Tag: Truck Accident

  • کراچی : شاہراہ فیصل پر ٹرک الٹنے کا خوفناک حادثہ، ڈرائیور بال بال بچ گیا

    کراچی : شاہراہ فیصل پر ٹرک الٹنے کا خوفناک حادثہ، ڈرائیور بال بال بچ گیا

    کراچی : شارع فیصل پر مال بردار ٹرک الٹنے سے ڈرائیور اندر پھنس گیا، روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا، ڈرائیور موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کہ اہم شاہراہ شارع فیصل پر کارساز فلائی اوور کے قریب مال بردار ٹرک الٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    ریسکیوحکام کے مطابق حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک کے اندر ہی پھنس گیا تھا بعد ازاں زخمی ڈرائیور کو بحفاظت نکال لیا گیا، تاہم زخموں کے باعث طبی امداد کیلیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    زخمی ڈرائیور کی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی ہے، ممکنہ طور پر حادثہ ٹرک کا بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مال بردار ٹرک شارع فیصل سے کارساز پل پر چڑھ رہا تھا اس دوران ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگیا۔

    ٹرک اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا، ہیوی مشینری کے ذریعے ٹرک کو سڑک سے ہٹایا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے ڈرگ روڈ انڈر پاس میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی تھی ۔

    رپورٹ کے مطابق انڈر پاس کے اندر مسافر بس نے 2 موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، ایک خاتون زخمی بھی ہوئیں۔

    ریسکیو کی جانب سے میتوں اور زخمی خاتون کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جاں بحق افراد میں 45سالہ حارث، 30 سالہ شعیب اور 60 سالہ خاتون نائلہ شامل ہیں۔

  • ٹرک کی ٹکر سے 4 سالہ بچی کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج

    ٹرک کی ٹکر سے 4 سالہ بچی کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج

    کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں ٹرک کی ٹکر سے 4 سالہ بچی کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مقتولہ بچی کے والد مختار احمد کی مدعیت میں کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔

    متن کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں ڈرائیور گلی میں کچرا پھینکنے آیا، منع کرنے پر ٹرک ڈرائیورکچراپھینک کر بھاگنے لگا، ڈرائیور نے جلدی میں گاڑی چلاتے ہوئے بچی رخسانہ کو کچلتے ہوئے فرار ہوگیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور ذاکر اللہ کوگرفتارکرلیا، ٹرک بھی تحویل میں لے لیا ہے، ڈرائیور اور ٹرک انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    راولپنڈی : ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم، 4 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ فروری میں سپر ہائی پر دو ٹرک اور کار میں ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    حادثہ حیدرآباد سے کراچی آتے ہوئے کاٹھوڑ پل کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔