Tag: Trump claims

  • ایران نے جوہری تنصیبات بحالی کی کوشش کی تو دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر

    ایران نے جوہری تنصیبات بحالی کی کوشش کی تو دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے یورینیم کی افزودگی شروع کی تو اس پر پھر حملہ کریں گے۔

    دی ہیگ میں نیٹو سربراہی کانفرنس کے موقع پر گفتگو میں کہا کہ جنگ بندی کی تھوڑی بہت خلاف ورزی ہوئی تھی لیکن اب اسرائیل ایران سیز فائر پر اچھے سے عمل ہورہا ہے۔

    امریکی صدر نے کہا کہ میرے کہنے کے بعد اسرائیلی طیارے واپس آگئے، ایران میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، فردو جوہری سائٹ پر اب تباہی کے سوا کچھ نہیں۔

    ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل ایران سیز فائر معاہدے کے نکات پر دونوں متفق تھے، ایران کو کسی صورت یورنیم  افزودگی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ایران میں اہم کامیابیاں حاصل کیں جو سب کیلئے ہیں، ایرانی شاندار لوگ ہیں۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ فردو جوہری مرکز پر اب تباہی کے سوا کچھ نہیں، ہم نے تقریباً 30 منزل نیچے بنائی گئی تنصیبات کو تباہ کیا، ہم نے فوردو جوہری تنصیب مکمل تباہی کردی ہے۔

    ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے 30 ٹوماہاک ٹیکنالوجی استعمال کی جو اسرائیل کیلئے ممکن نہ تھا، ہم نے سب سے زیادہ بمباری کی جس نے سب کچھ تباہ کردیا، ایرانی ایٹمی تنصیبات مکمل تباہ کردی لیکن کوئی بھی چیز دوبارہ بن سکتی ہے۔

    امریکی صدر نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے، جنگ کا خاتمہ  فوردو جوہری تنصیب کی تباہی سے ممکن ہوا ہے، ایران کیلئے نیوکلیئر ہتھیار  بنانا بہت مشکل ہے اس کیلئے بہت زیادہ دولت چاہیے اور ایران نے جوہری تنصیبات کیلئے اربوں ڈالر خرچ کیے تھے۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

     انہوں نے کہا کہ فضائی حملہ کر کے ایرانی جوہری پروگرام کو دہائیوں پیچھے لے گئے ہیں، ایران نے دوبارہ جوہری تنصیبات کی کوشش کی تو دوبارہ حملہ کریں گے۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا کی ترجیح اب صرف اپنے مفادات کا تحفظ ہے، ایران اسرائیل جنگ سے سویلین کو نقصان پہنچا، ایران اور اسرائیل اسکول کے بچوں کی طرح لڑے، میرا نہیں خیال کہ ایران اور اسرائیل اب ایک دوسرے سے لڑیں گے۔

     ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران اسرائیل جنگ سے پہلے غزہ کے معاملے پر ڈیل کے قریب تھے، امید کرتا ہوں کہ اب غزہ کے معاملے پر بھی جلد پیش رفت ہوگی، امید ہے آج یوکرین کے صدر سے ملاقات ہوگی۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیٹو اب کمزور اتحاد بنتا جارہا ہے، نیٹو میں شمولیت فائدے کیلئے نہیں بلکہ ذمہ داری کیلئے ہونی چاہیے، نیٹو ممالک اپنی دفاعی ذمہ داریاں پوری کریں۔

  • ویکسین بنانے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ

    ویکسین بنانے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تمام شہری گائیڈ لائن پر عمل کررہے ہیں اسی لیے کرونا وائرس کے نئے کیسز میں بتدریج کمی آرہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا ٹاسک فورس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تمام شہری گائیڈلائنز پرعمل جاری رکھیں ہم کرونا وائرس کے خلاف جنگ ضرور جیتیں گے۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارے سائنسدان ویکسین بنانے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں اور ساتھ ساتھ کرونا ویکسین کے ٹرائل بھی جاری ہیں۔

    صدر ٹرمپ نے بتایا کہ مائیک پنس حفاظتی سازو سامان تمام ریاستوں کو مہیا کررہے ہیں، ہماری محنت سے کرونا وائرس کا پھیلاؤ کم ہوتا جارہا ہے۔

    اس سے قبل امریکی صدر نے کہا تھا کہ ملیریا کی بیماری کا مقابلہ کرنے والی دوا ہی کرونا وائرس کے خلاف کارگر ہے تو ہم نئی ویکسین کی تیاری میں کیوں وقت اور پیسہ ضائع کریں۔

    کرونا ویکسین نہیں بننے دوں گا کی ضد، ٹرمپ نے ڈاکٹر کو سزا دے دی

    اس موقع پر سیکریٹری سائنس ولیم برائن نے صحافیوں کو بتایا کہ تیز گرمی میں وائرس تیزی ختم ہورہا ہے، تیز دھوپ اور تیز گرمی وائرس پر اثر انداز ہورہی ہے۔

    خیال رہے کہ کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 49 ہزار 800 سے تجاوز کرگئی جبکہ 8 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔