Tag: truck

  • کینیڈا میں ڈرائیور نے راہگیروں پر ٹرک چڑھا دیا

    کینیڈا میں ڈرائیور نے راہگیروں پر ٹرک چڑھا دیا

    اوٹاوا: کینیڈا میں ایک ڈرائیور نے راہگیروں پر ٹرک چڑھا دیا، جس سے 2 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے شہر کیوبک میں ایک ٹرک راہگیروں پر چڑھ دوڑا، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

    اے ایف پی کے مطابق مقامی پولیس نے کہا ہے کہ 38 برس کے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مختلف پہلوؤوں سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی عمریں 60 اور 70 کے درمیان تھیں، جب کہ اسپتال میں داخل دو افراد کی حالت تشویش ناک ہے، مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں تاہم پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی۔

    کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے حادثے میں ہلاک و زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

    مقامی میڈیا نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ ایک ٹرک نے پہلے مشہور مائیکرو بریوری کے باہر فٹ پاتھ پر متعدد راہگیروں کو ٹکر ماری اور اور پھر اس کے بعد تقریباً 500 میٹر دور جا کر دیگر افراد کو بھی ٹکر مار دی۔

  • سعودی دارالحکومت میں ٹرک داخلے کا نیا نظام

    ریاض: سعودی دارالحکومت ریاض میں ٹرک داخلے کے نئے نظام پر عمل درآمد شروع ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ دارالحکومت ریاض میں منگل سے ٹریفک اِزدِحام کو قابو کرنے کے لیے ٹرکوں کے داخل ہونے کے نئے نظام پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا۔

    ٹرک ڈرائیوروں کو آن لائن ٹائم بک کرانے اور مقررہ اوقات کی پابندی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شراکت داری میں 17 جنوری 2023 سے ممنوعہ اوقات کے دوران ریاض میں ٹرکوں کے داخلے کو ریگولیٹ کرنے کے لیے سروس کا آغاز کر دیا ہے۔

    ٹی جی اے نے کہا ہے کہ ٹرک کا داخلہ ای اپوائنٹمنٹ کے ذریعے اور مخصوص اوقات میں ہوگا، تاکہ ٹرکوں کے بہاؤ کو منظم کیا جا سکے، اور انھیں شہروں کے داخلی راستوں پر جمع ہونے سے روکا جا سکے۔

    لنکڈ اِن ڈیٹا کے مطابق سعودی عرب کے ان شعبو‌ں میں ملازمتیں بڑھ گئی ہیں

    اتھارٹی نے تصدیق کی کہ ممنوعہ اوقات کے دوران ٹرکوں کا ریاض میں داخلہ الیکٹرانک اپائنٹمنٹس اور نظام الاوقات کی بکنگ کے ذریعے ہوگا۔

    اتھارٹی کے مطابق ریاض میں اتوار سے جمعرات تک صبح 9 سے رات 9 بجے تک ٹرکوں کے داخلے پر پابندی ہے، علاوہ ازیں جمعہ اور ہفتہ کو شام 5 سے رات 9 بجے تک ٹرک شہر میں نہیں آ سکتے۔

  • سعودی عرب : پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے اہم فیصلہ

    سعودی عرب : پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے اہم فیصلہ

    ریاض : سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے مملکت میں غیرملکی ٹرکوں کے لیے طریقہ کار متعارف کرایا ہے، اتھارٹی متعلقہ سرکاری اداروں کے تعاون سے نیا لائحہ عمل نافذ کرائے گی۔

    سعودی عرب کے ہمسایہ ممالک کارگو کے لیے ٹرک استعمال کرتے ہیں، ایک ملک سے دوسرے ملک سامان  کی ترسیل ٹرکوں کے ذریعے ہوتی ہے، یہ ٹرک سعودی عرب بھی آتے ہیں اور سعودی عرب سے گزر کر پڑوسی ممالک بھی جاتے ہیں۔

    سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے نئے طریقہ کار میں اس بات کو مدنظر رکھا ہے کہ مختلف ممالک سے مملکت آنے والے ٹرک ڈرائیور یا مالکان اندرون مملکت سے کاروبار نہ کریں اور سعودی ٹرکوں کے کاروبار متاثر نہ ہوں۔

    اتھارٹی نے پابندی لگائی ہے کہ باہر سے مملکت آنے والے ٹرک کو آمد ورفت کا پرمٹ لینا ہوگا اور ان کا روٹ متعین ہوگا۔ انہیں مملکت میں ایک جگہ سے دوسری جگہ پرمٹ کے بغیر سامان لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے خبردار کیا کہ غیرملکی ٹرکوں سے مقررہ لائحہ عمل نافذ کرانے کے لیے تفتیشی ٹیمیں تعینات ہیں۔

    یہ ٹیمیں سال رواں کے آغاز سے اب تک 117 فیلڈ میں تفتیشی دورے کرچکی ہیں۔ نوے فیصد تک پابندی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    پبلک اتھارٹی نے اپیل کی ہے کہ جو لوگ غیرملکی ٹرکوں کو مقررہ لائحہ عمل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیکھیں وہ رابطہ نمبر یا ای میل پرمطلع کریں۔

  • وہ غلطی جو ٹرک کو موت کے دہانے پر لے آئی

    وہ غلطی جو ٹرک کو موت کے دہانے پر لے آئی

    جی پی ایس یعنی نامعلوم راستوں کا پتہ بتانے والے سافٹ ویئر گلوبل پوزیشنگ سسٹم کی  غلطی سے ٹرک 350فٹ کی بلندی پر پھنس گیا۔

    ٹیکنالوجی کی ترقی نے انسان کو سہل پسند بنادیا ہے اب اسے کوئی بھی کام ہو ہاتھ میں پکڑے چند انچ کے موبائل فون سے مدد لیتا ہے لیکن ٹیکنالوجی بھی کبھی کبھی ایسا دھوکا دے جاتی ہے جس سے لوگ سنگین خطرات سے دوچار ہوجاتے ہیں۔

    ایسا ہی کچھ ہوا چین میں جہاں ایک بڑا ٹرک جی پی ایس کے غلط راستہ بتانے کے نتیجے میں ساڑھے تین سو فٹ کی بلندی پر جا پھنسا۔

    سوشل میڈیا پر چین کے ایک شہر شانسی کی چنگیزی کی ہے جہاں ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جو سال نو کے ابتدائی ایام کی ہے۔

    ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ ایک ٹرک اونچی پہاڑی کی تنگ سڑک پر ایسے خطرناک انداز میں پھنسا ہوا ہے کہ ٹرک کا اگلا حصہ ساڑھے تین سو فٹ گہری کھائی میں لٹکا ہوا ہے۔

    <iframe width=”640″ height=”360″ src=”https://www.youtube.com/embed/bECVkE976AA” title=”YouTube video player” frameborder=”0″ allow=”accelerometer; autoplay; clipboard-write; encrypted-media; gyroscope; picture-in-picture” allowfullscreen></iframe>

    یہ ویڈیو دیکھ کر کئی لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہوگئے۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق پھنسے ہوئے اس ٹرک کو ریسکیو ٹیم نے تین بڑے ٹرکوں کی مدد سے پیچھے کی جانب کھینچا اور واپس سڑک پر لائے۔

    اس حادثے کے حوالے سے ٹرک ڈرائیور کا کہنا ہے کہ وہ جی پی ایس کے بتائے گئے راستے کے مطابق ڈرائیونگ کررہا تھا کہ اچانک ایک تنگ سڑک آگئی اور اس دوران ٹائر کے پھسلنے سے اس خطرناک صورتحال سے دوچار ہونا پڑا۔

  • مصر میں روٹی کی لائن میں کھڑے افراد کو ٹرک نے کچل دیا

    مصر میں روٹی کی لائن میں کھڑے افراد کو ٹرک نے کچل دیا

    قاہرہ: مصر میں تیز رفتار ٹرک نے روٹی کے لیے لائن میں کھڑے دسیوں افراد کو کچل دیا، ٹرک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر بیکری میں جا گھسا تھا۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ مصری صوبے الشرقیہ میں پیش آیا جہاں درجنوں دیہاتی بیکری سے روٹی خریدنے کے لیے لائن میں کھڑے تھے کہ اچانک ایک تیز رفتار ٹرک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر لائن میں کھڑے افراد پر چڑھ گیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں وہاں موجود افراد 17 زخمی ہوگئے۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تیز رفتار ٹرک کو بڑھتے دیکھ کر لوگ کچھ سمجھ نہ سکے اور بہت سے لوگوں کو سنبھلنے کا موقع بھی نہ ملا اور اسی اثنا میں ٹرک وہاں کھڑے لوگوں کو کچلتا ہوا بیکری میں جا گھسا۔

    عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے بعد ٹرک میں آگ بھی لگ گئی تھی جس سے کئی افراد جھلس گئے، آگ پر قابو پا لیا گیا اور متاثرین کو علاج کی غرض سے سینٹرل اسپتال داخل کر دیا گیا۔

  • گاڑیوں سے لدے ٹرک کا ٹرین سے تصادم، ٹرک کے پرخچے اڑ گئے

    گاڑیوں سے لدے ٹرک کا ٹرین سے تصادم، ٹرک کے پرخچے اڑ گئے

    امریکی ریاست اوکلاہوما میں خوفناک واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو نے لوگوں کے دل دہلا دیے، یہ ویڈیو ایک حادثے کی ہے جس میں ٹرین، گاڑیوں سے بھرے ہوئے ٹرک سے ایسے ٹکرا کر گزرتی ہے کہ گاڑیاں فضا میں اچھل جاتی ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑیوں سے لوڈڈ ٹرک ٹرین کی پٹری کے قریب پہنچتا ہے تو لوڈ کی وجہ سے گزر نہیں پاتا اور پٹری پر پھنس جاتا ہے۔

    اسی دوران ٹرین وہاں پہنچ جاتی ہے اور دھماکے سے ٹرک سے ٹکرا کر گزرتی چلی جاتی ہے، ٹرین کی ٹکر سے لوڈڈ گاڑیاں فضا میں اچھلتی ہیں جبکہ ٹرک کے بھی پرخچے اڑ جاتے ہیں۔

    تصادم سے ٹرین کا ایک ڈبہ بھی ڈی ریل ہوگیا جبکہ 5 مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں جنہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔

    ٹرین ٹریک کو فوری طور پر بند کر کے وہاں امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں، حکام کے مطابق پٹری کو بھی معمولی نقصان پہنچا ہے جس کی مرمت کرنے کے بعد ٹریک کو کھول دیا جائے گا۔

    حادثے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر آئیں تو صارفین نے ٹرک ڈرائیور سے ہمدردی کا اظہار کیا اور اس کے زندہ بچنے پر خوشی ظاہر کی۔

  • پنجاب حکومت کا چینی کی اسمگلنگ کے خلاف  بڑا کریک ڈاؤن

    پنجاب حکومت کا چینی کی اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

    لاہور : پنجاب حکومت نے چینی کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چینی کی منتقلی کی کوشش ناکام بنا کر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جے ڈی ڈبلیو شوگر مل یونٹ نمبر ایک رحیم یار خان سے غیر قانونی طور پر چینی کی کوئٹہ منتقلی کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا

    محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق9 سو من چینی غیر قانونی طور پر کوئٹہ منتقل کی جارہی تھی، محکمہ کے اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹرک کو چاچڑاں ٹول پلازہ کے مقام پر پر تحویل میں لے لیا۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ ٹرک کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں جس میں اہم نکشافات متوقع ہیں۔

    اس حوالے سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جے ڈی ڈبلیو شوگرملز انتظامیہ کی جانب سے چینی کی غیرقانونی منتقلی کے الزام کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔

    ترجمان جے ڈی ڈبلیو شوگرملز کا کہنا ہے کہ شوگر ملز کا کام چینی فروخت کرنا ہے اب خریدار چینی کہیں بھی لے جانے کا خود ذمےدار ہے شوگر ملز نہیں۔

    اس کے علاوہ ملتان کی ضلعی انتظامیہ نے10ہزار کلوسرکاری چینی کی خورد برد ناکام بنادی، 200بوری چینی غائب کرنے والے ڈیلر کا گودام سیل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ ڈیلر راشد قریشی نے بوگس ریٹیلرز رجسٹرڈ کرواکر200 بوری چینی وصول کی تھی، ملزم ڈیلر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • ٹرک کے بریک فیل ہونے کے بعد ڈرائیور نے کیا کیا؟

    ٹرک کے بریک فیل ہونے کے بعد ڈرائیور نے کیا کیا؟

    گاڑیوں سے بھری پرہجوم سڑک پر کسی گاڑی کے بریک فیل ہوجانا نہایت خوفناک بات ہوسکتی ہے، اور اگر بریک کسی ٹرک کے فیل ہوئے ہوں تو نہایت ہولناک حادثہ پیش آسکتا ہے، بھارت میں ایسا ہی ایک حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست مہاراشٹر میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    ایک بڑے ٹرک کے بریک فیل ہوجانے کے بعد ڈرائیور نے حاضر دماغی سے کام لیا اور ٹرک کو آگے دوڑانے کے بجائے پیچھے ریورس میں چلانے لگا۔

    اس دوران سامنے سے آتے موٹر سائیکل سواروں کو بھی صورتحال کا اندازہ ہوا تو انہوں نے ٹرک ڈرائیور کو پیچھے کا راستہ بتاتے ہوئے اسے گائیڈ کرنا شروع کردیا جبکہ دیگر گاڑیوں کو بھی وہاں سے ہٹا کر راستہ صاف کرنے لگے۔

    ٹرک 3 کلو میٹر تک ریورس میں چلتا رہا جس کے بعد ایک کھیت آیا اور ٹرک اس کھیت کے اندر موڑ دیا گیا۔ کھیت کی کھردری زمین پر ٹرک کی رفتار کم ہوتی گئی اور بالآخر ٹرک بحفاظت رک گیا۔

    یہ واقعہ رواں برس جنوری کا ہے جس کی ویڈیو ایک بار پھر سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین نے ڈرائیور کی حاضر دماغی اور موٹر سائیکل سواروں کے مدد کرنے پر ان کی تعریف کی اور کہا کہ ان تمام افراد کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا۔

  • ٹریفک حادثے میں بیوی کی موت کے بعد شوہر نے ٹرک ڈرائیور کے ساتھ کیا کیا؟

    ٹریفک حادثے میں بیوی کی موت کے بعد شوہر نے ٹرک ڈرائیور کے ساتھ کیا کیا؟

    برازیل میں ہونے والے ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار اہلیہ دم توڑ گئی تو شوہر ٹکر مارنے والے ٹرک پر چڑھ گیا اور اس وقت تک نیچے نہیں اترا جب تک لوگوں نے ڈرائیور کو پکڑ نہیں لیا۔

    جنوبی برازیل میں پیش آنے والے اس ہولناک حادثے نے پورے شہر کو افسردہ کردیا ہے، 49 سالہ اینڈرس انٹونیو اور اس کی اہلیہ 47 سالہ سینڈرا اپنی 2 ماہ قبل خریدی گئی بائیک پر اتوار کی چھٹی گزارنے باہر نکلے تھے۔

    موٹر وے پر سفر کے دوران ان کی بائیک کو پیچھے سے ایک ٹرک نے زوردار ٹکر ماری جس سے سینڈرا شدید زخمی ہو کر نیچے گر پڑی، شوہر نے یہ دیکھا تو وہ ٹرک کے دروازے پر چڑھ گیا۔

    ٹرک ڈرائیور نے پھر بھی ٹرک نہیں روکا اور اگلے 19 میل تک اسے اس طرح بھگاتا ہوا لے گیا کہ اس کے دائیں طرف اینڈرس لٹکا ہوا تھا جبکہ آگے موٹر سائیکل بدستور اٹکی ہوئی تھی۔

    قریب سے گزرنے والے ڈرائیورز نے اس کی ویڈیوز اور تصاویر بھی بنائیں۔

    کافی دیر بعد جب ٹرک ڈرائیور نے ٹرک روکا تو لوگوں نے ٹرک کو گھیر لیا اور اسے کھینچ کر باہر نکالا، کچھ لوگوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنانے کی بھی کوشش کی تاہم جلد ہی پولیس موقعے پر پہنچ گئی۔

    پولیس کے مطابق واقعے کے وقت ڈرائیور منشیات کے زیر اثر تھا۔

    زخمی سینڈرا کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا تاہم سر میں شدید چوٹیں لگنے کے باعث وہ دم توڑ گئی، اینڈروس بھی اس دوران زخمی ہوا جسے اسپتال میں طبی امداد دی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور پر اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

  • ڈاکار ریلی: ریس میں شریک ٹرک ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا

    ڈاکار ریلی: ریس میں شریک ٹرک ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا

    ماسکو / ریاض: سعودی عرب میں ہونے والی ڈاکار ریلی 2021 کے دوران روسی ٹرک ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا، دو روز قبل ایک فرانسیسی موٹر سائیکل سوار بھی ریس کے دوران حادثے کا شکار ہو کر ہلاک ہوچکا ہے۔

    روسی میڈیا کے مطابق رواں برس سعودی عرب میں ہونے والی ڈاکار ریلی 2021 کے دوران روسی ٹرک ایک ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا۔

    اطلاعات کے مطابق روسی کاماز ماسٹر ٹیم کا ٹرک جسے ڈرائیور انتون شیبلوف چلا رہے تھے، ڈاکار ریلی میراتھن کے منتظمین کے ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا۔ روسی میڈیا کے مطابق میراتھن کے بارہویں مرحلے کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

    وہاں موجود افراد کی جانب سے واقعے کی ویڈیو بھی بنا لی گئی۔

    روسی ٹیم کے پریس اتاچی ایرک خیرالن نے میڈیا کو بتایا کہ ریس کے دوران جب ٹرک تیز رفتاری سے اسپرنگ بورڈ پر اچھلا تو اس نے ہیلی کاپٹر کے ایک سرے کو انتہائی قریب سے چھو لیا، ہیلی کاپٹر انتہائی نچلی پرواز کر رہا تھا۔

    خوش قسمتی سے ٹرک کے انتہائی معمولی ٹکرانے سے اور ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کی حاضر دماغی سے کوئی بڑا حادثہ رونما ہونے سے بال بال بچ گیا، اس حادثے کے نتیجے میں ٹرک کے انٹیک کو معمولی نقصان پہنچا۔

    دو روز قبل ڈاکار ریلی میں ایک فرانسیسی موٹر سائیکل سوار بھی ہلاک ہوچکا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فرانسیسی موٹر سائیکل سوار بیار شربان ساتویں راؤنڈ کے دوران حادثے سے دو چار ہوا جس میں وہ شدید زخمی ہوا۔ موٹر سائیکل سوار کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے جدہ سے فرانس لے جایا جارہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

    سعودی وزارت کھیل اور ڈاکار ریلی کی انتظامیہ نے موٹر سائیکلسٹ کے اہل خانہ سے تقزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔