Tag: True Love

  • سچی محبت، نوجوان نے افسانوی کہانی کو سچ کر دکھایا

    سچی محبت، نوجوان نے افسانوی کہانی کو سچ کر دکھایا

    واشنگٹن : امریکی نوجوان نے اپنی منگیتر کو انگوٹھی پہنانے کےلیے آرکنساس سے ہیرا خود تلاش کرکے محبت ایک اور تاریخ رقم کردی۔

    اگرفرہاد نے شیریں کے لیے دودھ کی نہرنکالی تھی تو آج کے محبت کرنے والے بھی کسی سے کم نہیں، ایسے ہی ایک امریکی نوجوان نے اپنی ہونے والی منگیتر کے لیے ملک کے طول وعرض میں سفر کرکے منگنی کی انگھوٹی کا ہیرا خود تلاش کیا ہے۔

    کرسچیان لائڈن نامی امریکی نوجوان نے اپنی منگیتر کو پہنانے والی انگوٹھی کےلیے خود ہیرا تلاش کرنے کا فیصلہ زمانہ طالب علمی میں ہی کرلیا تھا، لیکن ہیرا تلاش کرنے کی لگن اس وقت مزید بڑھ گئی جب انہیں تین سال قبل اسے آرکنساس میں کریٹرآف ڈائمنڈ اسٹیٹ پارک کا علم ہوا۔

    امریکا میں بہت سی ایسی جگہیں ہیں جہاں کچھ رقم ادا کرکے اپنی قسمت آزمائی جاسکتی ہے، آرکنساس میں کریٹر آف ڈائمنڈ اسٹیٹ پارک بھی ان میں سے ایک ہے، جہاں لوگ کئی روز اپنی قسمت آزماتے ہیں کچھ افراد ہی ہیرے تلاش کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

    کرسچیان لائڈن بھی خوش نصیب افراد میں سے ایک ہیں، جنہیں کریٹر آف ڈائمنڈ اسٹیٹ پارک زرد رنگ کا سوا دو قیراط کا ہیرا ملا، جو قیمتی اور غیر معمولی حجم کا حامل ہے۔

    پارک کی انتظامیہ نے ہیرے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ گزشتہ برس اکتوبر کے بعد تلاش کیا جانے والا سب سے بڑا ہیرا ہے جو سوا دو قیراط کے قریب ہے۔

    اپنے گھرپہنچ کر کرسچیان نے ہیرا اپنی منگیتر کو دکھایا اور شادی کی پیشکش کی تو اس نے ہاں کردی، اب وہ کسی جوہری کی تلاش میں ہیں جو اس ہیرے کو عمدگی سے تراش کر ایک انگوٹھی میں لگاسکے۔

  • سچی محبت: ساتھ جینے مرنے کا وعدہ وفا ہوگیا

    سچی محبت: ساتھ جینے مرنے کا وعدہ وفا ہوگیا

    اوہائیو: امریکا میں معمر جوڑے نے ثابت کردیا کہ محبت آج بھی زندہ ہے، ایک ساتھ دنیائے فانی سے رخصت ہوکر نئی اور انوکھی مثال قائم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو میں ضعیف العمر جوڑے کا 64 سالہ محبت کا سفر ایک ساتھ ہاتھ تھامے ختم ہوگیا۔ دونوں جوڑے نے ساتھ جینے اور مرنے کا وعدہ پورا کردیا۔ سفررخصت کے دوران بھی ایک دوسرے کا ساتھ نہ چھوڑ کر شادی شدہ جوڑے کے لیے عظیم مثال قائم کردی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنی زندگی کے آخری دن گنے والے جوڑے نے موت کو قریب دیکھتے ہی اپنے بستر بھی ساتھ جوڑ لیے تھے، دونوں کی وفات کے درمیان 4 گھنٹے کا وقفہ تھا۔

    88 سالہ بل اسکارفرت اپنی 85 سالہ بیوی نیسی کے ہمراہ ریاست اوہائیو کے شہر ووسٹر میں ایک اولڈ ہوم میں رہتے تھے تاہم ان کی کوئی اولاد نہیں تھی البتہ بل اسکارفرت کے 12 بہن بھائی تھے جن کے اپنی بہت ساری اولادیں ہیں۔

    معمر جوڑے کی وفات کے بعد 2 جنوری کو مقامی چرچ ’میری کیتھولک چرچ‘ میں آخری رسومات ادا کی گئیں جہاں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، جن میں سے 200 افراد انہیں کے خاندان سے تھے۔ یہ وہی چرچ ہے جہاں مذکورہ جوڑا شادی کے بعد سے ہی عبادات کی غرض سے یہاں کا رخ کرتا تھا۔

    بل اسکارفرت پیشے کے اعتبار سے ایک مزدور تھے جبکہ بیوی ایک بینکر تھی۔