Tag: Tropical storm

  • رواں برس کا 16 واں سمندری طوفان امریکی ریاست کے قریب

    رواں برس کا 16 واں سمندری طوفان امریکی ریاست کے قریب

    رواں برس کا 16 واں تباہ کن سمندری طوفان ’اوفیلیا‘ شمالی کیرولائنا سے ٹکرانے والا ہے، تین امریکی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان اوفیلیا جمعہ کے روز طاقت ور ہو گیا ہے، اور اس کا رخ شمالی کیرولائنا کے ساحل کی جانب ہے، جس سے وسط بحر اوقیانوس کے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، حکام نے ساحلی علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    امریکی ویدر چینل کے مطابق اوفیلیا شمالی کیرولائنا میں لینڈ فال کے قریب ہے، جس کی وجہ سے طوفانی ہواؤں کے ساتھ تیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا، لہریں بلند ہو جائیں گی اور ساحلی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔

    اوفیلیا رواں برس بحر اوقیانوس کے سمندری طوفانوں کے سیزن کا 16 واں طوفان ہے، اوفیلیا طوفان کا مرکز آج ہفتے کے روز مشرقی شمالی کیرولائنا سے گزرے گا، پھر ورجینیا اور میری لینڈ میں ہفتے کی رات اور اتوار کو گزرے گا، اور زمین پر پہنچ کر کمزور پڑ جائے گا۔

    یو ایس نیشنل ہریکین سنٹر کے مطابق سمندری طوفان اوفیلیا زمین سے ٹکرانے سے پہلے مزید طاقت حاصل کرنے کی توقع نہیں تھی اور اس کے بعد کمزور ہونے کی پیش گوئی بھی کی گئی تھی، توقع کی جا رہی تھی کہ طوفان ہفتے کی صبح شمالی کیرولائنا میں لینڈ فال کرے گا۔

    شمالی کیرولائنا، ورجینیا اور میری لینڈ کے گورنرز نے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے، کچھ علاقوں میں اسکول بھی جلد بند ہو گئے کیوں کہ وہاں کی آبادی طوفان کی آمد کے لیے تیاری کر رہی تھی۔

    اوفیلیا کا نام

    دل چسپ بات یہ ہے طوفان اوفیلیا کا نام ولیم شیکسپیئر کے مشہور زمانہ ڈرامے ’ہیملٹ‘ سے لیا گیا ہے۔ اوفیلیا ہیملیٹ میں ولیم شیکسپیئر کا ایک کردار ہے۔ جب اس کے والد پولونیئس کو اس کا پریمی ہیملیٹ قتل کر دیتا ہے تو وہ پاگل ہو جاتی ہے، اور بہت چھوٹی عمر میں وہ غم اور پاگل پن سے مر جاتی ہے۔

  • چین: صوبے فوزیان میں طوفان اور شدید بارشیں، 6افراد ہلاک، 12 لاپتہ

    چین: صوبے فوزیان میں طوفان اور شدید بارشیں، 6افراد ہلاک، 12 لاپتہ

    بیجنگ : چین میں طوفان اور شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، صوبے فوزیان میں چھ افراد ہلاک اوربارہ لاپتہ ہوگئے۔

    china-2

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طوفان اوربارشوں سے متعدد سڑکیں اور پل تباہ ہوگئے، رہائشی علاقوں میں پانی اور کیچڑ بھر جانے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، طوفان سے بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    china-3

    محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے باعث شدید بارشیں بھی جاری ہیں جبکہ ہوا کی رفتار 100 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

    china-1

    محکمہ موسمیات نے چین کے جنوب اور جنوب مشرقی علاقوں کے اورنج الرٹ جاری کردیا ہے۔