی تاریخ کا سب سے زیادہ معتبر اور معروف استاد مانا جاتا ہے۔

    ان کی 56 ویں برسی کے موقع پر پاکستان کی نامور اور غزل گائیکی کی ماہر سینئر گلوکارہ فریدہ خانم نے استاد بڑے غلام علی خان صاحب کا سکھایا ہوا ایک راگ گا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    ذوالقرنین فاروق88 نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں گلوکارہ فریدہ خانم کو سُریلے انداز میں گاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ دیو مالائی شخصیت رکھنے والے استاد بڑے غلام علی خان دو اپریل 1902 کو لاہور میں پیدا ہوئے، آپ کے والد علی بخش کا تعلق ہندوستانی کلاسیکل موسیقی کے پٹیالہ گھرانے سے تھا۔

    بڑے غلام علی خان کو چھ برس کی عمر سے ہی موسیقی سے عشق ہوگیا تھا جو 66 برس کی عمر تک جاری رہا۔

    بھارتی حکومت نے انہیں ان کی بے مثال خدمات کے عوض سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ اور پدما بھوشن ایوارڈ سے نوازا، استاد بڑے غلام علی نے فلم مغلِ اعظم کیلئے بھی دو مشہور گانے گائے۔

    بعد ازاں 25 اپریل 1968 کو کلاسیکل موسیقی کے بے تاج بادشاہ حیدرآباد میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔

  • مسلح افواج و عسکری قیادت کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

    مسلح افواج و عسکری قیادت کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

    یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مسلح افواج اور عسکری قیادت نے کشمیری بھائیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے۔ٓ

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان کی جانب سے مشترکہ خصوصی پیغام میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کی کامیابی ہی ان کا مقدر ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری خصوصی پیغام میں کہا گیا ہے کہ کشمیروں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت ملنا چاہیے۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان نے مظلوم کشمیریوں کے عزم اور جدوجہد پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہان کا کہنا ہے کہ کشمیری مسلسل بھارتی قابض افواج کی انسانی حقوق خلاف ورزیوں اور ان کے غیرانسانی لاک ڈاؤن کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں۔

    کشمیر1948سے یو این ایجنڈے پر طویل عرصے سے زیر التوا حل طلب مسئلہ ہے، کشمیری عوام کو ان کی امنگوں اور یو این قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہئے۔

    گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی افواج کے مظالم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے میں ناکام رہے ہیں، ظلم وبربریت کی تاریک رات آزادی کا سورج طلوع ہونے سےنہیں روک سکتی، آزادی کے لئے دلیرانہ جدوجہد کی کامیابی ہی ان کا مقدر ہے، انشاء اللہ۔

  • سوار محمد حسین شہید یوم شہادت، عسکری قیادت کا خراج عقیدت

    سوار محمد حسین شہید یوم شہادت، عسکری قیادت کا خراج عقیدت

    راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کے 52 ویں یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 1971ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران ظفر وال شکر گڑھ سیکٹر پر سوار محمد حسین شہید نے بلا خوف و خطر اور بے مثال جرات کے ساتھ دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ظفروال کے محاذ پر سوار محمد حسین شہید نے تن تنہا 16 بھارتی ٹینکوں کو تباہ بھی کیا، بِلا شبہ سوار محمد حسین شہید کا یوم شہادت افواج پاکستان کی مادر وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کا مظہر ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کے یہ درخشندہ ستارے جنہوں نے ملک کی آبرو کیلئے اپنی جان نچھاور کی بِلاشبہ عزت و تکریم کے مستحق ہیں، پوری قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔

  • راحت فتح علی خان کا پرفارمنس کے دوران سدھو موسے والا کو خراج تحسین

    راحت فتح علی خان کا پرفارمنس کے دوران سدھو موسے والا کو خراج تحسین

    معروف بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کو ایک برس بیت گیا، اس موقع پر پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی قوالی کے دوران انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

    پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے ایک کانسرٹ کے دوران اپنی پرفارمنس، بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے گلوکار سدھو موسے والا کے نام کی۔

    گلوکار اور اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما سدھو موسے والا 29 مئی کو قتل کردیے گئے تھے، نامعلوم افراد نے بھارتی پنجاب کے ضلع مانسا میں سدھو کی گاڑی پر فائرنگ کر کے انہیں نشانہ بنایا تھا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ہونے والے ایک کانسرٹ میں، قوالی شروع کرنے سے پہلے گلوکار نے کہا کہ وہ یہ قوالی سدھو موسے والا کا نام کر رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Brut India (@brut.india)

    اس کے بعد وہ آجا تینوں اکھیاں اڈیک دیاں گاتے ہوئے درمیان میں سدھو کا نام بھی لے رہے ہیں۔

    راحت فتح علی خان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے دنیا بھر کے مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔

  • مجھ سے پہلی سی محبت: بھارتی گلوکارہ کا ملکہ ترنم نور جہاں کو خراج عقیدت

    مجھ سے پہلی سی محبت: بھارتی گلوکارہ کا ملکہ ترنم نور جہاں کو خراج عقیدت

    معروف بھارتی گلوکارہ شلپا راؤ نے ملکہ ترنم نور جہاں کی غزل مجھ سے پہلی سی محبت گنگنا کر سماں باندھ دیا۔

    شلپا راؤ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک مختصر سی ویڈیو پوسٹ کی، ویڈیو میں وہ کسی تقریب میں شریک دکھائی دے رہی ہیں۔

    ویڈیو میں وہ ملکہ ترنم نور جہاں کی گائی ہوئی فیض احمد فیض کی غزل مجھ سے پہلی سی محبت گا رہی ہیں۔

    ان کی خوبصورت آواز نے سماں باندھ دیا اور حاضرین سحر زدہ ہو کر انہیں سن رہے ہیں۔

    ٕٕ

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shilpa Rao (@shilparao)

    کیپشن میں گلوکارہ نے نور جہاں لکھ کر دل کے ایموجیز بنائے جبکہ مداحوں سے دریافت کیا کہ آپ کو ان کا گایا ہوا کون سا گانا پسند ہے؟

    گلوکارہ کی اس ویڈیو کو پاکستان کے ساتھ بھارت سے بھی بے شمار افراد نے لائیک کیا اور اس پر تعریفی تبصرے کیے۔

    خیال رہے کہ سنہ 2007 سے پلے بیک سنگنگ میں اپنا کیریئر شروع کرنے والی شلپا راؤ نے حال ہی میں شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا گانا بے شرم رنگ بھی گایا تھا جس نے مقبولیت کے ریکارڈز توڑ دیے تھے۔

  • دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے

    دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے

    اسلام آباد : آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اس دن کا مقصد خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

    خواتین کی معاشرے میں اہمیت اجاگر کرنے کیلئے جہاں دنیا بھر میں عالمی دن منایا جاتا ہے، تو وہیں خواتین نے ثابت بھی کیا ہے کہ ان کی شمولیت کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔

    عالمی دن منانے کے موقع پر ان بہادر خواتین کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا جنہوں نے اپنے حقوق کے حصول کی جنگ لڑی، اس دن دنیا بھر میں مختلف ممالک کی ہزاروں تنظیمیں خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی ترقی کیلئے کوششوں کو اجاگر کرنے کیلئے واکس اور تقاریب کا اہتمام کریں گی۔

    پاکستان میں بھی اس حوالے سے تقاریب منقد کی جائیں گی، سول سوسائٹی کی تنظمیں خواتین کو درپیش مسائل اور چیلنجوں کو اجاگر کرنے کیلئے واکس، سیمینارز اور مباحثوں کا بھی اہتمام کریں گی۔

    خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دنیا کے مختلف ممالک جن میں روس، ویت نام، چین اور بلغاریہ میں خواتین کے عالمی دن پر عام تعطیل ہوتی ہے، یہ دن خواتین کی ’’جدوجہد‘‘ کی علامت ہے۔

    1908ء میں 15000ہزار محنت کش خواتین نے تنخواہوں میں اضافے، ووٹ کے حق اور کام کے طویل اوقات کار کے خلاف نیویارک شہر میں احتجاج کیا اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے آواز بلند کی۔ 1909ء میں امریکہ کی سوشلسٹ پارٹی کی طرف سے پہلی بار عورتوں کا قومی دن 28فروری کو منایا گیا۔

    خواتین کا عالمی دن کیوں منایا جاتا ہے؟

    آج سے تقریباً سو سال قبل نیو یارک میں کپڑا بنانے والی ایک فیکٹری میں مسلسل دس گھنٹے کام کرنے والی خواتین نے اپنے کام کے اوقات کار میں کمی اور اجرت میں اضافے کیلئے آواز اٹھائی تو ان پر پولیس نے نہ صرف وحشیانہ تشدد کیا بلکہ ان خواتین کو گھوڑوں سے باندھ کر سڑکوں پرگھسیٹا گیا تاہم اس تشدد کے بعد بھی خواتین نے جبری مشقت کے خلاف تحریک جاری رکھی۔

    خواتین کی مسلسل جدوجہد اور لازوال قربانیوں کے نتیجے میں 1910 میں کوپن ہیگن میں خواتین کی پہلی عالمی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں 17 سے زائد ممالک کی سو کے قریب خواتین نے شرکت کی۔

    اس کانفرنس میں عورتوں پر ہونے والے ظلم واستحصال کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اقوام متحدہ نے 1656 میں 8 مارچ کو عورتوں کے عالمی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا۔

    اس دن کے موقع پردنیا بھرمیں کانفرنسوں اورورکشاپس کا انعقاد ہو گا، جن میں خواتین کو مساوی حقوق دینے کا اعادہ کیا جائے گا۔

  • صدر مملکت عارف علوی کا نوشکی شہداء کو خراج عقیدت

    صدر مملکت عارف علوی کا نوشکی شہداء کو خراج عقیدت

    اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی کا18شہداء کے لواحقین سے فون پر رابطہ کیا اور شہداء کو ان کی عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا۔

    صدر مملکت نے5 فروری کو دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے شہداء کے اہل خانہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

    اس موقع پر صدر مملکت نے شہداء کے درجات کی بلندی اور ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعا کی، ان کا کہنا تھاکہ پوری قوم وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی احسان مند ہے۔

    ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے شہداء کی عظیم قربانی پر فخر کرتی ہے، صدر مملکت نے دو فروری کو نوشکی میں دہشت گرد حملے کے شہداء کے ورثاء سے بات کی۔

    صدر مملکت نے شہید کیپٹن محمد بلال خالد، شہید لانس نائیک عنایت اللہ اور شہید سپاہی وحید علی کے ورثاء سے اظہار تعزیت کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

    انہوں نے شہید سپاہی ساجد علی ، شہید سپاہی ناہید اقبال اور شہید سپاہی محمد ضیاء اللہ کے ورثاء، شہید سپاہی محمد سمیر اور شہید سپاہی عجب نور کے خاندان کے افراد سے بھی صدر مملکت کا اظہار افسوس کیا۔

    اس کے علاوہ صدرمملکت نے25 جنوری کو ضلع کیچ میں شہید10 جوانوں کے اہل خانہ سے بھی بات کی نائیک وقاص احمد، سپاہی ظفراقبال ، سپاہی نوید غفور کے خاندان کے افراد سے اظہار افسوس کیا۔

    ڈاکٹرعارف علوی نے سپاہی عدنان مصطفیٰ، زین علی، محمد شہزاد حسین، فرحان احسن طارق کے اہل خانہ سے رابطہ کیا، انہوں نے سپاہی محبوب علی ، ارسلان منظور اور محمد یاسر کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

  • نمرہ خان کا لتا کو خراج عقیدت

    نمرہ خان کا لتا کو خراج عقیدت

    معروف اداکارہ نمرہ خان نے برصغیر کی نامور گلوکارہ لتا منگیشکر کا گانا گنگنا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق نمرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ آنجہانی گلوکارہ لتا منگیشکر کا گانا گا رہی ہیں۔

    انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ میری پسندیدہ لتا جی کے لیے۔

    نمرہ کی آواز اور ویڈیو کو ان کے مداحوں نے بے حد پسند کیا اور تعریفی تبصرے کیے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Nimra Khan 🧿 (@nimrakhan_official)

    خیال رہے کہ برصغیر کی معروف گلوکارہ لتا منگیشکر 6 فروری کو طویل علالت کے بعد چل بسی تھیں، انہوں نے اپنے کیریئر میں 30 ہزار سے زائد گانے گائے تھے۔

    لتا کی آخری رسومات قومی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی تھیں جس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی شرکت کی۔