Tag: truck dangling

  • ویڈیو: تیز رفتار ٹرک پل سے لٹک گیا

    ویڈیو: تیز رفتار ٹرک پل سے لٹک گیا

    کینٹکی: امریکی ریاست کینٹیکی میں ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر گاڑیوں کو کچلتا ہوا پل سے نیچے لٹک گیا، ریسکیو اہلکاروں نے بڑی مہارت کے ساتھ ڈرائیور کو لٹکتے ٹرک سے نکالا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہر لوئس ویل میں ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، ایک ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کئی گاڑیو ں سے ٹکراتا ہوا پل کی سیفٹی بار توڑ کر آدھا لٹک گیا تھا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق یہ حادثہ جنوبی انڈیانا اور لوئس ویل کو ملانے والے کلارک میموریل پُل پر پیش آیا، ریسکیو اہلکار کی بروقت کارروائی نے ڈرائیور کی جان بچالی، اہلکار نے بڑی مہارت سے لٹکتے ہوئے ٹرک سے ڈرائیور کو بچا کر اسپتال منتقل کیا۔

    رپورٹس کے مطابق پُل سے لٹکتے ٹرک سے ڈرائیور کو بچانے کے لیے ریسکیو اہلکاروں نے ان تھک محنت کی اور کرین کی مدد سے ڈرائیور کو باہر نکالا۔

  • ٹرالر پہاڑ سے لٹک گیا، دل دہلال دینے والی ویڈیو وائرل

    ٹرالر پہاڑ سے لٹک گیا، دل دہلال دینے والی ویڈیو وائرل

    مشہور کہاوت کہ "آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا“ تو آپ نے سن ہی رکھی ہو گی، گزشتہ روز چین میں ایک شخص کے ساتھ بالکل اسی کہاوت کے مصداق واقعہ پیش آیا۔

    پہاڑی علاقوں میں گاڑی چلانا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا لیکن اگر کوئی بھاری گاڑی چلاتے ہوئے ایسے راستے کو عبور کرنے کی کوشش کرے تو ذرا سی غلطی اسے موت کی وادی تک پہنچا سکتی ہے۔

    ایک ایسا ہی واقعہ چین کے شانزی صوبے کے چانگزی شہر میں پیش آیا جہاں ایک ٹرالر ڈرائیور خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا لیکن پھر بہت مشکل سے اس نے ٹرالر سے نکل کر اپنی جان بچائی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈرائیور اپنے ٹرالر کو پہاڑی کی ایک سڑک سے لے جا رہا تھا کہ کسی خرابی کے باعث ٹرالر بے قابو ہوگیا۔

    ساتھ ہی گہری کھائی تھی لیکن خوش قسمتی سے ٹرالر کا اگلا حصہ سڑک سے نیچے کھائی میں اتر گیا اور پچھلے ٹائر سڑک پر ہی رہے۔ یوں ٹرالر فٹ پاتھ پر معلق ہوگیا۔

    سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر صارفین بھی دنگ رہ گئے کیونکہ ٹرالر کا اگلا حصہ کھائی کی جانب لڑھک چکا تھا۔

    آن لائن شیئر کی گئی ایک چونکا دینے والی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک بھاری گاڑی کسی خرابی کی وجہ سے ایک پہاڑی کی سڑک پر چلتے ہوئے 330 فٹ کی گہری چٹان سے لٹک رہی ہے۔

    ڈرائیور کی شناخت مسٹر وو کے نام سے ہوئی ہے جو خوش قسمتی سے بروقت ٹرالر چھوڑ کر نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

    موجودہ صورتحال کے بعد سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی، بعد ازاں ریسکیو ٹیم نے تین بھاری گاڑیوں کا استعمال کرتے ہوئے ٹرک کو محفوظ مقام پر کھینچ لیا۔