Tag: truck art

  • ہوا میں اڑنے والا ٹرک یا ٹرک آرٹ کا نمونہ

    ہوا میں اڑنے والا ٹرک یا ٹرک آرٹ کا نمونہ

    کراچی: پاکستانی ٹرک آرٹ کا سفر سڑکوں سے فضاؤں تک پہنچ گیا ہے، کراچی میں ایک فلائنگ اکیڈمی نے سیسنا جہاز پر ٹرک آرٹ استعمال کر کے اسے نیا روپ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹرک آرٹ کے روایتی رنگ اب فضاؤں میں بھی اڑیں گے، اسکائی ونگز نامی فلائٹ ٹریننگ آرگنائزیشن نے اپنے طیاروں کو پاکستانی ٹرک آرٹ کے روایتی رنگوں سے سجانا شروع کر دیا ہے۔

    اسکائی ونگز آرگنائزیشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر عمران اسلم کے مطابق طیاروں کو روایتی رنگوں سے سجانے کا مقصد سیاحت اور پاکستان کے بہتر امیج کو دنیا بھر میں متعارف کرانا ہے۔

    ٹرک آرٹ کے ماہر حیدر علی کا کہنا ہے کہ یہ فن ہمارے ملک کی پہچان ہے، اب یہ دنیا بھر میں ہماری پہچان بنے گا۔ چالیس سالہ حیدر علی نے ٹرک آرٹ کا کام اپنے والد سے سیکھا تھا اور اب ان کا شمار اس فیلڈ کے مشہور ترین کاریگروں میں ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستانی ٹرک آرٹ دنیا بھر میں مقبول ہو چکا ہے، اور اب یہ آرٹ فضاؤں میں بھی اپنی پہچان کے لیے تیار ہے، اس سلسلے میں کراچی ایئر پورٹ پر موجود دو سیسنا طیاروں کو ٹرک آرٹ سے مزین کیا گیا ہے۔

    کئی مغربی ممالک کی آرٹ گیلریوں میں پاکستانی ٹرک آرٹ کو پیش کیا جا چکا ہے اور کئی بین الاقوامی اسٹورز سے ایسی چھوٹی چھوٹی اشیا ملتی ہیں، جن پر آپ کو پاکستانی ٹرک آرٹ کے رنگ نظر آتے ہیں۔

    چند برس قبل جب اس ٹرک آرٹ کو دنیا کے سامنے لایا گیا تو اس کا مقصد دہشت گردی کی لپیٹ میں آئے ہوئے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنا تھا۔

  • پی آئی اے کے جہازوں میں ٹرک آرٹ کے لشکارے

    پی آئی اے کے جہازوں میں ٹرک آرٹ کے لشکارے

    کراچی: باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کا ایک اور کارنامہ‘ پاکستانی تشخص اجاگر کرنے کے لیے جہازوں کی فوڈ ٹرا لی کو ٹرک آرٹ سے مزین کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن کی انتظامیہ نے بیرونِ ملک ‘ بالخصوص یورپ جانے والی پروازوں کی فوڈ ٹرالیوں پر ٹرک آرٹ کے نقش و نگار سے مزین کرتے ہوئے ان پر مقامی ٹرکوں کے نمائندہ سلوگن درج کرادیئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے ا س ساری کارروائی کا مقصد ملکی تشخص کااجاگر کرنا ہے اورقومی ائیرلائن کو یہ انوکھا خیال ملکی تشخص کو اجاگر کرنے کےلیے مخصوص شعبے نے حکام کو دیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں


    پاکستانی ٹرک آرٹ امریکہ میں مشہور

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اب پی آئی کی فوڈ ٹرالیوں پر کچھ اس قسم کے جملے لکھے ہوئے ملیں گے؛ جن میں اسپیڈ میری جوانی ۔۔اوور ٹیک میرا نخرا، دیکھ مگر پیار سے اور پاس کریا برداشت کر جیسے جملے شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان کے ہائی ویز پر سفر کرتے ہوئے ٹرکوں کے پیچھے اس قسم کے جملے جا بجا لکھے ہوئے ملتے ہیں اور پاکستانی ٹرک بھی انتہائی دیدہ زیب اور دلچسپ نقش و نگار سے مزین ہوتے ہیں ‘ جس کے لیے ان پر لاکھوں روپے کا اضافہ خرچا کیا جاتا ہے۔

    خیال رہےکہ کچھ عرصہ قبل پاکستانی ٹرک آرٹسٹ نے امریکا کے دورے کے دوران ٹرک آرٹ کے ایک مداح کی گاڑی کو ان دلچسپ جملوں اور نقش و نگار سے مزین کیا تھا جسے بے پناہ پذیرائی ملی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • پاکستانی ٹرک آرٹ امریکہ میں مشہور

    پاکستانی ٹرک آرٹ امریکہ میں مشہور

    واشنگٹن: امریکی قونصلیٹ جنرل کراچی نے ایک ٹویوٹا ایف جے کروزر کی تصاویر شیئر کی ہیں جسے مشہور پاکستانی ٹرک آرٹسٹ حیدر علی نے واشنگٹن ڈی سی میں ٹرک آرٹ کے شاہکار میں تبدیل کیاہے۔

    truck art

    گزشتہ چند سالوں سے پاکستانی ٹرک آرٹ نے دنیا کے مختلف علاقوں میں پذیرائی حاصل کرنا شروع کردی ہے اور پاکستانی کلچر کے اس دلچسپ نمونے کو بے پناہ سراہا جارہا ہے۔

    truck art

    حیدر علی کا دعویٰ ہے کہ اس کا خاندان گزشتہ 60 سال سے یہ کام انجام دے رہا ہے اور برصغیر کا یہ واحد آرٹ ہے جس میں پاکستان کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

    truck art

    پاکستانی ٹرک آرٹ آرٹسٹ حیدر علی امریکا کے دورے پر ہیں جہاں وہ اس آرٹ کے چاہنے والوں کے لئے حسین شاہکار تخلیق دے رہے ہیں، انھوں نے دیکھتے ہی دیکھتے انتہائی مہارت کے ساتھ اس گاڑی کا حلیہ بدل ڈالاہے۔

    truck art

    حیدر علی نا صرف پوری دنیا میں اپنے فن کی ترویج کے لئے سفر کرتے ہیں بلکہ وہ اپنے فن کو امن کے پیامبر کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں جیساکہ انہوں نے ایک ٹرک عید کے تحفے کے طورپرتیارکرکے بھارت کو دیا۔

    truck art

    حیدر علی کا کراچی کے علاقے گارڈن ایسٹ اور ماری پور میں ورک شاپ ہے، وہ امریکہ، انگلینڈ، ترکی اوربھارت کا دورہ کرچکے ہیں۔

    ٹرک آرٹ کسے پسند نہیں۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ پاکستانی ٹرک آرٹ آرٹسٹ حیدر علی امریکا کے دورے پر ہیں جہاں وہ اس آرٹ کے چاہ…

    Posted by U.S. Consulate General Karachi on Sunday, August 9, 2015