Tag: Trudeau

  • امریکا کے بعد کینیڈا کے بھی چین کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہو گئے

    امریکا کے بعد کینیڈا کے بھی چین کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہو گئے

    اوٹاوا: کینیڈیں وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے چین پر ملک کے جمہوری نظام میں مداخلت کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈین انتخابات میں مبینہ چینی مداخلت کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے بعد کینیڈا کے بھی چین کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہو گئے ہیں، وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے جمعہ کو کہا کہ چین کینیڈا کی جمہوریت اور انتخابات میں مداخلت کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    ٹروڈو نے کہا میں برسوں سے کہہ رہا ہوں، ہاؤس آف کامنز کے فلور پر بھی کہا کہ چین ہماری جمہوریت میں، ہمارے ملک کے عمل میں، اور ہمارے انتخابات میں مداخلت کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حالیہ دو وفاقی انتخابات کا جو نتیجہ تھا اس کا فیصلہ کینیڈین شہریوں نے ہی کیا ہے۔

    ٹروڈو کا یہ بھی کہنا تھا کہ چینی مداخلت روکنے کے لیے انٹیلی جنس اور سیکیورٹی ایجنسیاں پچھلے کئی سالوں سے ٹولز تیار کرنے پر کام کر رہی ہیں۔

    ادھر کنزرویٹو لیڈر پیئر پوئیلیور نے جمعہ کے روز جسٹن ٹروڈو پر حالیہ وفاقی انتخابات میں چینی مداخلت کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا ہے۔

    گلوب اینڈ میل نے جمعہ کو ایک رپورٹ شائع کی ہے کہ کینیڈا کی سیکیورٹی انٹیلی جنس سروس (CSIS) کی انتہائی خفیہ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ نے 2021 کے وفاقی انتخابات میں ایک لبرل اقلیتی حکومت کو یقینی بنانے اور متعدد کنزرویٹو امیدواروں کی شکست کے لیے کوشش کی۔

    دوسری طرف چین نے کینیڈا کے انتخابات میں مداخلت کی تردید کی ہے، چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے گزشتہ سال کہا تھا کہ بیجنگ کو کینیڈا کے اندرونی معاملات میں کوئی دل چسپی نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں جی ٹوئنٹی کانفرنس میں چینی صدر شی جن پنگ نے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی اس بات پر سخت سرزنش کی تھی کہ انھوں نے ملاقات کی تفصیلات کیوں لیک کیں۔

  • کینیڈا میں قبل ازوقت انتخابات کرانے کا اعلان

    کینیڈا میں قبل ازوقت انتخابات کرانے کا اعلان

    اوٹاوا: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈونے قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بیس ستمبر کو وفاقی پارلیمانی انتخابات کرائے جائینگے، انہوں نے یہ اعلان کینیڈین گورنر جنرل میری سیمون سے ہونے والی اہم ترین ملاقات کے بعد کیا۔

    میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس ٹروڈو نے کینیڈین گورنر جنرل میری سیمون سے ہونے والی ملاقات میں قوانین کے تقاضے کے مطابق پارلیمان کو کالعدم قرار دینے اور انتخابی مہم شروع کیے جانے کی ہدایت کی۔

    کینیڈین گورنر جنرل سے ملاقات کے بعد وزیراعظم ٹروڈو نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ گورنر جنرل نے قبل ازوقت انتخابات کی درخواست کو قبول کرلیا ہے، اسی کے ساتھ ہی کینیڈا میں چوالیسویں فیڈرل انتخابات کے لیے چھتیس روز تک جاری رہنے والی انتخابی مہم شروع ہوگئی ہے۔

    ملک میں بیس ستمبر کو منعقد ہونے والے قبل از وقت انتخابات میں 27.3 ملین رائے دہندگان تین سو اڑتیس پارلیمانی اراکین کا انتخاب کریں گے۔

    رائے شماری سے پتہ چلتا ہے کہ لبرلز مسلسل تیسرا الیکشن جیتیں گے لیکن تین سو نشستوں والے ہاؤس آف کامنز میں دوبارہ اکثریت حاصل نہیں کرسکیں گے، ٹروڈو کے پاس فی الحال صرف اقلیتوں کی نشستیں ہیں ، جس کی وجہ سے وہ حکومت کرنے کے لیے دوسری جماعتوں پر انحصار کرتے ہیں۔

  • دہشت گرد حملے میں  پاکستانی خاندان کی  شہادت، کینیڈین وزیراعظم کا بڑا اعلان

    دہشت گرد حملے میں پاکستانی خاندان کی شہادت، کینیڈین وزیراعظم کا بڑا اعلان

    اونٹاریو: کینیڈا میں دہشت گرد حملے میں شہید پاکستانی خاندان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ، کینیڈین وزیراعظم نے کہا دکھ کی اس گھڑی میں مسلم کمیونٹی کے ساتھ ہیں، دائیں بازوکےانتہاپسندوں کودہشتگردوں کی فہرست میں ڈالیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں پاکستانی خاندان کی دہشت گرد حملے میں شہادت پرسوگ کا سماں ہے ، انٹاریو میں دہشت گرد حملے میں شہیدپاکستانی خاندان کو خراج عقیدت پیش کرنےکیلئے جامع مسجد لندن میں تقریب ہوئی، جس میں کینیڈین وزیراعظم ، میئرلندن سمیت ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔

    تقریب میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی گئی اور مسلم کمیونٹی سےیکجہتی کا اظہار کیا گیا، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مسلم کمیونٹی کےساتھ ہیں، خطرات کا شکار کمیو نٹیوں کا تحفظ کریں گے۔

    جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا،نسلی تعصب ایک حقیقت ہے، دائیں بازوکےانتہاپسندوں کودہشتگردوں کی فہرست میں ڈالیں گے، مل کرایکشن لیں گے۔

    گذشتہ روز کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو کے شہر لندن میں ایک پک اپ ٹرک ڈرائیور نے ایک ہی خاندان کے چار افراد کو کچل کر ہلاک کرڈالا، ۔ پولیس نے ملزم کے اس قدام کو نفرت پر مبنی جرم قرار دیا تھا۔

    بعد ازاں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ نفرت انگیز واقعے کا شکار افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں، کینیڈا میں اسلامو فوبیا کی کوئی جگہ نہیں، نفرت کو ختم کرنا ہوگا۔

  • طبی سامان کی درآمد پر پابندی، کینیڈین وزیراعظم کی ٹرمپ کو وارننگ

    طبی سامان کی درآمد پر پابندی، کینیڈین وزیراعظم کی ٹرمپ کو وارننگ

    ٹورنٹو : کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے طبی سامان کی درآمد پر پابندی لگانے پر ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ جواب کیلئے تیار رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدرٹرمپ نے کورونا کی وبا کے پیشں نظر کینیڈا کو ماسکس کی درآمد پر پابندی لگادی اور کہا یہ ماسک امریکا استعمال کرے گا۔

    جس کے جواب میں کینیڈین وزیراعظم نے کہا کورونا وائرس کی وبا کے درمیان کینیڈا میں طبی سامان کی برآمد کو محدود کرنا ایک "غلطی” ہوگی۔

    جسٹن ٹروڈو  نے ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کو طبی سامان فراہم کرتے ہیں ، اگر ٹرمپ نے کمپنی کو ماسک بھیجنے سے روکے رکھا تو جواب کیلئے تیار رہیں۔

    انھوں نے کہا  بہت سی ایسی اشیا ہیں، جو کینیڈا سے امریکا جاتی ہے اور  امریکی ان پر انحصار کرتے ہیں،   امریکا نے ماسک کی درآمد سے پابندی نہیں ختم کی تو ہم بھی سخت جواب دیں گے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ کینیڈا کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے درکار سامان حاصل کرلے گا، اس معاملے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کرنے کا ارادہ کیا ہے۔

    خیال رہے  امریکا میں کورونا وائرس کی بڑھتی شدت کے باعث ماسک کی  مانگ بڑھتی جارہی ہے اور  امریکہ میں موجود کمپنی کی جانب سے ریسپائریٹری ماسک کینیڈا بھیجے جاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہیں، کرونا وائرس سے دنیا بھر میں 10 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 59 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

    امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں سات ہزار سے تجاوز کرگئیں، نیویارک کوروناوائرس سے شدید متاثر ہے، امریکی صدر کاکہنا ہے کہ کورونا پر قابو کب تک پائیں گے یہ نہیں بتا سکتے۔

  • کرپشن اسکینڈل، کینیڈین وزیرِاعظم کا قوانین کی خلاف ورزی کا اعتراف

    کرپشن اسکینڈل، کینیڈین وزیرِاعظم کا قوانین کی خلاف ورزی کا اعتراف

    اوٹاوا:جسٹن ٹروڈو کرپشن سکینڈل میں کینیڈین وزیرِاعظم کا قوانین کی خلاف ورزی کا اعتراف کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ٹروڈو کے خلاف مفادات کے ٹکراؤ کے قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق رپورٹ منظرِ عام پر آئی ہے جس میں لگائے گئے الزامات کو انھوں نے تسلیم بھی کر لیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے جو کیا، ملکی مفاد میں کیا۔

    کینیڈین وزیر اعظم نے اس رپورٹ کے کچھ نتائج سے اختلاف کیا ہے، اب دیکھنا ہو گا کہ کیا یہ تنازعہ اکتوبر میں ہونے والے انتخابات پر اثر انداز ہو گا یا نہیں۔

    کینیڈا کے ضابطہ اخلاق سے متعلق کمشنر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ایس این سی-لاویلن کے معاملے میں مفادات کے ٹکراؤ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

    ٹروڈو کی سابق پرنسپل سیکریٹری جیرلڈ بٹس کا کہنا ہے کہ اس مقدمے میں کسی قسم کا سیاسی دباؤ نہیں ڈالا گیا، صرف اس مقدمے سے ملکی معیشت کو ممکنہ طور پر پہنچنے والے نقصان سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اگست میں جاری ہونے والی ’فیڈرل اِیتھکس کمشنر‘ کی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹروڈو نے مفادات کے ٹکراؤ سے متعلق قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

    کمشنر ماریو ڈیون کا کہنا ہے کہ ٹروڈو نے براہِ راست اور اپنے سینیئر حکام کے ذریعے سابق اٹارنی جنرل کو دباؤ میں لانے کے لیے مختلف حربے آزمائے۔