Tag: truck driver

  • ٹرک اور وین تصادم، فرار ٹرک ڈرائیور گرفتار، لرننگ لائسنس کا انکشاف

    ٹرک اور وین تصادم، فرار ٹرک ڈرائیور گرفتار، لرننگ لائسنس کا انکشاف

    کراچی: ٹھٹھہ میں چلیا کے مقام پر ٹرک اور وین میں تصادم کے ذمہ دار ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا، جو حادثے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں چلیا کے مقام پر ٹرک اور وین میں تصادم کے دوران کراچی قذافی ٹاؤن کے 9 افراد جاں بحق ہو گئے تھے، ٹھٹھہ پولیس نے موقع سے فرار ہونے والے ٹرک ڈرائیور رئیس کو گرفتار کر لیا ہے۔

    ایس ایس پی عدیل چانڈیو کے مطابق ملزم رئیس جامشورو سے بنائے گئے لرننگ لائسنس پر کئی سالوں سے ٹرک چلا رہا تھا اور لرننگ لائسنس بھی 2021 میں کار اور موٹر سائیکل کا بنا تھا، جو کہ 2022 میں ایکسپائر ہو چکا ہے۔

    ٹھٹھہ : ٹرک اور وین میں تصادم، 9 افراد جاں بحق

    عدیل چانڈیو کے مطابق اس بات کی بھی تفتیش کی جائے گی کہ لرنر لائسنس بھی اصل تھا یا وہ بھی جعلی تھا، ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جائے گی۔

  • بغیر ڈرائیور چلتا ہوا ٹرک، دیکھنے والے حیرت زدہ، ویڈیو وائرل

    بغیر ڈرائیور چلتا ہوا ٹرک، دیکھنے والے حیرت زدہ، ویڈیو وائرل

    نیو ساؤتھ ویلز : سوشل میڈیا پر بغیر ڈرائیور ٹرک چلتا ہوا دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے، پولیس نے اس ویڈیو پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ویڈیو میں موجود شخص کو پاگل قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بغیر ڈرائیور کے چلتا ہوا ٹرک لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرک ڈرائیور ساتھ والی مسافر کی نشست پر بیٹھا ہوا ہے اور اسٹیئرنگ پر کوئی بھی موجود نہیں۔

    یہ ویڈیو ایک سنسان شاہراہ پر فلمائی گئی ہے جہاں اس ٹرک کے علاوہ کوئی اور گاڑی موجود نہیں جب وہ کیمرے کو ڈرائیور کی نشست کی جانب کرتا ہے تو یہ واضح ہوجاتا ہے کہ ڈرائیور کی نشست خالی ہے اور کوئی بھی گاڑی کو کنٹرول نہیں کررہا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس ویڈیو پر مختلف قسم کے کمنٹس آئے اور کچھ لوگوں نے اس پر حیرت کا اظہار کیا تو کسی سے اس کو بے وقوفی کہہ کر اس کی مذمت کی لیکن دوسری جانب کچھ لوگ اسے فیک بھی کہہ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور ساتھ والی سیٹ پر بیٹھ کر اسے کنٹرول کررہا ہے۔

    اس کے علاوہ اس ویڈیو کا پولیس حکام نے بھی سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ویڈیو بنانے والے  کا چالان کرتے ہوئے اس کیخلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی خطرناک اور احمقانہ حرکت ہے۔

    دوسری جانب  کمپنی کے ملازم  ٹرک ڈرائیور سے اس کی انتظامیہ نے بھی پوچھ گچھ کی اور  سخت سرزنش کا نشانہ بنایا گیا

  • شمیم بی بی، پاکستان کی پہلی ڈرائیورخاتون

    شمیم بی بی، پاکستان کی پہلی ڈرائیورخاتون

    راولپنڈی: شمیم اختر نامی خاتون نے ساری روایات توڑکرمردوں کے شعبے ’’ٹرک ڈرائیونگ‘‘ میں پاکستان کی پہلی خاتون ٹرک ڈرائیورہونے کا اعزازحاصل کرلیا۔

    روالپنڈی کی ترپن سالہ پہلی ٹرک ڈرائیورشمیم اختر نہ صرف ٹرک ڈرائیونگ کرتی ہیں بلکہ امورِخانہ داری بھی بھرپوراندازمیں انجام دیتی ہیں۔

    شمیم بی بی ٹرک کے تمام متعلقہ امور انتہائی مہارت سے انجام دیتی ہیں جیسے ٹرک کا تیل پانی چیک کرنا ہو یا سامان لوڈ کروانا ہو۔

    شمیم اختر کا کہنا ہے کہ اگر جذبہ ہو تو آپ کی راہ میں کوئی چیز رکاوٹ نہیں بن سکتی ، انہوں نے کئی برس کار چلانے کے بعد خاندان کی مالی مشکلات بڑھنے پرٹرک چلانے کا فیصلہ کیا۔

    شمیم بی بی نے اپنی کامیابی میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کو شریک کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس کی ٹریننگ کے باعث ٹرک چلانے کے قابل ہوئی۔

    شمیم بی بی نے پہلا سفرراولپنڈی سے آزاد جموں و کشمیر کے لئے سات ہزار اینٹوں کو لوڈ کرکے کیا اوراب وہ لوڈنگ کا سامان لے کرکسی بھی دور درازعلاقے کا سفر کرسکتی ہیں۔