Tag: Trump order

  • صدر ٹرمپ نے بھارت کے بعد ایک اور ملک پر ٹیرف عائد کردیا

    صدر ٹرمپ نے بھارت کے بعد ایک اور ملک پر ٹیرف عائد کردیا

    واشنگٹن : امریکی ٹرمپ نے بھارت کے بعد ایک اور ملک پر ٹیرف عائد کردیا، برازیل پر ٹیرف لگانے کے حکم نامے پر دستخط کردیے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے برازیل پر 50 فیصد ٹیرف لگا دیا ہے تاہم کچھ بڑی برآمدات کو ٹیرف سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

    وائٹ ہاؤس انتظامیہ کے مطابق صدر ٹرمپ نے برازیل پر ٹیرف لگانے کے حکم نامے پر دستخط کردیے ہیں، تانبے کی برآمدات پر 50 فیصد ٹیرف یکم اگست سے نافذالعمل ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق اس حکم نامے میں برازیل کی کئی اہم برآمدات کو مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے، جن میں سنترے کا رس (اورنج جوس)، کچھ ہوائی جہاز، لکڑی کا گودا (وُڈ پلپ)، اور توانائی کی مصنوعات شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں : صدر ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا

    صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ یکم اگست سے بھارت کو 25 فیصد ٹیرف ادا کرنا ہو گا اگر بھارت نےٹیرف ادا نہ کیا تو جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت امریکا سے سب سے زیادہ ٹیرف لیتا تھا اب نہیں لے گا، بھارت نے ہمیشہ روس سےاسلحہ خریدا، روسی توانائی کا سب سے بڑا خریدار بھی ہے اور یوکرین جنگ میں بھارت کھل کر روس کا ساتھ دے رہا ہے۔

  • خواتین کھلاڑیوں کے حقوق کیلئے جاری جنگ آج ختم ہوگئی، ٹرمپ کا بڑا اعلان

    خواتین کھلاڑیوں کے حقوق کیلئے جاری جنگ آج ختم ہوگئی، ٹرمپ کا بڑا اعلان

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ملک میں خواتین کھلاڑیوں کے حقوق کیلئے جاری جنگ آج ختم ہوگئی،امریکا میں صرف دو جنس ہیں مرد اور عورت، اس کے علاوہ کوئی تیسری جنس نہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں خطاب کے دوران کہنا تھا کہ خواتین کھلاڑیوں کی جگہ مردوں کو کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر آج خواتین کے مقابلوں میں مردوں کی شمولیت کیخلاف ایگزیکٹوآرڈرپردستخط کرینگے۔

    اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے غزہ میں امریکی فوج تعینات کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

    اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کا غزہ میں امریکی فوج بھیجنے کا ارادہ نہیں ہے، صدر ٹرمپ خطے میں استحکام کے لیے غزہ کی تعمیر نو میں امریکا کی شمولیت ضروری سمجھتے ہیں۔

    وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ ٹرمپ کا ماننا ہے کہ امریکہ کو خطے میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے غزہ کی تعمیر نو میں شامل ہونا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ اس بات کا مطلب یہ نہیں ہے کہ غزہ میں امریکی فوج تعینات کیے جائے گی۔

    لیوٹ نے مزید کہا کہ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ غزہ میں رہنے والے فلسطینیوں کو عارضی طور پر منتقل کیا جائے تاکہ اس علاقے کی دوبارہ تعمیر کی جاسکے۔

    ٹرمپ نے منگل کو فلسطینیوں کو مستقل طور پر غزہ سے نکال کر دوبارہ بسانے کا مطالبہ کیا تھا، جس پر عالمی سطح پر شدید مذمت کی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران پر سخت پابندیاں عائد کریں گے تاکہ وہ کبھی ایٹمی قوت نہ بن سکے۔

    اپنے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے سے خونریزی ختم ہوجائے گی۔

    امریکا سے غیرقانونی مقیم 104 بھارتی ہتھکڑیاں لگا کر ڈی پورٹ

    ٹرمپ کا کہنا تھاکہ ہم غزہ کے لوگوں کیلئے ملازمتیں دیں گے، شہروں کو بسائیں گے، غزہ کو دوبارہ تعمیر کرنے اور اس پر قبضہ کرنے کا عمل ان لوگوں کے ذریعے نہیں ہونا چاہیے۔