Tag: trump and putin

  • وائٹ ہاؤس نے صدر ٹرمپ اور پیوٹن کی متوقع ملاقات کی تصدیق کر دی

    وائٹ ہاؤس نے صدر ٹرمپ اور پیوٹن کی متوقع ملاقات کی تصدیق کر دی

    واشنگٹن (07 اگست 2025): وائٹ ہاؤس نے صدر ٹرمپ اور پیوٹن کی متوقع ملاقات کی تصدیق کر دی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے آئندہ ہفتے ملاقات متوقع ہے، وائٹ ہاؤس کے سینئر اہلکار نے بھی اس ملاقات کی تصدیق کر دی ہے۔

    صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف روسی صدر پیوٹن سے گزشتہ روز ملاقات کے بعد واشنگٹن واپس پہنچ گئے ہیں، انھوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا روسی صدر امریکی صدر سے ملنا چاہتے ہیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے روسی ہم منصب سے ملاقات کے لیے رضا مندی ظاہر کر دی ہے، تاہم وہ اس شرط پر پیوٹن سے ملاقات کریں گے کہ وہ زیلنسکی سے بھی ملیں۔


    ٹرمپ کا روس سے تیل خریدنے والے ممالک پر پابندیاں لگانے کا اعلان


    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں وٹکوف کی ملاقات کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ روسی صدر کے ساتھ بہت اچھی بات چیت ہوئی ہے، تاہم آج کی ملاقات کو بڑا بریک تھرو نہیں کہوں گا، انھوں نے کہا جوبائیڈن نے یوکرین جنگ شروع کی تھی اور یوکرین میں اب بھی اموات ہو رہی ہیں۔

    ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ روس پر ٹیرف کا تعین بعد میں کریں گے، چین پر ٹیرف کا اعلان کر سکتے ہیں، اور ایران نے دوبارہ جوہری پروگرام شروع کیا تو اس پر پھر حملہ کر دیں گے۔

  • ٹرمپ اورپیوٹن ایک ساتھ لندن کی سڑکوں پر

    ٹرمپ اورپیوٹن ایک ساتھ لندن کی سڑکوں پر

    لندن : دنیا کے دو طاقت ور ترین صدور ٹرمپ اورپیوٹن کو ایک ساتھ لندن کی سڑکوں پر دیکھ کر دنیا حیران پریشان ہوگئی۔

    روس اور امریکا کے صدر ہاتھوں میں ہاتھ تھامے لندن کی سڑکوں پر گھومنے نکلے ہیں، دنیا کے دو طاقت ور ترین صدور اور ایک دوسرے کے ساتھ دیکر لوگ چونک گئے مگر پھر بعد میں سمجھ گئے یہ اصل نہیں بہروپیے ہیں۔

    t2
    t66

    روس اور امریکا کی دشمنی کئی دہائیوں پر مشتمل ہے، سرد جنگ کے دوران دونوں ممالک نے دنیا کے دوسرے سے خطوں میں ایک دوسرے کے خلاف جنگیں بھی لڑی ہیں۔

    t4

    مگر جب لوگوں نے دنیا کے دو طاقت ور ترین صدور اور دشمن کا روپ اپنائے بہروپیوں کو اپنے شہر میں پایا تو لندن کی سڑکوں پر چلتے ہوئے لوگ، سائیکل سوار اور بسوں میں سوار افراد سب رک گئے۔

    putin-1

    ty2

    ٹرمپ اور پیوٹن کے بہروپیے گھوڑے پر سوار تو کبھی دونوں سڑک پر ہاتھ تھام کر چلے تو لوگ حیران ضرور ہوئے مگر پہچان گئے کہ ایک دوسرے کے ساتھ شہر کی سڑکوں پر مستیاں کرتے ٹرمپ اور پیوٹن اصل نہیں بہروپیئے ہیں۔

    ویڈیو دیکھیں